Excellence Online Learning School (EOLS) provides free, high-quality online education based on the Single National Curriculum (SNC) of Pakistan. Join EOLS for recorded video lectures, digital assessments, and free certifications for Class 1 to 12, and other courses
اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Hazrat Usman Ghani (R.A) - Urdu Lesson Class 5 SNC Style Digital Book
Explore the inspiring life, generosity, and services of Hazrat Usman Ghani (R.A), the third Caliph of Islam. This Class 5 Urdu lesson, designed in Single National Curriculum (SNC) style, covers his titles, the "Bir-e-Mauna" story, and his contributions to Islam.
جماعت: پنجم
سبق نمبر 11
اردو
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حاصلاتِ تعلم
اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:
مرکب جملے سن کر سمجھ سکیں اور دہرا سکیں۔
کسی بھی واقعے یا کہانی کو اپنے لفظوں میں درست لب و لہجے کے ساتھ بیان کر سکیں۔
متن کو سمجھ کر معانی اخذ کر سکیں اور غیر ضروری تفصیل کو منہا کر سکیں۔ (مرکزی خیال / خلاصہ)
متن (نثر) پڑھ کر سوالات کے جوابات تحریر کر سکیں۔
عام موضوعات پر دو منٹ تک روانی اور درست لب و لہجے سے تقریر کر سکیں۔
عددی ترتیب (اٹھارہواں، اٹھارویں، انیسواں، انیسویں وغیرہ) جملوں میں استعمال کر سکیں۔
جملوں کو زمانہ ماضی، حال اور مستقبل کے لحاظ سے تبدیل کر کے بیان کر لکھ سکیں۔
مترادف اور متضاد کے فرق کو سمجھ کر بتا/لکھ سکیں۔
اعراب کے بدلنے سے معنی کی تبدیلی کو سمجھ کر استعمال کر سکیں۔
اپنے سکول اور محلے کی لائبریری سے اپنی دل چسپی کی کتابیں /رسائل وغیرہ لے کر ان کا مطالعہ کر سکیں۔
ماحول اور معاشرے سے متعلق مسائل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
آپ اپنے جیب خرچ کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
کیا آپ نے مشکل میں اپنے کسی دوست کی کبھی مدد کی؟ اگر کی ہے تو بتائیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کی جن دو بیٹیوں کا نکاح حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوا، وہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت اُمِّ کُلثُوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں۔
برائے اساتذہ: تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے ”حاصلاتِ تعلم“ دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل ”سوچیں اور بتائیں“ کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ ”ٹھہریں اور بتائیں“ کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ ”کیا آپ جانتے ہیں؟“ میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔
ایک بار مدینہ منورہ میں سخت قحط پڑا۔ کھانے پینے کی اشیا ختم ہو گئیں۔ ہر طرف مایوسی اور ناامیدی پھیلی ہوئی تھی۔ اللہ تعالیٰ سے اس قحط کے خاتمے کی دُعائیں کی جا رہی تھیں۔ اسی دوران میں ایک تجارتی قافلہ مدینہ منورہ پہنچا۔ اس قافلے میں غلے سے لدے ہوئے ایک ہزار اونٹ تھے۔ مدینہ کے تاجروں کو پتا چلا تو وہ دوڑے دوڑے آئے۔ وہ اس غلے کو خریدنا چاہتے تھے تاکہ موقع سے فائدہ اٹھا کر زیادہ قیمت پر فروخت کر سکیں۔ انھوں نے غلے کے مالک کو دُگنی قیمت کی پیش کش کی، لیکن وہ راضی نہ ہوا۔ تاجروں نے قیمت میں مزید اضافہ کر دیا، لیکن غلے کے مالک نے پھر کہا مجھ سے اس سے زیادہ نفع مل رہا ہے۔ تاجروں نے حیرت سے پوچھا: ”وہ کون ہے جو آپ کو اتنا زیادہ نفع دے رہا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”میرا اللہ۔ اللہ تعالیٰ ایک کے بدلے دس گنا دیتا ہے۔“ یہ کہہ کر اس نے وہ غلہ لوگوں میں مفت بانٹ دیا۔ مدینہ منورہ سے قحط دور ہو گیا اور لوگ خوش حال ہو گئے۔ یہ عظیم انسان بنی کریم خاتم النبیین ﷺ کے صحابی اور مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۵۷۱ عیسوی میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تعلق قبیلہ قریش کی ایک شاخ بنو اُمیہ سے تھا۔ ان دنوں عرب میں لکھنے پڑھنے کا رواج بہت کم تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والدین نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پڑھایا لکھایا اور اچھی تربیت کی۔ جوان ہونے کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غلے اور کپڑے کی تجارت شروع کر دی۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سچے اور دیانت دار تاجر تھے اس لیے بہت جلد مال دار ہو گئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی آمدنی کا زیادہ تر حصہ بھلائی اور نیکی کے کاموں میں خرچ کرتے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سخاوت، نیکیوں اور اچھی عادات کی وجہ سے چھوٹے بڑے سب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عزت کرتے تھے۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں بھی بہت سے قابلِ ذکر کام کیے جیسے: آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوفہ میں مسلمانوں کے لیے عظیم الشان قاضی مقرر کیے، خانہ کعبہ کے ارد گرد کے مکانات خرید کر حرم شریف کو کھلا کروایا، مسجدِ نبوی کی توسیع کروائی، مسجدوں میں موذنوں کی تنخواہیں مقرر کیں اور وہاں خوشبوئیں جلانے کا رواج دیا۔ ان کاموں کے علاوہ عام لوگوں کی بھلائی کے لیے بھی بے شمار کام کیے۔
نبوت کے تیرہویں برس مسلمان مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ منورہ میں انھیں پانی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔ پورے علاقے میں پینے کے پانی کے جتنے بھی کنوئیں تھے سب کا پانی کھارا تھا۔ صرف ایک کنواں ایسا تھا جس کا پانی پینے کے قابل تھا۔ اس کا مالک ایک یہودی تھا جو مسلمانوں کو بہت مہنگے داموں پانی فروخت کرتا تھا۔ مسلمانوں نے اس بات کی شکایت نبی کریم خاتم النبیین ﷺ سے کی۔ سب صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اکٹھے ہو گئے تو آپ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: ”کون ہے جو اس کنوئیں کو خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کر دے؟ ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ اسے جنت میں چشمہ عطا کرے گا۔“ یہ سن کر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ کنواں اس یہودی سے خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کر دیا۔
ٹھہریں اور بتائیں
اللہ تعالیٰ ایک نیکی کا بدلہ کتنے گنا زیادہ کر کے دے گا؟
ذُوالنُّورین کے کیا معنی ہیں؟
عشرہ مبشرہ کسے کہتے ہیں؟
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبرِ مبارک کہاں واقع ہے؟
نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کی ایک صاحب زادی حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شادی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوئی۔ اُن کی وفات کے بعد آپ خاتم النبیین ﷺ کی دوسری صاحب زادی حضرت اُمِّ کُلثُوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ہوا۔ اس لیے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ”ذُوالنُّورین“ بھی کہا جاتا ہے۔ ذُوالنُّورین کے معنی ہیں دو نور والا۔
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کے ساتھیوں کو جنتی قرار دیا ہے۔ آپ خاتم النبیین ﷺ کے دس ساتھی ایسے بھی ہیں، جن کو آپ خاتم النبیین ﷺ نے خود جنت کی خوش خبری دی۔ انھیں عشرہ مبشرہ کہتے ہیں۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان دس صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں شامل ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کا دور تقریباً بارہ برس پر مشتمل ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۸۲ برس کی عمر میں انتقال فرمایا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک جنّت البقیع میں واقع ہے۔
(بحوالہ کتاب: حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، مصنف: طالب الہاشمی)
ہم نے سیکھا
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ خوب سخاوت کیا کرتے تھے۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ذُوالنُّورین بھی کہتے ہیں۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دُنیا میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی۔
برائے اساتذہ: بچوں کو بتائیں کہ جنّت البقیع مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی کے قریب واقع ایک قبرستان کا نام ہے، جہاں نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کے بہت سے اکابر ساتھی آرام فرما ہیں۔
A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...
Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...
Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...
Comments
Post a Comment