Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 5 Urdu Lesson 5 | Jo Wada Karo So Poora Karo | Digital Textbook Layout Lesson No: سبق نمبر 5 | Class: 5 | Subject: اردو | Topic: جو وعدہ کرو سو پورا کرو | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

Explore the inspiring stories of Hazrat Umar Farooq (RA) and the importance of fulfilling promises in this digital version of Class 5 Urdu Lesson 5. Designed for Excellence Online Learning School with clear Nastaliq typography and pedagogical notes.

جماعت: پنجم
مضمون: اردو
سبق ۵

جو وعدہ کرو سو پورا کرو

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ :

  • اُردو زبان کے حوالے سے برقی میڈیا سے اپنی پسند کا مواد سُن کر سمجھیں اور دہرا سکیں۔
  • جماعت پنجم کا متن کم از کم سو (۱۰۰) الفاظ فی منٹ کی شرح سے درستی کے ساتھ پڑھ سکیں۔
  • لکھتے وقت واقعات کی ترتیب کا خیال رکھ سکیں۔
  • اپنی تحریر کو عنوان، آغاز، پیش کش اور اختتامیہ وغیرہ کے مطابق ترتیب دے سکیں۔
  • رموزِ اوقاف (واوین) کا استعمال کر سکیں۔
  • اسمِ معرفہ اور اسمِ نکرہ کا درست استعمال کر سکیں۔
  • اُردو کے فروغ کے لیے جدید ذرائع ابلاغ (ٹی وی، موبائل فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ وغیرہ) کا استعمال کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
  • وہ کون سی اچھی عادات ہیں، جو آپ اپنے دوست میں دیکھنا چاہتے ہیں؟ وجہ بھی بتائیں۔
  • وعدہ پورا کرنا کسے کہتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں؟

اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں وعدہ پورا کرنے کے متعلق ارشاد فرمایا ہے: ’’اور عہد کی پابندی کرو کیوں کہ عہد کے بارے میں تم سے سوال ہوگا۔‘‘ (سورہ: بنی اسرائیل: ۳۴)

نبی کریم خاتمُ النبیین ﷺ کا ارشاد ہے: ’’جو وعدہ پورا نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں۔‘‘ (مُسند احمد)

برائے اساتذہ: تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے ’’حاصلاتِ تعلم‘‘ دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل ’’سوچیں اور بتائیں‘‘ کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوسکیں۔ ’’ٹھہریں اور بتائیں‘‘ کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ ’’کیا آپ جانتے ہیں؟‘‘ میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔
۲۹

جو وعدہ کرو سو پورا کرو

تلفظ سیکھیں
شِکستصادرخلیفہوُسعتضمانتپاس داری

چھٹی کے روز دادا جان ہمیں دل چسپ واقعات اور سبق آموز کہانیاں سناتے ہیں۔ آج بھی محلے کے بچے ہمارے گھر اکٹھے ہوئے تاکہ دادا جان سے کوئی نئی کہانی یا واقعہ سیکھیں۔ جیسے ہی دادا جان بیٹھک میں داخل ہوئے، دانش نے بے چینی سے پوچھا: ’’دادا جان! آج آپ کون سی کہانی سنائیں گے؟‘‘

دادا جان (مسکراتے ہوئے): آج میں آپ کو دو واقعات سناؤں گا، جنھیں سننے کے بعد آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ نے ان سے کیا سبق سیکھا۔

ہم سب دادا جان کی بات پر راضی ہو گئے۔ دادا جان نے واقعہ سنانا شروع کیا۔

دادا جان: ملکِ ایران کے ایک صوبے کا حاکم کا نام تھا: ’’ہُرمزان‘‘۔ مسلمانوں کے ساتھ ایک جنگ میں اُسے شِکست ہو گئی۔ ہُرمزان جنگی قیدی کی حیثیت سے خلیفہ وقت کے دربار میں پیش کیا گیا۔ خلیفہ نے اُس کے سامنے ایک شرط رکھی کہ اگر وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگ لے اور اسلام قبول کر لے تو ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اُسے بخش دے۔ اسی میں اُس کی دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے، اور اگر وہ اسلام قبول نہیں کرتا تو پھر اسے اس کے جرائم کی سزا ملے گی۔ ہرمزان نے خلیفہ کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ خلیفہ نے ہرمزان کو قتل کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ جب جلاد آ گیا تو ہرمزان نے پانی پینے کی درخواست کی اور خلیفہ سے کہا کہ جب تک میں پانی نہ پی لوں، آپ مجھے قتل نہیں کروائیں گے۔ خلیفہ نے وعدہ کر لیا کہ ہاں تمھیں پانی پینے سے پہلے قتل نہیں کیا جائے گا۔ ہرمزان نے یہ سنتے ہی پانی زمین پر پھینک دیا۔

(دادا جان اتنا واقعہ سنا کر خاموش ہو گئے۔)

دانش: دادا جان! پھر کیا ہوا؟ کیا ہرمزان کو دوبارہ پانی دیا گیا یا اسے سزا دے دی گئی؟

دادا جان: بیٹا! خلیفہ کو غصہ تو بہت آیا مگر وہ وعدہ کر چکے تھے اور اسلام میں وعدے کی پاس داری کا حکم دیا گیا ہے، اس لیے خلیفہ نے جلاد کو واپس جانے کا حکم دیا۔ جب جلاد واپس چلا گیا تو ہرمزان نے خلیفہ کے سامنے اسلام قبول کر لیا اور کہا: ’’میں ایمان لاتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور حضرت محمد (خاتمُ النبیین ﷺ) اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔‘‘

برائے اساتذہ: بچوں کو اخلاقی اقدار کے بارے میں بتائیں۔ جیسے: سچائی، دیانت داری، رحم دلی، ہمدردی، سخاوت اور ایفائے عہد۔ بچوں کو ان عادات کی اہمیت اور اچھے معاشرے کے قیام کے لیے ان عادات اپنانے کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کریں۔
۳۰

خلیفہ اس کے ایمان لانے پر خوش ہوئے اور اسے پوچھا کہ پہلے تم نے انکار کیا اور اب اسلام قبول کر رہے ہو، اس کی کیا وجہ ہے؟ ہرمزان نے جواب دیا: ’’اے مسلمانوں کے خلیفہ! میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ یہ سمجھیں کہ میں تلوار کے ڈر سے مسلمان ہو رہا ہوں۔ آپ ایک سچے مسلمان ہیں، جو اپنا وعدہ نہیں توڑتے، اس لیے میں نے پانی زمین پر گرا دیا تھا۔ آپ نے اپنا وعدہ پورا فرمایا۔ اب میں اپنی خوشی سے اسلام قبول کر رہا ہوں۔‘‘

دادا جان نے واقعہ سنا کر ہم سے پوچھا۔ بچو! بھلا بتاؤ تو وہ کون سے خلیفہ تھے؟

ماجد: دادا جان! کوئی اشارہ دیجیے۔

دادا جان: وہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔ ان کے دور میں اسلامی سلطنت نے خوب وُسعت اختیار کی۔ ہم سب نے ایک ساتھ جوش سے جواب دیا۔ ’’حضرت عُمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘‘

’’شاباش!‘‘ دادا جان نے ہم سب کو شاباش دی۔

’’دادا جان! آپ نے دو واقعات سنانے کا وعدہ کیا تھا،‘‘ میں نے دادا جان کو ان کا وعدہ یاد کروایا۔

دادا جان: کیوں نہیں بیٹا! لو پھر سنو! حضرت عُمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت کا ذکر ہے کہ دو نوجوان آپ کے پاس ایک شخص کی شکایت لے کر آئے کہ اس نے ہمارے والد کی جان لی ہے۔ وہ آدمی بھی وہیں پر موجود تھا۔ خلیفہ کے پوچھنے پر وہ کہنے لگا: ’’اے امیر المؤمنین! ان کا والد اپنے اونٹ سمیت میرے کھیت میں گھس آیا تھا۔ میرے منع کرنے پر بھی وہ باز نہ آیا۔ میں نے ایک پتھر اٹھا کر اسے مارا، وہ پتھر اس کے سر میں لگا اور وہ وہیں مر گیا۔‘‘ وہاں موجود سب لوگ خلیفہ کے انصاف اور عدل کے بارے میں جانتے تھے۔ پتھر مارنے والے شخص کو موت کی سزا سنا دی گئی۔ اس شخص نے خلیفہ سے درخواست کی کہ مجھے صرف اتنی مُہلت دے دیں کہ اپنے گھر والوں کا بندوبست کر آؤں اور انھیں اپنی سزا کے بارے میں بتا آؤں۔ میرے سوا ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی اور نہیں ہے۔ ایک بزرگ صحابی حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس شخص کی ضمانت دی۔ وہ اچھی طرح سے جانتے تھے کہ اگر یہ شخص واپس نہ آیا تو اس کے بدلے میں انھیں اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ حضرت عُمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے

ٹھہریں اور بتائیں
  1. ہرمزان نے اسلام کیوں قبول کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
  2. اس سبق میں کس خلیفہ کا ذکر کیا گیا ہے؟
  3. ضمانت دینے والے صحابی کا کیا نام تھا؟
برائے اساتذہ: بچوں کو بتائیں کہ حضرت عُمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں مسلمانوں نے خوب فتوحات حاصل کیں۔ اسلامی سلطنت نے وسعت اختیار کی۔ خلیفہ راشد نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے ادارے بنائے۔ نبی کریم (خاتمُ النبیین ﷺ) نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ’’فاروق‘‘ کا لقب عطا فرمایا۔ جس کا مطلب ہے: ’’حق اور باطل میں فرق کرنے والا۔‘‘
تیار کردہ: Excellence Online Learning School (EOLS)

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...