Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Tot Batot Kay Murghay - Class 5 Urdu Lesson 23 | EOLS Digital Textbook

 


Explore the delightful Urdu poem 'Tot Batot Kay Murghay' by Sufi Ghulam Mustafa Tabassum for Class 5. This digital lesson includes learning objectives, teacher guides, and the full poem in a modern SNC textbook style.

Excellence Online Learning School (EOLS)
جماعت: پنجم | مضمون: اردو
سبق 23

ٹوٹ بٹوٹ کے مرغے

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:

  • بے ربط اور مربوط گفتگو میں تمیز کر سکیں۔
  • حافظے میں موجود نظم اور اشعار لے اور آہنگ سے سنا سکیں۔
  • لطائف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ان میں پوشیدہ دانش سمجھ کر بتا سکیں۔
  • کسی عنوان پر پندرہ جملوں پر مشتمل مضمون لکھ سکیں۔
  • حروفِ ندا، استعجاب، افسوس کا استعمال کر سکیں۔
  • حروفِ جار اور حروفِ عطف کا استعمال کر سکیں۔
  • اپنے گھر، سکول، محلے وغیرہ میں پیش آنے والے ناپسندیدہ واقعہ، حرکت، اشارہ، ترغیب یا لالچ وغیرہ کے بارے میں والدین اور اساتذہ کو بلا جھجھک بتا سکیں۔

سوچیں اور بتائیں

آپ کے دوستوں میں جھگڑا ہو جائے تو آپ کیا کریں گے؟

A professional 3D digital illustration of two colorful anthropomorphic roosters, one wearing a traditional Pakistani turban (dastar) and the other wearing a stylish English cap and shorts. They are standing proudly in a vibrant village setting. High-quality children's textbook style.

A professional 3D digital illustration of two colorful anthropomorphic roosters, one wearing a traditional Pakistani turban (dastar) and the other wearing a stylish English cap and shorts. They are standing proudly in a vibrant village setting. High-quality children's textbook style.

کیا آپ جانتے ہیں؟

معروف شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم ایک استاد تھے۔ وہ اردو کے علاوہ فارسی اور پنجابی میں بھی بے ساختہ شعر کہتے تھے۔ اگرچہ ان کی شاعری کا زیادہ تر حصہ بڑوں کے لیے ہے لیکن بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کی وجہ سے ان کو زیادہ شہرت ملی۔

برائے اساتذہ: تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے ”حاصلاتِ تعلم“ دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل ”سوچیں اور بتائیں“ کے سوالات بچوں سے پوچھیں تا کہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ ”ٹھہریں اور بتائیں“ کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ ”کیا آپ جانتے ہیں؟“ میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔
تلفظ سیکھیں:ہشیاردستارسیخبگھیلاہنٹر
ٹوٹ بٹوٹ کے دو مرغے تھے، دونوں تھے ہشیار
اک مرغے کا نام تھا گیٹو، اک کا نام گٹار
اک مرغے کی دُم تھی کالی، اک مرغے کی لال
اک مرغے کی چونچ نرالی، اک مرغے کی چال
اک پہنے پتلون اور نیکر، اک پہنے شلوار
اک پہنے انگریزی ٹوپی، اک پہنے دستار
اک کھاتا تھا کیک اور بسکٹ، اک کھاتا تھا نان
ایک چباتا لونگ سپاری، ایک چباتا پان
دونوں اک دن شہر کو نکلے، لے کر آنے چار
پہلے سبزی منڈی پہنچے، پھر لنڈے بازار
A humorous educational illustration of two roosters in an Urdu-style market. One rooster is shouting while the other looks ready to fight. People in the background are watching with surprised expressions. Detailed digital art, bright and engaging for grade 5 students.

A humorous educational illustration of two roosters in an Urdu-style market. One rooster is shouting while the other looks ready to fight. People in the background are watching with surprised expressions. Detailed digital art, bright and engaging for grade 5 students.

اک بولا، میں باز بہادر، تُو ہے نرا بٹیر
اک بولا، میں لگڑ بگھیلا، اک بولا میں شیر
دونوں میں پھر ہوئی لڑائی تھی تھی ٹھوں ٹھوں، ٹھاہ
دونوں نے کی ہاتھا پائی ہی ہی، ہوں ہوں، ہاہ
اک مرغے نے سیخ اٹھائی، اک مرغے نے ڈانگ
اک کے دونوں پنجے ٹوٹے، اک کی ٹوٹی ٹانگ
تھانے دار نے ہنٹر مارا، چینخے چوں چوں چوں
ٹوٹ بٹوٹ نے گلے لگایا، بولے لڑوں گوں
(صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
ٹھہریں اور بتائیں

لڑائی میں دونوں مرغوں کا کیا نقصان ہوا؟

ہم نے سیکھا
  • لڑنا جھگڑنا بُری بات ہے۔
  • اپنے دوستوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
برائے اساتذہ: درست تلفظ، لہجے اور آہنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے نظم کی خواندگی کرائیں۔ بچوں کو بتائیں کہ لڑنا جھگڑنا اچھی عادت نہیں۔ بچوں کو چند مثبت اور منفی عادات کے بارے میں بتائیں۔ بچوں کو ترغیب دیں کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی ناپسندیدہ واقعے کے بارے میں اپنے اساتذہ کرام / بڑوں کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...