اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Learn Lesson 7 "Hamara Des" for Prep class by Excellence Online Learning School. A patriotic Urdu poem by Sufi Tabassum to teach kids about love for Pakistan.
سبق نمبر 7
ہمارا دیس
حاصلاتِ تعلم:
- بچے ملی نغمہ سن کر اس کے الفاظ اور لے سے واقف ہو سکیں۔
- اپنے وطن پاکستان سے محبت کا جذبہ پیدا کر سکیں۔
دلچسپ معلومات:
پاکستان کا مطلب ہے "پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ"۔ ہمارے دیس کا پورا نام "اسلامی جمہوریہ پاکستان" ہے۔
مشکل الفاظ کے معنی:
| دیس: وطن / ملک | آن: عزت / شان | دُھوم مچانا: مشہور کرنا |
دیس ہمارا ہم کو پیاراہم سب کی آنکھوں کا تارااپنے دیس پہ ہم قرباندیس ہمارا پاکستان
اِس کی خوشی آرام ہمارااِس کے نام سے نام ہمارااِس کی شان ہماری شاندیس ہمارا پاکستان
آزادی ہے شان ہماریآزادی ہے آن ہماریآزادی اپنا ایماندیس ہمارا پاکستان
آؤ خوشی سے مل کر گائیںدُنیا میں یہ دُھوم مچائیںدیس ہمارا پاکستاندیس ہمارا پاکستان
(صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
اہم نکات (خلاصہ):
یہ نظم ہمیں اپنے پیارے وطن پاکستان کی اہمیت اور اس کی آزادی کی قدر کرنا سکھاتی ہے۔ ہمیں مل کر اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
برائے اساتذہ:
- بچوں کے ساتھ ملی نغمہ ترنم کے ساتھ پڑھیں۔
- وطن سے پیار اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اسمبلی / کمرہ جماعت میں حب الوطنی سے متعلق رول پلے کروائیں۔
Comments
Post a Comment