Skip to main content

Posts

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Recent posts

Class 11 Urdu Lesson 21 | Ahmed Faraz Ghazal Analysis & Study Guide

  اردو- 11۱۳۷حصہ نظم سبق: ۲۱ غزل تدریسی مقاصد: طلبہ میں شعر و ادب کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ میں تخلیقی صلاحیتیں کو ابھارنا۔ طلبہ کے جذبات کی اصلاح کرنا اور فکری بالیدگی پیدا کرنا۔ طلبہ میں شعر کی تشریح، تفہیم، تجزیہ اور تنقیدی صلاحیتیں پیدا کرنا۔ طلبہ کو احمد فراز کی شاعری کے مختلف سماجی، ثقافتی اور سیاسی موضوعات سے آگاہ کرنا۔ سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے شکوہِ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں پھر بھی اک عمر لگی ، جان سے جاتے جاتے جشنِ مقتل ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھی پابجولاں ہی سہی ناچتے گاتے جاتے اُس کی وہ جانے ، اُسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے (کلیاتِ احمد فراز) تعلیمی معاونت (EOLS Resources) بلاگ آرٹیکلز: • گیارہویں جماعت: اردو نوٹس برائے سالِ اول • اردو غزل کی تعریف اور تکنیکی پہلو • احمد فراز کی غزل "سلسلے توڑ گیا" کی تفصیلی تشریح • اردو قواعد اور شعری اصطلاحات ویڈیو لیکچرز:   شعبہ اردو: ویڈیو گیلری 🎥 غزل احمد فراز - مکمل تدریسی لیکچر ...

Class 11 Urdu Lesson 20 Munir Niazi Ghazal Study Guide

  Explore Lesson 20 of Class 11 Urdu featuring the famous Ghazal by Munir Niazi. Learn about the poet's life, his unique literary style, and key poetic themes provided by Excellence Online Learning School. اردو-11      ۱۳۱      حصہ نظم منیر نیازی (۱۹۲۸ء - ۲۰۰۶ء) ممتاز اُردو شاعر منیر نیازی کا پورا نام محمد منیر خان تھا۔ وہ خان پور، ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ صرف دو ماہ کے تھے کہ ان کے والد وفات پا گئے۔ ان کے چچاوں نے ان کی پرورش کی ذمہ داری نبھائی۔ سات سال کی عمر تک خان پور میں رہے اور پھر خاندان کے همراہ خان پور چھوڑ کر ساہیوال چلے آئے۔ منیر نیازی نے پرائمری تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔ اس کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں داخلہ لیا اور میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ کچھ عرصہ فوج میں ملازمت کی لیکن بوجوہ ملازمت جاری نہ رکھ سکے۔ تعلیمی سلسلہ کا دوبارہ آغاز کیا اور بہاول پور سے ایف۔اے پاس کیا۔ بعد ازاں دیال سنگھ کالج لاہور میں داخلہ لیا لیکن قیام پاکستان کے پُر آشوب حالات میں تعلیمی سلسلہ ایسا منقطع ہوا کہ پھر جُڑ نہ سکا۔ ساہیوال میں ایک اشاعتی ادارے ’’ا...

Firaq Gorakhpuri's Ghazal - Class 11 Urdu Lesson 19 Summary

  Explore the aesthetic and philosophical depth of Firaq Gorakhpuri's Ghazal in Class 11 Urdu Lesson 19. Learn about his unique literary style and contributions through Excellence Online Learning School (EOLS). اردو-11      ۱۲۶      حصہ نظم فراق گورکھپوری (۱۸۹۶ء - ۱۹۸۲ء) اصل نام رگھوپتی سہائے جب کہ فراق تخلص تھا۔ گورکھپور (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد منشی گورکھ پرشاد ایک تعلیم یافتہ شخص تھے اور ان کا پیشہ وکالت تھا۔ وہ شعر و شاعری میں بھی خاصا شغف رکھتے تھے۔ عبرت ان کا تخلص تھا۔ فراق کی شاعری میں دلچسپی کی بڑی وجہ ان کا گھریلو ماحول بھی کہا جاسکتا ہے جس میں پرورش پاکر انھوں نے شعر و سخن کی دنیا میں بڑا نام پیدا کیا۔ فراق نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر ہی حاصل کی۔ وہ اُردو، فارسی اور انگریزی ادب کا وسیع مطالعہ رکھتے تھے۔ انھوں نے ۱۹۳۰ء میں انگریزی ادب میں الہ آباد یونیورسٹی سے ایم۔اے کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ بعد میں شعبۂ تدریس کا انتخاب کیا اور پھر تمام عمر اسی پیشے سے وابستہ رہے۔ غزل کے ساتھ ان کے تنقیدی مضامین اور خطوط نے بھی خاصی شہرت ...

Mir Taqi Mir Ghazal Analysis - Class 11 Urdu Lesson 19

  Explore Mir Taqi Mir's iconic ghazal "Pata Pata Boota Boota" for Class 11 Urdu Lesson 19. Learn poetic devices, historical context, and critical appreciation with EOLS. اردو- 12۱۲۲حصہ نظم سبق : 19 غزل شاعر: میر تقی میرؔ تدریسی مقاصد: طلبہ میں میر کی غزل کے حوالے سے تنقید اور تحسین کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ کو شعری اصطلاحات اور صنائع بدائع سے آگاہ کرنا۔ میر کے عہد کی ثقافت، معاشرت اور تاریخ کو سمجھنا۔ طلبہ کی تخلیقی، جذباتی، نفسیاتی اور تنقیدی صلاحیتوں کو ابھارنا۔ پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے لگنے نہ دے بس ہو تو اس کے گوہر گوش کو بالے تک اس کو فلک چشمِ مِہ و خور کی پُتلی کا تارا جانے ہے عاشق سا تو سادہ کوئی اور نہ ہوگا دنیا میں جی کے زیاں کو عشق میں اس کے اپنا وارا جانے ہے چارہ گری بیماریِ دل کی رسمِ میرؔ محسن نہیں ورنہ دلبرِ ناداں بھی اس درد کا چارا جانے ہے مہر و وفا و لطف و عنایت ایک سے واقف ان میں نہیں اور تو سب کچھ طنز و کنایہ رمز و اشارہ جانے ہے تشنۂ خوں ہے اپنا کتنا میرؔ بھی ناداں تلخی کش دمِ دار آبِ تیغ کو اس...

Class 11 Urdu Lesson 18 Khara Dinner Humorous Poetry

  Detailed study of Syed Muhammad Jafri's humorous poem 'Khara Dinner' for Class 11 Urdu students. Understand the satire on Western social habits and dining etiquettes. اردو - 11۱۱۷حصہ نظم سبق: 18   ( کھڑا ڈنر ) شاعر: سید محمد جعفری تدریسی مقاصد: طلبہ کو مزاحیہ ادب بالخصوص مزاحیہ شاعری کے بارے میں آگاہ کرنا۔ سید محمد جعفری کے مزاحیہ کلام کا جائزہ لینا۔ نظم ”کھڑا ڈنر“ میں پیش کردہ منظر کی وضاحت کرنا۔ طلبہ کو بتانا کہ مغربی تہذیب کی نقالی نے ہمارے رنگ ڈھنگ، نشست و برخاست اور طعام و کلام کو متاثر کیا ہے۔ کھڑا ڈنر ہے غریب الدیار کھاتے ہیں بنے ہوئے شتر بے مِہار کھاتے ہیں اور اپنی میز پر ہو کر سوار کھاتے ہیں کچھ ایسی شان سے جیسے ادھار کھاتے ہیں شکم غریب کی یوں فرسٹ ایڈ ہوتی ہے ڈنر کے سائے میں فوجی پریڈ ہوتی ہے کھڑے ہیں میز کنارے جو ایک پیٹ لیے انھی نے کوفتے اپنے لیے لپیٹ لیے ادھر ادھر کے جو کھانے تھے سب سمیٹ لیے کھڑا تھا پیچھے سو میں رہ گیا پلیٹ لیے یہ میز ہو گئی خالی اب اور کیا ہوگا ”پلاؤ کھائیں گے احباب فاتحہ ہو گا“ تھی ایک مرغ کی ٹانگ اور رقیب لے بھاگا مرا نصیب بھی جاگا ، پہ د...

Bioenergetics Simplified for Class 9 Biology | EOLS

Learn the essentials of Bioenergetics for Class 9 Biology. Understand ATP, Photosynthesis, and Cellular Respiration with easy-to-follow notes from Excellence Online Learning School (EOLS). EXCELLENCE ONLINE LEARNING SCHOOL (EOLS) کلاس: 9 | مضمون: بیالوجی | یونٹ: 8 بایواینر جیٹکس (BIOENERGETICS) یہ باب پڑھنے کے بعد طلبہ اس قابل ہوں گے کہ: آکسیڈیشن۔ریڈکشن ری ایکشنز کی اہمیت بیان کریں۔ اے ٹی پی کو ایک مالیکیول کے طور پر بیان کریں جو تمام سیلز کے لیے توانائی کی اہم کرنسی ہے۔ فوٹو سنتھی سیز کا عمل بیان کریں۔ کلوروپلاسٹ میں پائے جانے والے کلوروفل کے کردار کو بیان کریں۔ فوٹو سنتھی سیز کی مساوات (الفاظ یا علامتوں میں) لکھیں۔ ریسپیریشن کا عمل بیان کریں۔ این اے روبک ریسپیریشن کی وضاحت کریں اور اس کی اہمیت بیان کریں۔ ایروبک ریسپیریشن کی مساوات (الفاظ یا علامتوں میں) بیان کریں۔ حاصل کردہ توانائی کی مقدار کے حوالے سے ایروبک اور این اے روبک ریسپیریشن کا موازنہ کریں۔ جسم میں ریسپیریشن سے حاصل کردہ توانائی استعمال کرنے کے طریقوں کی فہرست بنائیں۔ ریسپیریشن اور فوٹو سنتھی سیز کا موازنہ کریں۔ بایواینرجیٹ...