اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Explore Class 11 Urdu Lesson 15 "Azadi" by Ehsan Danish. Learn about the poet's style, the struggle for freedom, and the importance of its protection with Excellence Online Learning School (EOLS).
اردو - 11
۱۱۳ حصہ نظم
سبق: ۱۶
اخلاص
کلام: رحمان باباؒ
منظوم اُردو ترجمہ: پروفیسر محمد طہٰ خاں
منظوم اُردو ترجمہ: پروفیسر محمد طہٰ خاں
تدریسی مقاصد:
- طلبہ کو رحمان باباؒ کی شخصیت اور فن سے متعارف کرانا۔
- طلبہ کو پشتو ادب کی امتیازی خصوصیات کے بارے میں بتانا۔
- طلبہ کو پاکستان کی علاقائی زبانوں میں صوفیانہ افکار سے آگاہ کرنا۔
- طلبہ کی اخلاقی تربیت کرنا اور فکرِ رحمان بابا کے آئینے میں اپنے کردار کو سنوارنے کی ترغیب دینا۔
ہم دوشیِ ثریا ہے مقامِ اخلاص
جو ملتا ہے، ملتا ہے غلامِ اخلاص
گو فرش سے تا عرش سفر ہے دُشوار
طے کرتی ہے یہ یک جنبشِ گامِ اخلاص
فانی ہے ہر اک چیز، ہر اک رسم و رواج
باقی ہے مگر ایک، دوامِ اخلاص
اسلام ہے پابندیِ اخلاص کا نام
اور نام ہے اسلام کا نامِ اخلاص
صیاد کو ممکن ہے ہُما ہاتھ لگے
پھیلائے محبت سے جو دامِ اخلاص
شیرینیِ گفتار پہ حیرت کیسی
ہے گفتہۂ رحمان ، کلامِ اخلاص
(متاعِ فقیر)
Comments
Post a Comment