Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Urdu Class 5 Lesson 12 - Dunya Aap Ki Mutthi Mein | Digital Textbook Design

 

Explore Class 5 Urdu Lesson 12 "Dunya Aap Ki Mutthi Mein" in a high-quality digital textbook format. Learn about the importance of the internet, technology, and online education through SNC-inspired design.

جماعت: پنجم
مضمون: اردو
EOLS
سبق ۱۲

دنیا آپ کی مٹھی میں

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:

  • استحسانی و تنقیدی گفت و شنید کر سکیں۔
  • اخبارات، رسائل و جرائد میں خبریں، اداریے، اشتہارات اور خطوط بنام مدیر وغیرہ روانی سے پڑھ سکیں۔
  • شکیہ اور تمنائی جملے بنا سکیں۔
  • روز مرہ زندگی میں بجلی، پانی، گیس کے بلوں کے مندرجات پڑھ سکیں۔
  • اردو کے فروغ کے لیے جدید ذرائع ابلاغ (ٹی وی، موبائل فون، ٹیبلٹ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ وغیرہ) کا استعمال کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں

پیغام رسانی یا معلومات حاصل کرنے کے چند جدید ذرائع کے نام بتائیں۔ آپ کے گھر میں کس ذریعے کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں؟

کمپیوٹر انگریزی زبان کے علاوہ دنیا کی اور بہت سی زبانوں میں بھی لکھ سکتا ہے۔ اردو زبان میں ٹائپ کرنے کے لیے بھی بہت سے سافٹ وئیرز بازار میں دستیاب ہیں۔ جیسے: ان پیج اردو، پاک اردو انسٹالر اور مائیکروسافٹ ورڈ میں بھی اردو زبان میں ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔

تلفظ سیکھیں
ٹیکنالوجی | منظم | انقلاب | افادیت | دو چند | انٹرنیٹ | پیغام رسانی | انبار | استفادہ

موجودہ دور کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور کہا جاتا ہے۔ ہماری دنیا اہم ترین ایجادات سے بھری پڑی ہے۔ موبائل فون، ٹیلی ویژن، کمپیوٹر، ہوائی جہاز، گاڑیاں، غرض ایک سے بڑھ کر ایک ایجاد ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ یوں تو سبھی ایجادات اہم ہیں لیکن کمپیوٹر کو اہم ترین ایجاد کہہ سکتے ہیں۔ شروع میں کمپیوٹر حساب کتاب کرنے، معلومات منظم کرنے اور محفوظ بنانے کے کام آتا تھا۔ انٹرنیٹ ایجاد ہوا تو کمپیوٹر کی افادیت دو چند ہو گئی۔ انٹرنیٹ کے ذریعے سے دنیا بھر کے کمپیوٹر آپس میں جڑ گئے۔ پیغام رسانی کی دنیا میں انقلاب آ گیا۔ ایک کمپیوٹر کی معلومات دوسرے کمپیوٹر تک پلک جھپکنے میں پہنچنے لگیں۔ یوں دنیا نے عالمی گاؤں کی شکل اختیار کر لی۔

یہ دیکھیے! سدرہ نے جیسے ہی کمپیوٹر آن کیا۔ اس نے اتی اتی ابو کو آواز دی کہ حامد بھائی کا پیغام اور تصویریں آئی ہیں۔ حامد کا نام سنتے ہی اتی ابو اور اس کا چھوٹا بھائی احمد دوڑے چلے آئے۔ حامد، سدرہ کا بڑا بھائی ہے۔ کچھ ہی عرصہ پہلے وہ لندن تعلیم حاصل کرنے گیا تھا۔ حامد نے یہ پیغام اور تصویریں ای-میل کے ذریعے سے بھجوائی ہیں۔ ای-میل خط کی جدید شکل ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے سے بھیجی جاتی ہے۔ حامد کی خیریت کے بارے میں جان کر سب نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس کی تصویریں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

طالب علموں کے لیے بھی انٹرنیٹ نے بہت سی سہولیات پیدا کر دی ہیں۔ انٹرنیٹ کی مدد سے اب گھر بیٹھے تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ آج انٹرنیٹ کی مدد سے ایک دور دراز علاقے میں بیٹھا ہوا طالب علم بھی اعلیٰ ماہر اساتذہ سے استفادہ کر سکتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس طرح کی یونی ورسٹیاں چل رہی ہیں جو انٹرنیٹ کے ذریعے سے اعلیٰ تعلیم دیتی ہیں۔

انٹرنیٹ کے ذریعے سے معلومات کے خزانے ہمارے سامنے کھل جاتے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی موضوع کے متعلق یہ ہمارے سامنے معلومات کا انبار لگا دے گا۔ انٹرنیٹ پر ہم کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کھولتے ہی دنیا کی بڑی بڑی لائبریریاں ہمارے سامنے آ جاتی ہیں۔ مذہب، قرآن پاک کی تفسیر، سیرت، سائنس، ٹیکنالوجی، ادب، بچوں کی نظموں اور کہانیوں سمیت ہر موضوع پر ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔

شہریار کو جب بھی پڑھائی میں کوئی مشکل پیش آتی ہے یا اسے کسی موضوع پر معلومات درکار ہوتی ہیں، انٹرنیٹ اس کا کام آسان کر دیتا ہے۔ اس کی بہن ملائکہ کو مختلف قسم کے کھانے پکانے اور آرائشی اشیا تیار کرنے میں دل چسپی ہے۔ وہ اپنے اس شوق کو انٹرنیٹ کے ذریعے سے ہی پورا کرتی ہے۔ گھر والے بھی ملائکہ کے ہنر کی داد دیتے ہیں۔

محمد انیق صاحب ایک مصروف شخص ہیں۔ وہ سٹاک ایکسچینج میں کام کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی مدد سے اکثر وہ اپنے کام گھر بیٹھے ہی کر لیتے ہیں۔ وہ بجلی، پانی، گیس اور ٹیلی فون کے بل انٹرنیٹ کی مدد سے جمع کروا کر اپنا قیمتی وقت بچا لیتے ہیں۔ ان کی بیگم بھی کبھی کبھار سودا سلف انٹرنیٹ کی مدد سے منگوا لیتی ہیں۔

انٹرنیٹ کا استعمال بزرگوں میں بھی عام ہوتا جا رہا ہے۔ دانیال کے دادا اور دادی جان قرآن پاک کی تلاوت انٹرنیٹ کے ذریعے سے سننے کا اہتمام کرتے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے نشر ہونے والی اذان سننا اور نماز کی ادائیگی براہِ راست دیکھنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔

دنیا کا شاید ہی کوئی شعبہ ایسا ہو، جس کے بارے میں انٹرنیٹ سے رہنمائی نہ ملتی ہو۔ طب اور دفاع کے شعبوں میں بھی انٹرنیٹ سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں میل کی دوری پر مریض اور معالج ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مرض کی تشخیص اور ادویات کے متعلق معلومات کے تبادلے بھی انٹرنیٹ کی مدد سے ممکن ہو گئے ہیں۔

ٹھہریں اور بتائیں
  1. دنیا بھر کے کمپیوٹروں کو کس کے ذریعے سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیا گیا؟
  2. خط کی جدید شکل کو کیا کہتے ہیں؟

ہمیں بھی چاہیے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے سے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔ دنیا میں ہونے والی تحقیق سے فائدہ اٹھائیں لیکن ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات سے بچیں۔ سارا دن کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر وقت گزارنے سے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملتا۔ یوں ہماری صحت خراب ہو سکتی ہے اور ہماری نظر پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اسی طرح انٹرنیٹ کے بے مقصد استعمال سے ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے اور تعلیم کا حرج ہوتا ہے۔ اگر ہم انٹرنیٹ کا استعمال متعین کردہ مقاصد کو مدنظر رکھ کر با مقصد کریں تو اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

ہم نے سیکھا
  • انٹرنیٹ موجودہ دور کی اہم ترین ایجاد ہے۔
  • انٹرنیٹ کی مدد سے بہت سے کام آسان ہو گئے ہیں۔
  • انٹرنیٹ کا استعمال تعمیری کاموں کے لیے کرنا چاہیے۔
  • کبھی بھی، کسی بھی صورت حال میں اپنی ذاتی معلومات کسی اجنبی کو نہیں دینی چاہئیں۔ اگر کوئی ایسا کرنے کے لیے کہے تو فوراً گھر کے بڑوں کو بتانا چاہیے۔
برائے اساتذہ کرام:

تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے "حاصلاتِ تعلم" دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل "سوچیں اور بتائیں" کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ "ٹھہریں اور بتائیں" کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ "کیا آپ جانتے ہیں؟" میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔ بچوں کو بتائیں کہ سٹاک ایکسچینج حکومتِ پاکستان کا ایک ادارہ ہے۔ اس ادارے کے تحت مختلف کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ اساتذہ کرام بچوں کو بجلی، پانی، گیس کے بلوں پر درج مندرجات کی نشان دہی اور ان کی خواندگی کا اہتمام کروائیں۔

۱۲

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...