Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Firaq Gorakhpuri's Ghazal - Class 11 Urdu Lesson 19 Summary

Firaq Gorakhpuri ghazal class 11, urdu lesson 19 class 11, Excellence Online Learning School urdu, sar mein sauda bhi nahi explanation, firaq gorakhpuri poetry notes, class 11 urdu federal board, urdu ghazal firaq gorakhpuri, Gul-e-Naghma firaq, urdu elective class 11 notes, EOLS urdu lectures.

 Explore the aesthetic and philosophical depth of Firaq Gorakhpuri's Ghazal in Class 11 Urdu Lesson 19. Learn about his unique literary style and contributions through Excellence Online Learning School (EOLS).


فراق گورکھپوری

(۱۸۹۶ء - ۱۹۸۲ء)

اصل نام رگھوپتی سہائے جب کہ فراق تخلص تھا۔ گورکھپور (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد منشی گورکھ پرشاد ایک تعلیم یافتہ شخص تھے اور ان کا پیشہ وکالت تھا۔ وہ شعر و شاعری میں بھی خاصا شغف رکھتے تھے۔ عبرت ان کا تخلص تھا۔ فراق کی شاعری میں دلچسپی کی بڑی وجہ ان کا گھریلو ماحول بھی کہا جاسکتا ہے جس میں پرورش پاکر انھوں نے شعر و سخن کی دنیا میں بڑا نام پیدا کیا۔

فراق نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر ہی حاصل کی۔ وہ اُردو، فارسی اور انگریزی ادب کا وسیع مطالعہ رکھتے تھے۔ انھوں نے ۱۹۳۰ء میں انگریزی ادب میں الہ آباد یونیورسٹی سے ایم۔اے کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ بعد میں شعبۂ تدریس کا انتخاب کیا اور پھر تمام عمر اسی پیشے سے وابستہ رہے۔ غزل کے ساتھ ان کے تنقیدی مضامین اور خطوط نے بھی خاصی شہرت حاصل کی۔ بھارت اور سوویت یونین کی طرف سے ان کی ادبی خدمات پر انھیں اعزازات سے نوازا گیا۔

فراق ایک وسیع المطالعہ شاعر تھے اور ان کی مشرقی و مغربی ادب پر گہری نظر تھی، اس لیے انھوں نے اپنی غزلوں میں ان دونوں تہذیبوں سے بھرپور خوشہ چینی کی ہے۔ مزید برآں انھیں آریائی اور دیومالائی کلچر ورثے میں ملا تھا۔ چناں چہ اس تجسس اور ذوق نے انھیں مغربی، ایرانی اور ہندوستانی کلچر کا محرم بنا دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی اور فارسی زبانوں اور تہذیبوں کے ملے جلے اثرات نے ان کے ذہن و دل کی گہرائیوں میں اتر کر نئے نئے خیالات پیدا کیے ہیں۔ ان کی غزلوں میں شدید جذباتی کیفیات اور جمالیاتی حسن پایا جاتا ہے۔

فراق نے غزل میں نئے موضوعات متعارف کرائے اور غزل کو حیاتِ نو بخشی۔ فراق گورکھپوری کی تصانیف میں ’پچھلی رات‘ ، ’چراغاں‘ ، ’گل نغمہ‘ ، ’مشعل ساز‘ ، ’روحِ کائنات‘ ، ’غزلستان‘ ، ’شبنمستاں‘ ، ’آرزو کی عشقیہ شاعری‘ اور ’اردو غزل گوئی‘ شامل ہیں۔ ان کا تمام کلام ’کلیاتِ فراق‘ کی صورت میں بھی شائع ہو چکا ہے۔

سبق: 19 

غزل

تدریسی مقاصد:
  • طلبہ کو فراق گورکھپوری کی غزل کی نمایاں خصوصیات سے آگاہ کرنا۔
  • طلبہ میں تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتیں پیدا کرنا۔
  • طلبہ میں فراق کی غزل میں موجود انسانی جذبات و احساسات کی تفہیم پیدا کرنا۔
  • طلبہ کو فراق گورکھپوری کی غزل کے فلسفیانہ پہلوؤں سے آشنا کرنا۔
سر میں سودا بھی نہیں ، دل میں تمنا بھی نہیںلیکن اس ترکِ محبت کا بھروسا بھی نہیں
دل کی گنتی نہ یگانوں میں، نہ بیگانوں میںلیکن اُس جلوہ گہِ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوست!آہ اب مجھ سے تری رنجشِ بے جا بھی نہیں
ایک مُدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
یوں تو ہنگامے اٹھاتے نہیں دیوانہء عشقمگر اے دوست! کچھ ایسوں کا ٹھکانا بھی نہیں
ارے صیاد ہمیں گل ہیں ہمیں بلبل ہیںتو نے کچھ آہ سنا بھی نہیں دیکھا بھی نہیں
منھ سے ہم اپنے برا تو نہیں کہتے کہ فراقہے ترا دوست ، مگر آدمی اچھا بھی نہیں

(کلیاتِ فراق)

© 2024 Excellence Online Learning School (EOLS) | Digital Textbook Initiative

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...