Lesson Plan Class 5 Urdu Lesson 2 Naat - SNC Standards | EOLS Lesson No: سبق ۲ | Class: 5 | Subject: اردو | Type: لیسن پلان (ڈیجیٹل ڈیزائن)
Professional lesson plan for Class 5 Urdu, Lesson 2 "Naat" based on Single National Curriculum (SNC). Includes SLOs, teaching activities, vocabulary, and assessment strategies for teachers and parents.
Lesson Plan
Excellence Online Learning School (EOLS)
حاصلاتِ تعلم (Student Learning Outcomes)
- اردو زبان کے حوالے سے برقی میڈیا سے اپنی پسند کا مواد سن کر سمجھ اور دہرا سکیں۔
- حافظے میں موجود نظم اور اشعار لے اور آہنگ سے سنا سکیں۔
- متن (نظم) کو فہم کے ساتھ پڑھ کر متعلقہ سوالات کے جوابات دے سکیں۔
- نظم کو نثر میں تبدیل کر کے لکھ سکیں۔
- لغت میں الف بائی ترتیب سے الفاظ کے معانی تلاش کر سکیں۔
- اسم معرفہ اور اسم نکرہ کا درست استعمال کر سکیں۔
درکار وسائل (Required Materials)
درسی کتاب، تختہ تحریر، رنگین چاک/مارکر، آڈیو پلیئر (نعت سننے کے لیے)، لغت (ڈکشنری)۔
5 Minsتمہیدی سرگرمی (Introduction)
- اللہ تعالیٰ کے پہلے اور آخری نبی کا نام بتائیں؟
- حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے دو صفاتی نام بتائیں؟
- آپ ﷺ عرب کے کس مشہور شہر میں پیدا ہوئے؟
تلفظ سیکھیں
20 Minsتدریسی عمل (Main Activity)
استاد بلند خوانی کرے گا اور طلبہ توجہ سے سنیں گے۔ بعد ازاں طلبہ سے گروہی صورت میں لے اور آہنگ کے ساتھ نعت خوانی کروائی جائے گی۔
کیا خوب کرشمہ قدرت کا دُنیا والوں کو دکھلایا
اس نام سے ہے دُنیا روشن اس نام سے ہے جگ اجیارا
کس طور سے ہم دُنیا میں رہیں، خود رہ کے بتانے آئے تھے
جڑ کاٹی ساری بدیوں کی، ڈھا دی دیوار برائی کی
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کون سی خوش خبری لوگوں کو سنائی؟
10 Minsمشق (Student Practice)
طلبہ درج ذیل نکات پر کام کریں گے:
- قواعد: اسم معرفہ اور اسم نکرہ کی پہچان کرنا۔
- لغت کا استعمال: سبق میں موجود مشکل الفاظ کے معنی لغت سے تلاش کرنا۔
- تفہیم: "بھائی چارے" اور "خدمتِ خلق" کے حوالے سے نعت کے اشعار کی تشریح کرنا۔
5 Minsاعادہ (Review & Summary)
استاد اہم نکات کا اعادہ کرے گا:
- نعت ایسی نظم ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی تعریف بیان کی جائے۔
- آپ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔
- آپ ﷺ نے ہمیں نیکی، سچائی اور بھائی چارے کا درس دیا۔
گھر کا کام (Homework)
۱۔ نعت کے آخری دو بند کو اپنی کاپی میں نثر (تشریح) کی صورت میں لکھ کر لائیں۔
۲۔ پانچ اسم معرفہ اور پانچ اسم نکرہ تلاش کر کے جملوں میں استعمال کریں۔
Additional Educational Resources
For more worksheets and video lessons, visit:
excellenceonlinelearningschool.blogspot.com.png)
Comments
Post a Comment