Explore Class 9 Urdu Lesson 1 "Hamd" by Muzaffar Warsi. Learn the definition of Hamd, Allah's attributes, and poetic differences with Excellence Online Learning School (EOLS).
حمد
مقاصدِ تدریس:
- طلبہ کو حمد کے معنی و مفہوم سے آگاہ کرنا۔
- طلبہ کو مظفر وارثی کی حمد گوئی کی خصوصیات کے بارے میں معلومات دینا۔
- طلبہ کی معلومات میں اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کے حوالے سے اضافہ کرنا۔
- اصنافِ نظم: حمد، مناجات، نعت اور منقبت شناخت کرنے کے حوالے سے طلبہ کی تربیت کرنا۔
- طلبہ کو کسی نظم کا مرکزی خیال لکھنا سکھانا۔
(بابِ حرم)
لفظ "حمد" عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "تعریف" کے ہیں۔ ایسی نظم جس میں اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف بیان کی جائے، اسے "حمد" کہتے ہیں۔
مشکل الفاظ کے معنی (فرہنگ)
اہم نکات (خلاصہ)
اس حمد میں شاعر مظفر وارثی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی قدرتِ کاملہ کا ذکر کر رہے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ کائنات کی ہر شے، خواہ وہ زمین ہو یا آسمان، اللہ کی موجودگی کا پتا دیتی ہے۔ انسان کو اللہ نے اپنا خلیفہ بنا کر معزز کیا ہے، اس لیے ہمیں ہر حال میں اسی کی دہلیز پر سر بسجود رہنا چاہیے۔
Comments
Post a Comment