Lesson Plan Class 4 Islamiat - Belief in Angels (SNC Version) Lesson No: باب نمبر 1 ، حصہ 1 | Class: 4 | Subject: اسلامیات | Type: لیسن پلان (ڈیجیٹل ڈیزائن)
A comprehensive digital lesson plan for Class 4 Islamiat on the topic "Belief in Angels" (فرشتوں پر ایمان). Includes SLOs, teaching methods, major angels' duties, and assessment based on the Single National Curriculum.
Lesson Plan
Lesson No: Unit 1, Part 1 (باب نمبر 1 ، حصہ 1)
- تمام فرشتوں پر ایمان لانے کے حکم سے آگاہ ہوسکیں۔
- مشہور فرشتوں کے نام اور ان کی ذمہ داریوں کو جان سکیں۔
- فرشتوں کی خصوصیات (نوری مخلوق، اطاعت گزار) بیان کر سکیں۔
درسی کتاب، وائٹ بورڈ، مارکرز، مشہور فرشتوں کے ناموں پر مشتمل فلیش کارڈز، اور چارٹ پیپر۔
استاد کمرہ جماعت میں داخل ہو کر طلبہ سے اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی چیزوں کے بارے میں پوچھے گا۔ پھر سوال کرے گا کہ "کیا کوئی ایسی مخلوق بھی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی لیکن وہ اللہ کا حکم مانتی ہے؟" اس کے بعد "فرشتوں پر ایمان" کے عنوان کا اعلان کیا جائے گا۔
1. فرشتوں کی حقیقت: طلبہ کو بتایا جائے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی نوری مخلوق ہیں۔ انہیں بھوک، پیاس یا نیند نہیں آتی۔ وہ ہر وقت اللہ کی تسبیح کرتے ہیں۔
ترجمہ: وہ نافرمانی نہیں کرتے اللہ کی جس کا وہ انہیں حکم دیتا ہے اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔ (سورۃ التحریم)
2. مشہور فرشتے اور ان کے فرائض: چارٹ کی مدد سے مندرجہ ذیل نام یاد کروائے جائیں:
(اللہ تعالیٰ کا پیغام/وحی لانا)
(بارش اور روزی کا انتظام)
(قیامت کے دن صور پھونکنا)
(روح نکالنا / ملک الموت)
طلبہ کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جائے۔ ایک گروہ فرشتے کا نام لے گا اور دوسرا گروہ اس کی ذمہ داری بتائے گا۔
سوال: حضرت جبرئیل علیہ السلام کا لقب کیا ہے؟
جواب: الرُّوح الامین۔
فرشتوں پر ایمان لانا ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ وہ اللہ کے حکم کے بغیر کچھ نہیں کرتے اور ہر وقت عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ ہمیں بھی ان کی طرح اللہ کا فرمانبردار بننا چاہیے۔
تمام طلبہ چار مشہور فرشتوں کے نام اور ان کے کام اپنی کاپیوں پر لکھ کر لائیں اور "کراماً کاتبین" کا مطلب یاد کریں۔
.png)
Comments
Post a Comment