اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Urdu Class 4 Lesson 21 - "Yeh Baat Samajh Mein Aai Nahin" | SNC Digital Textbook Lesson No: سبق نمبر 21 | Class: 4 | Subject: اردو | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن
Interactive digital version of Urdu Class 4 Lesson 21. Featuring the humorous poem "Yeh Baat Samajh Mein Aai Nahin" with textbook-style layout, learning objectives, and teacher notes based on the Single National Curriculum.
سبق 21
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اردو | جماعت چہارم
Excellence Online Learning School
EOLS Digital Textbook
EOLS Digital Textbook
حاصلاتِ تعلم
اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:
- عبارت کا مقصد سمجھتے ہوئے درست تلفظ کے ساتھ روانی سے پڑھ سکیں۔
- مکالمہ لکھ سکیں۔
- سادہ جملوں کو زمانہ ماضی، حال اور مستقبل کے لحاظ سے تبدیل کر سکیں۔
- واوین کا درست استعمال کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
- لطیفے کسے کہتے ہیں؟
- آپ نے کبھی کوئی مزاحیہ نظم سنی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
مزاح کے لفظی معنی ہیں ”ہنسی اور مذاق“۔ ہمیں مزاح کرتے ہوئے حد سے نہیں بڑھنا چاہیے۔
برائے اساتذہ کرام:تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لیے سبق کے 'حاصلات تعلم' دیے جارہے ہیں جو اساتذہ کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل 'سوچیں اور بتائیں' کے سوالات بچوں سے پوچھیں تا کہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ 'ٹھہریں اور بتائیں' کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ 'کیا آپ جانتے ہیں؟' میں دی گئی اضافی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔
تلفظ سیکھیں
چٹّیحلوانالائقہیئر اسٹائلجھلملچنداٹِنڈ
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
امی نے مجھے سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں
جب میٹھی ”چٹّی“ کھائی نہیں
آپی بھی پکاتی ہیں حلوا
پھر وہ کیوں حلوائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
نانی کے میاں تو نانا ہیں
دادی کے میاں بھی دادا ہیں
جب میں نے پوچھا ابّا سے
کیا ”باجا“ میاں ”باجی“ ہیں؟
وہ ہنسنے لگے کہنے لگے
اے بھائی نہیں، اے بھائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
ٹھہریں اور بتائیں
بلی کو شیر کی خالہ کیوں کہا جاتا ہے؟
گر بلّی شیر کی خالہ ہے
پھر ہم نے اُسے کیوں پالا ہے؟
کیا شیر بہت نالائق ہے
خالہ کو مار نکالا ہے؟
یا جنگل کے راجا کے یہاں
کیا ملتی دودھ ملائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
برائے اساتذہ کرام:نظم کی خواندگی بچوں سے درست تلفظ، لے اور آہنگ کے ساتھ کروائیں۔ بچوں کو مشکل الفاظ کا درست تلفظ اور مفہوم بتائیں۔
Comments
Post a Comment