ٹشوز، آرگنز، اور آرگن سسٹمز
بائیولوجی | کلاس 9 | یونٹ 5
اس باب کو پڑھنے کے بعد طلبہ اس قابل ہوں گے کہ:
- ٹشوز، آرگنز اور آرگن سسٹمز میں فرق بیان کریں اور جانوروں اور پودوں سے مثالیں دیں۔
- انسانی جسم میں آرگن معدہ کو تشکیل دینے والے مختلف اقسام کے ٹشوز کی فہرست بنائیں۔
- انسانی جسم کو تشکیل دینے والے مختلف آرگن سسٹمز پر گفتگو کریں۔
- ہومیوسٹیسس کے فوائد بیان کریں۔
- بحث کریں کہ کس طرح انسانی جسم کے مختلف آرگز اور آرگن سسٹمز ہومیوسٹیسس کو برقرار رکھتے ہیں۔
- پتے کو تشکیل دینے والے مختلف اقسام کے ٹشوز پر گفتگو کریں۔
- پودوں کی فزیالوجی کو مختلف پودوں کے آرگنز کی ساخت اور کردار کے حوالے سے بیان کریں۔
جانداروں میں ساخت میں ایک پیچیدہ تنظیم ہوتی ہے۔ اس تنظیم میں ساخت کی ہر سطح (لیول) پچھلے لیول کے اوپر تعمیر کی ہوتی ہے۔ اس باب میں ہم جانداروں کی تنظیم کے بنیادی لیولز کا مطالعہ کریں گے جو کہ سیلز، ٹشوز، آرگنز اور آرگن سسٹمز ہیں۔ ہم ہر لیول کی خصوصیات اور مثالوں کا مطالعہ کریں گے تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ وہ زندگی کے افعال کو کیسے سر انجام دیتے ہیں۔
5.1 تنظیم کے لیولز (LEVELS OF ORGANIZATION)
جانداروں کی ساخت کے پیٹرن (pattern) میں پیچیدگی کا رجحان دکھائی دیتا ہے۔ ساختی تنظیم کے مختلف لیولز (levels) ہوتے ہیں۔ نچلے لیول سادہ ہوتے ہیں اور اوپر والے لیول زیادہ پیچیدہ ہوتے جاتے ہیں۔
- ایٹم (atom): ایٹم مادے کا سب سے چھوٹا یونٹ ہے جو کسی عنصر کی خصوصیات کو برقرار رکھتا ہے۔
- مالیکیول (molecule): ایٹمز مل کر مالیکیول بناتے ہیں۔ مثال: پانی، پروٹین۔
- آرگنیلی (organelle): مالیکیولز خاص ترتیب میں جڑ کر آرگنیلی بناتے ہیں۔ مثال: مائٹو کانڈریا۔
- سیل (cell): زندگی کی بنیادی اکائی۔
- ٹشوز (tissues): ایک جیسے سیلز کا گروہ جو مخصوص افعال سر انجام دیتے ہیں۔
ابھرتی خصوصیات (Emergent Properties)
جانداروں میں ہر لیول پر موجود حصے اکیلے کام نہیں کرتے، بلکہ وہ آپس میں تعامل کرتے ہیں۔ انفرادی آرگنیلز مل کر سیل بناتے ہیں جو سیل ڈویژن اور توانائی کی پیداوار جیسے پیچیدہ کام کرتا ہے۔ اسی طرح مسل سیلز مل کر ٹشو بناتے ہیں جو حرکت پیدا کر سکتا ہے۔
5.2 پودے میں آرگنز اور آرگن سسٹمز
پودوں میں جڑیں، تنا، پتا اور پھول اہم آرگنز ہیں۔
- جڑیں: پانی اور معدنیات جذب کرتی ہیں۔
- تنا: پودے کو سہارا دیتا ہے اور ترسیل کا کام کرتا ہے۔
- پتا: فوٹو سنتھی سیز اور ٹرانسپائریشن کا مرکز۔
- پھول: ری پروڈکٹو حصہ۔
5.3 انسان میں آرگنز اور آرگن سسٹمز
انسانی جسم میں دل، پھیپھڑے، دماغ، گردے اور معدہ جیسے اہم آرگنز موجود ہیں۔
معدہ بطور ایک آرگن (Stomach as an Organ)
معدہ پروٹین کی جزوی ہضم کا ذمہ دار ہے اور درج ذیل ٹشوز پر مشتمل ہے:
- اپی تھیلیئل ٹشو: گیسٹرک جوس خارج کرتا ہے۔
- کنیکٹو ٹشو: ساختی سہارا دیتا ہے۔
- مسل ٹشو: خوراک کو مکس کرنے کے لیے سکڑتا اور پھیلتا ہے۔
5.4 ہومیوسٹیسس (HOMEOSTASIS)
بیرونی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود جسم کے مستحکم اور متوازن اندرونی ماحول کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو ہومیوسٹیسس کہتے ہیں۔
اہم نکات
- ٹشو ایک طرح کے سیلز کا گروہ ہے جو مخصوص فعل کے لیے مل کر کام کرتا ہے۔
- آرگن سسٹم مختلف آرگنز کا مجموعہ ہے جو مربوط کام انجام دیتے ہیں۔
- معدے کا اپی تھیلیئل ٹشو گیسٹرک جوس خارج کرتا ہے جس میں HCl اور پیپسی نوجن ہوتے ہیں۔
- زائیلم اور فلوئم پودوں میں نقل و حمل کے ذمہ دار ہیں۔
- ہومیوسٹیسس جسم کی صحت اور بقا کے لیے لازمی ہے۔
Comments
Post a Comment