Explore Class Prep Urdu Lesson 4 featuring the poem "Khush Amdeed" by Excellence Online Learning School (EOLS). This lesson teaches young children school etiquette, greetings, and social skills through a rhythmic Urdu poem.
خوش آمدید
(نظم)
- طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ نظم کو درست ترنم اور تلفظ کے ساتھ پڑھ سکیں۔
- سکول میں اپنے پہلے دن کے احساسات بیان کر سکیں۔
- مل جل کر رہنے اور نئے دوست بنانے کی اہمیت سمجھ سکیں۔
بستہ: کتابیں رکھنے کا تھیلا
تھام: پکڑ لینا
ترنم: سریلی آواز یا لے
جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو "السلام علیکم" کہتے ہیں۔ یہ ایک دوسرے کو سلامتی کی دعا دینے کا طریقہ ہے۔
یہ نظم سکول کے پہلے دن کی خوشی کو ظاہر کرتی ہے۔ سکول میں ہمیں سب کے ساتھ پیار اور اخلاق سے پیش آنا چاہیے، نئے دوست بنانے چاہئیں اور دل لگا کر پڑھنا چاہیے۔
بچوں کو بتائیں کہ آپ کے گھر میں جب کوئی تشریف لائے تو اُسے ”خوش آمدید“ کہتے ہیں۔
بچوں کے گروپ بنوائیں اُن سے ”السلام علیکم“ اور ”وعلیکم السلام“ کی مشق کروائیں۔ یہ نظم بچوں کے ساتھ مل کر ترنم سے پڑھیں۔
Comments
Post a Comment