Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Biodiversity and Classification - Class 9 Biology Lesson 2

 

Class 9 Biology Chapter 2 notes, what is biodiversity in Urdu, taxonomic ranks list biology, five kingdom classification summary, importance of biodiversity class 9, binomial nomenclature rules, three domain system biology, Excellence Online Learning School biology notes, Carl Linnaeus classification system, biology curriculum Pakistan.

Explore the world of Biodiversity and Classification for Class 9 Biology. Learn about taxonomic ranks, the five-kingdom system, and binomial nomenclature. Comprehensive notes by Excellence Online Learning School (EOLS).


باب 2

بایو ڈائیورسٹی Biodiversity

جماعت: نہم | مضمون: بیالوجی

یہ باب پڑھنے کے بعد طلبہ اس قابل ہوں گے کہ:

  • بایو ڈائیورسٹی اور کلاسیفیکیشن کی تعریف کریں۔
  • کلاسیفیکیشن کے فوائد بیان کریں۔
  • کلاسیفیکیشن کے ٹیکسونومک درجوں (ranks) کی فہرست بنائیں۔
  • کلاسیفیکیشن کی سکیموں کی تاریخ پر تبادلہ خیال کریں۔
  • تین بڑے ڈومینز (domains) کی فہرست بنائیں جن میں جانداروں کی کلاسیفیکیشن کی جاتی ہے۔
  • وائرس کی کلاسیفیکیشن میں پیش آنے والی پیچیدگیاں بیان کریں۔
  • بائی نومیل نومن کلیچر سسٹم کا خاکہ پیش کریں۔

ہمارا سیارہ جانداروں کی بے شمار اقسام (variety) کا مسکن ہے، جو چھوٹے حشرات سے لے کر بلند درختوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ اقسام ہماری دنیا کی صحت اور توازن کے لیے ضروری ہے۔ یہ ہمیں کھانا، دوا اور صاف ہوا فراہم کرتی ہیں۔ اس باب میں ہم جانداروں کی اقسام اور ان کی گروپوں میں تقسیم (کلاسیفیکیشن) کرنے کا طریقہ جانیں گے۔

2.1 بایو ڈائیورسٹی BIODIVERSITY

کسی خاص علاقے میں جانداروں کی مختلف اقسام اُس علاقے کی بایو ڈائیورسٹی کہلاتی ہیں۔ علاقے کی بایو ڈائیورسٹی اس میں جانداروں کی مختلف اقسام کی تعداد اور ہر قسم میں موجود جانداروں کی مزید اقسام کو مد نظر رکھ کر ماپی جاتی ہے۔

بایولوجسٹس قریباً دو ملین اقسام کے جانداروں کو دریافت کر چکے ہیں اور ان کی گروہ بندی کر چکے ہیں۔ تاہم، ان کا تخمینہ ہے کہ زمین پر جانداروں کی اقسام کی مجموعی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ زمین پر بایو ڈائیورسٹی یکساں طور پر نہیں پھیلی ہوئی۔ کسی جگہ کی بایو ڈائیورسٹی کا انحصار مختلف عوامل پر ہے جیسے آب و ہوا، بلندی (altitude)، اور مٹی کی قسم پر ہے۔ ٹراپیکل (Tropical) علاقے قطبی (Polar) علاقوں کی نسبت زیادہ بایو ڈائیورسٹی رکھتے ہیں۔

بایو ڈائیورسٹی کی اہمیت Importance of Biodiversity

بایو ڈائیورسٹی انسانوں اور سیارے کے لیے بہت سی ضروری خدمات فراہم کرتی ہے۔ بایو ڈائیورسٹی کے کچھ اہم فوائد درج ذیل ہیں:

  • ماحولیاتی استحکام: بایو ڈائیورسٹی ماحولیاتی نظام کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ بایوجیو کیمیکل سائیکلز (biogeochemical cycles) مثلاً کاربن سائیکل اور نائٹروجن سائیکل میں بایو ڈائیورسٹی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
  • آب و ہوا کا کنٹرول: پودے اور الجی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں۔ اس سے آب و ہوا کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
  • قدرتی وسائل: بایو ڈائیورسٹی خوراک اور ادویات سے لے کر تعمیراتی مواد اور ایندھن سمیت بہت سے وسائل فراہم کرتی ہے۔
  • معاشی فوائد: بایو ڈائیورسٹی زراعت، سیاحت، اور دواسازی سمیت مختلف صنعتوں کی معاونت کرتی ہے۔
22, May International Biodiversity Day
اقوام متحدہ نے 22 مئی کو بایو ڈائیورسٹی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دن بایو ڈائیورسٹی کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔

2.2 کلاسیفیکیشن CLASSIFICATION

بایولوجسٹس جانداروں کی قریباً دو ملین (بیس لاکھ) اقسام کی شناخت کر چکے ہیں۔ ان میں سے 0.5 ملین اقسام پودوں کی ہیں اور 1.5 ملین اقسام جانوروں کی ہیں۔ یہ زمین پر موجود جانداروں کی کل اقسام کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ ہر سال، بایولوجسٹس ہزاروں نئی اقسام دریافت کرتے ہیں۔ جانداروں کے اتنے بڑے مجموعے کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے بایولوجسٹس جانداروں کی گروہ بندی یعنی کلاسیفیکیشن کرتے ہیں۔ کلاسیفیکیشن وہ عمل ہے جس میں جانداروں کو ان میں پائی جانے والی مشابہتوں اور اختلافات کی بنیاد پر گروپوں اور ذیلی گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

کلاسیفیکیشن کے مقاصد اور اصول Aims and Principles

کلاسیفیکیشن کے اہم مقاصد یہ ہیں:

a. جانداروں کے درمیان مشابہت اور اختلافات کا تعین کرنا تاکہ ان کا مطالعہ آسانی سے کیا جاسکے

b. جانداروں کے درمیان ارتقائی تعلقات تلاش کرنا

2.3 ٹیکسانومی کے درجات TAXONOMIC RANKS

سویڈن کے باٹنسٹ کارل لینیئس (Carl Linnaeus) نے 1735 میں کلاسیفیکیشن کا ایک سسٹم متعارف کروایا۔ اس سسٹم میں سات درجات تجویز کیے گئے۔

ٹیکسانومک درجہپھل کی مکھی (Fruit fly)انسان (Human being)مٹر (Pea plant)
ڈومینیوکیریایوکیریایوکیریا
کنگڈماینیمیالیااینیمیالیاپلانٹی
فائلم / ڈویژنآرتھروپوڈاکورڈیٹامیگنولیوفائٹا
کلاسانسیکٹامیمیلیہمیگنولیواپسیڈا
آرڈرڈپٹیراپرائی میٹسفی بیلیز
فیملیڈروسوفیلیڈیہومی نائیڈیفی بیسی
جینسڈروسوفلاہوموپائی سم
سپی شیزD. melanogasterHomo sapiensPisum sativum

2.4 کلاسیفیکیشن کی تاریخ HISTORY

ارسطو پہلے شخص تھے جنہوں نے جانداروں کو دو گروپوں (پودے اور جانور) میں تقسیم کیا۔ 1969 میں رابرٹ وہیٹیکر نے پانچ کنگڈم والا کلاسیفیکیشن سسٹم متعارف کرایا۔

2.7 کلاسیفیکیشن میں وائرس کا مقام STATUS OF VIRUS

وائرس انتہائی چھوٹے یعنی الٹرا مائیکروسکوپک مخلوق ہیں جو جاندار اور غیر جاندار کے درمیان سرحد پر ہیں۔ یہ اے سیلولر (acellular) ہیں، یعنی یہ سیلز سے نہیں بنے ہوتے اور نہ ہی ان میں کوئی آرگنیلز ہوتے ہیں۔ وائرس کو کلاسیفیکیشن کے سسٹم میں شامل نہیں کیا جاتا کیونکہ ان میں زندگی کی تینوں ڈومین کی کوئی خصوصیت موجود نہیں۔

کورونا وائرس (Coronavirus): 2019 کے آخر میں ووہان میں دریافت ہوا۔ یہ سانس کی بیماری COVID-19 کا سبب بنا۔ حفاظتی تدابیر میں ماسک، ہاتھ دھونا اور ویکسین شامل ہیں۔

2.8 بائی نومیل نومن کلیچر BINOMIAL NOMENCLATURE

جاندار کا سائنسی نام دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلا حصہ جینس (genus) اور دوسرا حصہ سپی شیز (species) کا نام ہوتا ہے۔

عام نامسائنسی نام
پیاز (Onion)Allium cepa
انسان (Human)Homo sapiens
ٹائیگر (Tiger)Panthera tigris

مشق (Exercise)

A. درست جواب کا انتخاب کریں:

1. ٹیکسانومی کا سب سے بڑا درجہ کون سا ہے؟
الف) سپی شیز ب) جینس ج) کنگڈم د) ڈومین

B. مختصر جوابات:

1. بایو ڈائیورسٹی کی اہمیت بیان کریں؟

2. وائرس کو کلاسیفیکیشن سسٹم میں کیوں شامل نہیں کیا جاتا؟

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...