اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Explore Class 11 Urdu Lesson 15 "Azadi" by Ehsan Danish. Learn about the poet's style, the struggle for freedom, and the importance of its protection with Excellence Online Learning School (EOLS).
اردو - 11 | حصہ نظم
۱۰۸
سبق : ۱۵
آزادی
تدریسی مقاصد:
- طلبہ کو احسان دانش کی شخصیت اور فن سے آشنا کرنا۔
- طلبہ کو احسان دانش کی نظم نگاری کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بتانا۔
- طلبہ کو قومی اور ملی شاعروں کا تعارف کرانا اور اس کے پس منظر سے روشناس کرنا۔
- طلبہ کو آزادی کی نعمت کے بارے میں آگاہ کرنا اور یہ بات باور کرانا کہ جہاں آزادی کے حصول کے لیے محنت اور ایثار ضروری ہے، وہاں آزادی کی حفاظت کے لیے بھی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔
عبادت ہے سراپا جذبۂ تعمیرِ آزادی
شہادت مستقل اک سرخیِ تحریرِ آزادی
جہاں آزاد کر سکتے نہ ہوں تقریرِ آزادی
وہ آزادی مری نظروں میں ہے تحقیرِ آزادی
فضائیں کر رہی ہیں ذوقِ ایثار و عمل پیدا
لہو میں دوڑتا ہے شعلۂ تاثیرِ آزادی
لہو موسم نے رویا، گردشِ گردوں نے رُخ بدلا
مرے خوابوں میں نازل ہو گئی تعمیرِ آزادی
جو کہنا تھا اسے سب کہہ گیا قرآں کے پردے میں
زمانہ حشر تک کرتا رہے تفسیرِ آزادی
لہو برسا، بہے آنسو، لٹے رہرو، کٹے رشتے
ابھی تک نامکمل ہے مگر تعمیرِ آزادی
مجھے دنیا کے ہر گوشے میں قندیلیں جلانے دو
مرا مذہب ہے اک پیغامِ عالمگیرِ آزادی
زمانے کو اب آزادی کے معنی ہم بتائیں گے
غلط ہوتی رہی ہے آج تک تفسیرِ آزادی
تڑپ کر بزم میں دانش چلے آتے ہیں پروانے
اندھیروں سے مگر پھوٹی نہیں تنویرِ آزادی
(فصلِ سلاسل)
اضافی تعلیمی وسائل (EOLS)
کلاس 11 اردو نوٹس (مکمل کتاب)
excellenceonlinelearningschool.blogspot.comاردو گرائمر اور مضمون نویسی
آزادی کے موضوع پر اہم مضامیننظم "آزادی" کا خلاصہ اور تشریح
امتحانی نقطہ نظر سے اہم نوٹسWatch Video احسان دانش: حالاتِ زندگی و شاعری
یوٹیوب لیکچر - EOLSWatch Video نظم "آزادی" کی مکمل تشریح
کلاس 11 اردو لیکچر سیریز
excellenceonlinelearningschool.blogspot.comاردو گرائمر اور مضمون نویسی
آزادی کے موضوع پر اہم مضامیننظم "آزادی" کا خلاصہ اور تشریح
امتحانی نقطہ نظر سے اہم نوٹسWatch Video احسان دانش: حالاتِ زندگی و شاعری
یوٹیوب لیکچر - EOLSWatch Video نظم "آزادی" کی مکمل تشریح
کلاس 11 اردو لیکچر سیریز
Comments
Post a Comment