اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Explore Lesson 3 of Class Pre 1 Urdu featuring "Bacche ki Dua" by Allama Iqbal. Provided by Excellence Online Learning School (EOLS), this post highlights the importance of knowledge, patriotism, and helping the needy.
جماعت: پری ون (Pre 1) مضمون: اردو سبق نمبر: 3
بچے کی دُعا
حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives)
- طلبہ علامہ اقبال کی مشہور نظم "بچے کی دُعا" درست تلفظ اور ترنم کے ساتھ پڑھ سکیں گے۔
- نظم میں موجود اخلاقی اقدار اور دعائیہ کلمات کو سمجھ سکیں گے۔
- مشکل الفاظ کے معنی سیکھ کر اپنی ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کریں گے۔
لب پہ آتی ہے دُعا بن کے تمنا میریزندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری!
دُور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائےہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینتجس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب!علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب!
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنادرد مندوں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا
میرے اللہ! بُرائی سے بچانا مجھ کونیک جو راہ ہو، اُس رہ پہ چلانا مجھ کو
(علامہ محمد اقبالؒ)
اہم نکات (Key Points)
اس نظم میں علامہ اقبال نے بچوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں کہ ان کی زندگی دوسروں کے کام آئے، وہ علم سے محبت کریں، اپنے وطن کی خوبصورتی کا باعث بنیں اور ہمیشہ سچائی اور نیکی کے راستے پر چلیں۔
فرہنگ (مشکل الفاظ)
| لفظ | معنی |
|---|---|
| تمنا | خواہش / آرزو |
| زینت | خوبصورتی / رونق |
| چمن | باغ |
| حمایت | مدد کرنا / ساتھ دینا |
| ضعیفوں | بوڑھوں / کمزوروں |
برائے اساتذہ:
- علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ ہمارے قومی شاعر ہیں، انھوں نے بچوں کے لیے بہت سی نظمیں لکھی ہیں۔ بچوں کو علامہ صاحب کی مزید نظمیں بھی سنائیں۔
- بچوں کے ساتھ اس دعا کو ترنم سے پڑھیں اور اس دعا کے معنی و مفہوم پر روشنی ڈالیں۔
Comments
Post a Comment