اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Access comprehensive study material for Class 12 Urdu Lesson 16 "Naat" by Hafeez Taib. Enhance your exam preparation with key points and poetic analysis provided by EOLS.
سبق نمبر: 16بارہویں جماعت | اردو
حفیظ تائب
(۱۹۳۱ء۔۲۰۰۴ء)
نعت
خوش خصال و خوش خیال و خوش خبر، خیرالبشرؐ
خوش نژاد و خوش نہاد و خوش نظر، خیرالبشرؐ
دل نواز و دل پذیر و دل نشین و دل کشا
چارہ ساز و چارہ کار و چارہ گر، خیرالبشرؐ
سر بہ سر مہر و مروت، سر بہ سر صدق و صفا
سر بہ سر لطف و عنایت، سر بہ سر، خیرالبشرؐ
صاحبِ خُلقِ عظیم و صاحبِ لطفِ عمیم
صاحبِ حق، صاحبِ شقُّ القمر، خیرالبشرؐ
کار زارِ دہر میں وجہِ ظفر، وجہِ سکوں
عرصۂ محشر میں وجہِ درگزر، خیرالبشرؐ
رُو نما کب ہو گا راہِ زیست پر منزل کا چاند
ختم کب ہو گا اندھیروں کا سفر، خیرالبشرؐ
کب ملے گا ملّتِ بیضا کو پھر اوجِ کمال
کب شبِ حالات کی ہو گی سحر، خیرالبشرؐ
در پہ پہنچے کس طرح وہ بے نوا، بے بال و پر
اک نظر تائبؔ کے حالِ زار پر، خیرالبشرؐ
(از۔۔ صَلُّوا علیہ وآلہٖ)
تعلیمی معاونت - Excellence Online Learning School
- 📖 کلاس 12 اردو: سبق نمبر 16 نعت کے مکمل نوٹس اور تشریح
- 📖 حفیظ تائب: حالاتِ زندگی اور ادبی خدمات
- 📖 اردو قواعد اور حل شدہ مشقی سوالات برائے سالِ دوم
- 📖 بارہویں جماعت اردو: اہم ماڈل پیپرز اور معروضی سوالات
- ویڈیو 🎥 نعت (حفیظ تائب) کی مکمل تشریح اور مرکزی خیال - ویڈیو لیکچر
- ویڈیو 🎥 اردو پرچہ حل کرنے کا بہترین طریقہ - اہم ہدایات
97
Comments
Post a Comment