Explore the foundations of Biology for Class 9. This post covers Quranic instructions on life, the interdisciplinary nature of science, and the steps of the scientific method featuring the malaria case study.
بائیولوجی کی سائنس
حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives)
اس سبق کے مطالعے کے بعد طلبہ اس قابل ہو سکیں گے کہ وہ زندگی کے متعلق قرآنی ہدایات کو سمجھ سکیں، سائنسی طریقہ کار کے مراحل کی شناخت کر سکیں اور ملیریا کی مثال سے بائیولوجیکل مسئلے کے حل کو واضح کر سکیں۔
1.4 زندگی کا علم حاصل کرنے کے متعلق قرآنی ہدایات
QURANIC INSTRUCTIONS TO REVEAL THE STUDY OF LIFE
قرآن مجید میں کئی آیات زندگی کے مطالعے پر روشنی ڈالتی ہیں۔ یہاں چند قرآنی رہنما اصول پیش کیے گئے ہیں جو زندگی کے مطالعے کی جستجو اور غور و فکر کی ترغیب دیتے ہیں:
قرآن مجید میں مختلف آیات میں ذکر ہے کہ تمام جاندار چیزیں پانی سے پیدا کی گئیں۔ پانی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ مختلف جانداروں میں پانی کی اوسط مقدار 60 سے 90 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔ اوپر والی آیت تمام جانداروں کے پانی سے مشترکہ آغاز کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
ان دونوں آیات میں دیے گئے اشاروں سے ہم انسان کی تخلیق کے مراحل کو سمجھ سکتے ہیں۔ ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہم غور کریں کہ ایسے واقعات کیسے رونما ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں سمیت جانوروں کی تخلیق کے طریقہ کار کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
قرآن مجید میں جانوروں کی مشترکہ ابتداء اور ان کی تبدیلی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
یہ آیت وضاحت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابتدائی زندگی پانی میں (مچھلیوں) سے پیدا کی، پھر ٹانگوں والے جانوروں کی تخلیق کی۔ ان جانوروں میں سے کچھ ایسے پیدا کیے جو اپنے پیٹ پر رینگتے ہیں، پھر کچھ ایسے پیدا کیے جو دو پیروں پر چلتے ہیں اور کچھ چار پیروں پر چلتے ہیں۔
1.5 سائنس بطور ایک مشترکہ شعبہ
SCIENCE AS A COLLABORATIVE FIELD
سائنس ایک مشترکہ شعبہ ہے جس میں مختلف شعبوں کے محققین مل کر پیچیدہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ بین شعباتی ٹیمیں ہر شعبے کی طاقتوں اور مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہیں۔ اس مشترکہ لائحہ عمل کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تیز اور زیادہ پائیدار حل ملتے ہیں۔ آئیے سائنس میں بین شعباتی تعاون کی کچھ مثالوں پر بات کرتے ہیں:
1.6 سائنٹینک میتھڈ (SCIENTIFIC METHOD)
سائنسدان کسی کام یا تحقیق کرنے کے لیے مخصوص اقدامات کرتے ہیں۔ ان اقدامات یا مراحل کو سائنسی طریقہ کار کہا جاتا ہے۔ بائیولوجی میں تحقیق کے لیے ان اقدامات کو بائیولوجیکل طریقہ کار (biological method) کہا جاتا ہے۔ سائنسی طریقہ کار میں درج ذیل مراحل شامل ہیں:
- مسئلے کی پہچان
- مشاہدہ
- مفروضہ یعنی ہائپوتھیسس (hypothesis)
- استنباط یعنی ڈیڈکشن (deduction)
- تجربات
- نتائج
1- سائنسی مسئلے (پرابلم) کی پہچان کرنا
پہلا مرحلہ اس سائنسی مسئلے کی شناخت اور تعریف کرنا ہے جس کی سائنس دان تحقیق کرنا چاہتا ہے۔ مثلاً: "کن عوامل کی وجہ سے ان پودوں کی نشوونما میں اضافہ ہو رہا ہے؟" یہ مسئلہ سائنسی تحقیق کا نقطہ آغاز بنتا ہے۔
2- مشاہدات (Observations)
سائنس دان مسئلے کے متعلق مشاہدات کرتے ہیں۔ مشاہدہ کرنے کے لیے سائنسدان اپنے پانچ حواس (Senses) استعمال کرتے ہیں۔ مشاہدات دو طرح کے ہو سکتے ہیں:
- معیاری (qualitative) مشاہدات: ایسے مشاہدات جنہیں اعداد کے ذریعے ناپا نہیں جاسکتا۔ مثلاً رنگ اور ساخت۔
- مقداری (quantitative) مشاہدات: جس میں پیمائش یا عددی ڈیٹا شامل ہوتا ہے۔ مثلاً پرندوں کی تعداد۔ یہ زیادہ درست ہوتے ہیں۔
3- ہائپوتھیسس (Hypothesis)
مشاہدات کی بنیاد پر، سائنسدان ایک بیان تیار کرتے ہیں جو سائنسی مسئلے کا عارضی جواب ہوتا ہے۔ اسے ہائپوتھیسس کہتے ہیں۔ اس کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہ سادہ ہو، مشاہدات سے مطابقت رکھتا ہو اور اسے ٹیسٹ کیا جا سکے۔
4- ڈیڈکشن (Deduction)
سائنسدان اپنے ہائپوتھیسس سے منطقی نتائج اخذ کرتے ہیں۔ یہ عموماً "اگر-تو" (If-Then) کے بیانات پر مبنی ہوتے ہیں۔
5- تجربات (Experiments)
یہ سب سے بنیادی مرحلہ ہے۔ سائنسدان ہائپوتھیسس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے تجرباتی گروپ (experimental group) اور کنٹرول گروپ (control group) تیار کرتے ہیں۔
1.7 نظریہ اور قانون (THEORY AND LAW)
جب تجربات کسی ہائپوتھیسس کو بار بار درست ثابت کرتے ہیں، تو وہ نظریہ (theory) بن جاتا ہے۔ اگر ایک نظریہ تجربات سے مستقل طور پر درست ثابت ہو اور اسے کبھی غلط ثابت نہ کیا جا سکے، تو وہ سائنسی قانون (law) یا اصول بن جاتا ہے، جیسے مینڈل کے وراثت کے قوانین۔
مشاہدات ← بائیولوجیکل پرابلم ← ہائپوتھیسس ← ڈیڈکشنز ← تجربات ← نتائج → رپورٹنگ → تھیوری → لا (قانون)
1.8 ملیریا - بائیولوجیکل طریقہ کار کی ایک مثال
MALARIA - AN EXAMPLE OF BIOLOGICAL METHOD
ملیریا ایک قدیم بیماری ہے۔ 1878 میں فرانسیسی معالج لیوران (Laveran) نے ملیریا کے مریض کے خون میں پلازموڈیم دیکھا۔
ہائپوتھیسس: پلازموڈیم ملیریا کی وجہ ہے۔
ڈیڈکشن: اگر پلازموڈیم ملیریا کی وجہ ہے تو تمام مریضوں کے خون میں یہ ہونا چاہیے۔
نتیجہ: تجربات نے ثابت کیا کہ مریضوں کے خون میں پلازموڈیم موجود تھا۔
اے ایف اے کنگ (A. F. A. King) نے 20 مشاہدات پیش کیے جن سے مچھر اور ملیریا کے تعلق کا پتہ چلا۔
رونالڈ روس (Ronald Ross) نے چڑیوں پر تجربات کر کے ثابت کیا کہ مادہ کیولیکس مچھر چڑیوں میں ملیریا پھیلاتے ہیں۔
آخر میں انسانوں پر تجربات سے ثابت ہوا کہ اینوفیلیز (Anopheles) مچھر انسان میں ملیریا منتقل کرتا ہے۔
اہم نکات (Key Points)
| شاخ | مطالعہ |
|---|---|
| سائٹولوجی | سیلز کا مطالعہ |
| ہسٹولوجی | ٹشوز کا مطالعہ |
| مارفولوجی | بناوٹ اور ساخت |
| اناٹومی | اندرونی جسمانی ساخت |
| فزیالوجی | جسم کے حصوں کے افعال |
| جینیٹکس | وراثت کا مطالعہ |
| ایکولوجی | ماحول اور جاندار کا تعلق |
Comments
Post a Comment