حاصلاتِ تعلم
- بچے نعت کے مفہوم سے واقف ہو سکیں۔
- نبی کریم ﷺ کی تعریف بیان کرنے کے طریقے سیکھیں۔
- اردو الفاظ کی درست ادائیگی اور روانی حاصل کریں۔
نَعْت
وہ حق کی باتیں بتانے والے
وہ سیدھا رستہ دکھانے والے
وہ راہ بر ، ہمارے
نبیؐ ہمارے ، نبیؐ ہمارے
دُرُود اُن پر ، سلام اُن پر
(صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم)
فرہنگ (مشکل الفاظ)
حق: سچ بات
راہ بر: راستہ دکھانے والا / رہنما
دُرُود: نبی ﷺ کے لیے دعا و رحمت
کیا آپ جانتے ہیں؟
نعت اس نظم کو کہتے ہیں جس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی تعریف بیان کی جائے۔
اہم نکات
نبی کریم ﷺ نے ہمیں سچائی کا راستہ دکھایا۔ وہ ہمارے بہترین رہنما ہیں اور ہمیں ہمیشہ ان پر دُرُود و سلام بھیجنا چاہیے۔
برائے اساتذہ:
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی سیرتِ طیبہ کامل نمونہ ہے۔
بچوں کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے بارے میں بنیادی باتیں بتائیں۔
2
Comments
Post a Comment