Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

ulture of Pakistan - Grade 4 Social Studies Unit 2

Pakistani culture for kids, Grade 4 social studies Pakistan, diverse culture of Pakistan lesson, national language of Pakistan for students, religious harmony in Pakistan class 4, importance of culture in Urdu, Pakistani festivals and fairs, national dress of Pakistan information, EOLS online lessons, primary school social studies Urdu.

Explore the diverse culture of Pakistan with Class 4 Social Studies Unit 2. Learn about national dress, languages, traditional foods, and religious harmony.



جماعت: چہارم
مضمون: معاشرتی علوم
Excellence Online Learning School

یونٹ نمبر 2

باب دوم: ثقافت (Culture)

حاصلاتِ تعلم (Students' Learning Outcomes)

اس باب کی تکمیل کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ:

  • ثقافت (Culture) کی تعریف کر سکیں اور اس کے اجزائے ترکیبی بیان کر سکیں۔
  • پاکستان کی متنوع ثقافت (Diverse Culture) کی پہچان کر سکیں۔
  • مذہبی ہم آہنگی (Religious Harmony) کو بیان کر سکیں اور بتا سکیں کہ کس طرح اقلیتیں اپنے تہوار مناتی ہیں۔
  • پاکستان کے مختلف خطوں میں رہنے والے لوگوں کی ثقافت کے احترام کا مظاہرہ کر سکیں۔
  • قوم (Nation) اور قومیت/ قوم پرستی (Nationalism) کی تعریف کر سکیں۔
  • محبِ وطن (Patriotic) پاکستانی ہونے پر فخر کر سکیں۔

ثقافت (Culture)

انسان معاشرتی زندگی پسند کرتا ہے۔ وہ دوسرے انسانوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے۔ آپس کا میل جول، رسم و رواج اور رہن سہن کا طریقہ ثقافت (Culture) کہلاتا ہے۔ زبان، لباس، خوراک، تہوار اور مذہب بھی ثقافت کے اہم حصے ہیں۔

سوچیں اور جواب دیں! (Think and Answer)

پاکستان کا قومی لباس کیا ہے؟ 

اپنے بارے میں لکھیں:

مجھے کھانے میں  پسند ہے۔

میرا پسندیدہ لباس  ہے۔

میں  زبان بول اور سمجھ سکتا/سکتی ہوں۔

پاکستانی قوم کی ایک خاص پہچان اور مخصوص تاریخ ہے، جس سے یہاں کے لوگوں کی ثقافت کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ پاکستانی ثقافت ایک متنوع ثقافت ہے۔ یہاں پنجابی، سندھی، بلوچی، کشمیری، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی ثقافتوں کے رنگ نمایاں نظر آتے ہیں۔ آئیے پاکستان کی متنوع ثقافت کے بارے میں جانیں:

زبان (Language)

زبان کسی بھی ثقافت کا اہم حصہ ہوتی ہے۔ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔ اردو پاکستان کے تمام علاقوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ اردو پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بولی جاتی ہے۔ اردو زبان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مختلف علاقائی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں جیسا کہ بلوچی، سندھی، پنجابی، پشتو، ہندکو، بلتی اور کشمیری۔ اسی طرح گوجری، گجراتی، براہوی، بروشسکی، ہندکو، سرائیکی، پوٹھوہاری، وغیرہ بھی مختلف علاقوں میں بولی جاتی ہیں۔ انھیں مقامی زبانیں کہا جاتا ہے۔ قومی زبان اردو ہمیں آپس میں جوڑنے اور وحدت قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

لباس (Dress)

پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیص ہے۔ پاکستان کے مختلف حصوں میں لوگ اسے مختلف انداز سے پہنتے ہیں۔ شہروں میں لوگ شرٹ اور پتلون بھی استعمال کرتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں لوگ دھوتی، کرتا، لنگی، لاچہ اور پگڑی کا استعمال کرتے ہیں۔ لوگ واسکٹ اور شیروانی بھی پہنتے ہیں۔ صحرائی علاقوں میں خواتین غرارہ، قمیص، لمبی چادر اور بازوؤں میں چوڑیاں پہنتی ہیں۔ میدانی علاقوں میں موسم کی مناسبت سے ہلکے اور گرم کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں زیادہ تر گرم اور اونی کپڑے استعمال کیے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ کے موقع پر لوگ شوخ رنگ کے لباس کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانی لباس ہماری پہچان ہے۔

کیا آپ مزید جاننا چاہتے ہیں؟ (Do you want to know more?)بلوچی اور سندھی خواتین کے کرتوں پر ایک لمبی جیب ہوتی ہے، جسے "پڈو" کہا جاتا ہے۔
کیا آپ مزید جاننا چاہتے ہیں؟ (Do you want to know more?)تمام تہواروں اور قومی تقریبات میں قائدین قومی لباس پہنتے ہیں۔
[تصویر کے عنوانات: پاکستان کی متنوع ثقافتوں کے مناظر]
برائے اساتذہ: طلبہ کو مختلف تصاویر کے ذریعے سے پاکستان کی متنوع ثقافت کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ بچوں سے پوچھیں کہ ان کا تعلق کس ثقافتی پس منظر سے ہے اور ان کے ہاں کون سے لباس پہنے جاتے ہیں، کون سے پکوان بنتے ہیں اور وہاں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

پکوان (Foods)

پاکستان کے ہر علاقے کے خاص پکوان ہیں۔ پاکستان کے تمام علاقوں میں گوشت سے مختلف پکوان تیار کیے جاتے ہیں جیسا کہ کڑاہی گوشت، نہاری، سجی، چپلی کباب اور پائے وغیرہ۔ اس کے علاوہ پکوانوں میں مکئی کی روٹی، ساگ، پائے، بریانی، سبزیاں اور دالیں بھی شامل ہیں۔ مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ دودھ کی چائے اور قہوہ کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ میٹھے میں لوگ فرنی، کھیر، سویاں، حلوہ اور زردہ پسند کرتے ہیں۔

کیا آپ مزید جاننا چاہتے ہیں؟ (Do you want to know more?)پشاور کے قصہ خوانی بازار میں چائے کی چھوٹی چھوٹی دکانیں ہیں۔ یہاں بادام، اخروٹ، چلغوزے اور کشمش کی فروخت عام ہے۔
[تصویر کے عنوانات: کھیر، کڑاہی گوشت، بریانی، پائے، مکئی کی روٹی اور ساگ]

تہوار اور میلے (Fairs and Festivals)

پاکستانی مسلمان اپنے علاقائی، مذہبی اور قومی تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ عید الفطر کے موقع پر لوگ عید کی نماز کے بعد دوستوں، رشتے داروں اور ہمسایوں سے ملنے جاتے ہیں۔ اس موقع پر سویاں، کھیر، حلوے اور مٹھائیاں پیش کی جاتی ہیں۔ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے اور قربانی کا گوشت غریبوں اور رشتے داروں میں بانٹا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف علاقائی تہواروں کا اہتمام بھی ہوتا ہے، جیسا کہ جشنِ بہاراں، جشنِ لاڑکانہ، سبی میلا، کلام میلا، پیر چناسی، جشنِ نوروز، میلا مویشیان، شندور میلا اور ہارس اینڈ کیٹل شو وغیرہ۔ عرس حضرت علی ہجویریؒ (داتا گنج بخشؒ)، عرس حضرت مادھولال حسینؒ اور عرس حضرت بابا فرید مسعودؒ گنج شکرؒ وغیرہ مشہور ہیں۔ ان عرسوں اور میلوں کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔ ان میلوں میں مختلف اشیا کی نمائشیں لگتی ہیں۔ اشیا کی نمائش میں مختلف علاقوں کی دست کاریاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

کیا آپ مزید جاننا چاہتے ہیں؟ (Do you want to know more?)عید الفطر یکم شوال کو منائی جاتی ہے اور اسے چھوٹی یا میٹھی عید بھی کہتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ 10 ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے اور اس کو "عیدِ قربان" بھی کہتے ہیں۔
کیا آپ مزید جاننا چاہتے ہیں؟ (Do you want to know more?)ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس مبارک مہینے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی ولادتِ با سعادت کا دن ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، جسے جشنِ میلادالنبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کہتے ہیں۔

ان عرسوں اور میلوں میں بچوں کے لیے بہت سے جھولے ہوتے ہیں اور مزے مزے کے کھانے بھی۔ لوگ ان میلوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

[تصویر کے عنوانات: جشن بہاراں، کلام میلا، شندور پولو میلا، تہوار اور میلے]

مذہبی ہم آہنگی (Religious Harmony)

پاکستان ایک ایسا خطہ ہے جہاں دنیا کے بیشتر مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔ ان میں مسلمان، مسیحی، ہندو، سکھ، بدھ اور پارسی وغیرہ شامل ہیں۔ یہاں مسلمان اکثریت میں ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ اس کا اظہار قومی پرچم میں موجود سفید رنگ سے ہوتا ہے، جو اقلیتوں کی نمایندگی کرتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتیں آزادی سے زندگی گزارتے ہوئے اپنے عقائد اور رسم و رواج پر عمل کرتی اور اپنے تہوار مناتی ہیں۔ آپ مسلمانوں کے تہواروں سے متعلق پڑھ چکے ہیں۔ آئیے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے تہواروں کے بارے میں جانتے ہیں:

کرسمس مسیحیوں کا تہوار ہے، جو وہ 25 دسمبر کو انتہائی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ وہ اپنے گرجا گھر سجاتے ہیں۔ مذہبی تقریبات منعقد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے ہیں۔ اسی طرح سکھ مذہب کے لوگ اپنے نئے سال کا آغاز بیساکھی مناتے ہوئے کرتے ہیں۔ مذہبی گیت گاتے ہیں۔ موم بتیاں روشن کرتے ہیں اور مختلف رسومات ادا کرتے ہیں۔ ہندو دیوالی مناتے ہیں۔ اس تہوار پر نئے کپڑے پہنتے ہیں۔ گھروں کے اندر اور باہر چراغ اور دیے جلاتے ہیں۔ پوجا کرتے اور آپس میں تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ہندو رنگوں کا تہوار ہولی بھی مناتے ہیں۔

سرگرمی Activity

اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف گروپس میں بٹ جائیں۔ ہر گروپ پاکستان کی ثقافت سے متعلق ایک چارٹ بنائے۔ اس پر صوبوں اور مختلف خطوں سے متعلقہ لباس، پکوانوں اور میلوں کی تصاویر چسپاں کرے۔

پاکستان کی متنوع ثقافت (Diverse Culture of Pakistan)

پاکستانی ثقافت کے مختلف انداز ہیں، جیسے پنجابی، سندھی، بلوچی، کشمیری، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی ثقافت وغیرہ۔ ان میں اسلامی اور مشرقی پہلو واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہمارا تعلق پاکستان کے کسی بھی ثقافتی گروہ سے ہو، ہم سب پاکستانی ہیں اور ایک قوم ہیں۔ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے، جہاں ہم آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں اور تمام اصولوں کی پیروی کر رہے ہیں۔ یہاں رواداری، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔

سرگرمی Activity

ایسے طریقے بتائیں جن میں مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگ امن، بھائی چارے اور انسانیت کے فروغ کے لیے ایک جیسے اقدام اٹھاتے ہیں۔ ان اقدامات کی فہرست بنائیں۔

برائے اساتذہ: طلبہ کو مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں بتائیں۔ انھیں بتائیں کہ پاکستانی قوم اپنے تہوار نہایت جوش و خروش اور بھرپور انداز میں مناتی ہے۔

پاکستانی ہونے پر فخر (Proud to be a Pakistani)

اگرچہ ہم سب مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں آباد ہیں لیکن ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر کیوں فخر ہونا چاہیے؟ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ جن میں سے چند ایک یہ ہیں:

  • پاکستان ایسی اسلامی ریاست ہے جہاں اسلامی جمہوری نظامِ حکومت قائم ہے۔
  • پاکستان کے لوگوں کی قومی زبان اردو ہے، یہ زبان ملک کے کونے کونے میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔
  • پاکستان ایک ایسا خطہ ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔
  • وادیٔ سندھ، گندھارا اور مہر گڑھ جیسی قدیم ترین تہذیبیں بھی اسی سرزمین پر آباد رہی ہیں۔
  • پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور مضبوط اور بہادر مسلح افواج رکھتا ہے۔
  • پاکستان اپنے منفرد خدوخال (پہاڑ، صحرا اور میدان) کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
  • اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کے موسم سے نوازا ہے۔
  • پاکستانی نہایت مہمان نواز ہیں۔
سرگرمی Activity

آپ نے پاکستان میں رہنے والے مختلف لوگوں اور ان کے رہن سہن کے بارے میں پڑھا ہے۔ آپ بتا سکتے ہیں ان کی مشترک خصوصیات کون سی ہیں؟

قوم (Nation)

لوگوں کا ایسا گروہ جو ایک مخصوص خطے یا علاقے میں رہتا ہو اور ان لوگوں کی اقدار، روایات، مفادات، مذہب اور ثقافت کی خصوصیات مشترک ہوں، قوم (Nation) کہلاتا ہے۔

قومیت/ قوم پرستی (Nationalism)

قومیت/ قوم پرستی ایک احساس اور جذبے کا نام ہے جو لوگوں کے ایسے گروہوں میں پایا جاتا ہے جن کا تعلق ایک ہی قوم سے ہو۔ قومیت/ قوم پرستی کی بنا پر لوگوں میں حب الوطنی، بھائی چارہ اور ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔

میں نے سیکھا (I have learnt!)
  • میل جول، مذہب، زبان اور رسم و رواج ہماری ثقافت کا حصہ ہیں۔
  • پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔
  • قوم (Nation) سے مراد لوگوں کا ایسا گروہ ہے جو ایک مخصوص خطے یا علاقے میں رہتا ہو اور ان کی اقدار، روایات، مذہب اور ثقافت کی خصوصیات مشترک ہوں۔
  • پاکستان ایسی اسلامی ریاست ہے جہاں اسلامی جمہوری نظامِ حکومت قائم ہے۔
برائے اساتذہ: طلبہ کو مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں بتائیں۔ انھیں بتائیں کہ پاکستان میں اکثریت یعنی مسلمان اپنے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر وغیرہ نہایت جوش و خروش سے مناتے ہیں اور اقلیتیں بھی بھرپور انداز میں اپنے تہوار مناتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...