Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 5 Urdu Lesson 22 - Aqwal-e-Zareen | Excellence Online Learning School

Explore Lesson 22 "Aqwal-e-Zareen" for Urdu Class 5. A beautifully designed digital textbook lesson featuring golden sayings of Prophet Muhammad (PBUH) and other Islamic figures.


Excellence Online Learning School (EOLS)
جماعت: پنجم | مضمون: اردو

سبق 22: اقوالِ زریں

(برائے مطالعہ)

حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives)

  • بچے اقوالِ زریں کے مفہوم سے واقف ہو سکیں گے۔
  • مشہور شخصیات کی حکمت بھری باتوں کو سمجھ سکیں گے۔
  • اپنی زندگی میں مثبت اخلاقی تبدیلیاں لانے کی ترغیب پائیں گے۔

سوچیں اور بتائیں

اچھی باتوں پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے؟
آپ کون سی اچھی باتوں پر عمل کرتے ہیں؟ کوئی سی دو باتوں کے بارے میں بتائیں۔

A high-quality educational illustration for a primary school textbook. A diverse group of happy Pakistani students sitting in a modern classroom, listening attentively to a teacher. On the wall, there are colorful posters with Urdu calligraphy and symbols of wisdom. 3D render style, soft lighting, vibrant colors.

A high-quality educational illustration for a primary school textbook. A diverse group of happy Pakistani students sitting in a modern classroom, listening attentively to a teacher. On the wall, there are colorful posters with Urdu calligraphy and symbols of wisdom. 3D render style, soft lighting, vibrant colors.

کیا آپ جانتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ ”اقوال“ کسے کہتے ہیں؟ لفظ ”اقوال“ ”قول“ کی جمع ہے، جس کا مطلب ہے ”بات، مقولہ یا کہاوت۔“ اب ہم ایسے چند اقوال پڑھیں گے جو دنیا کے بہترین انسانوں سے منسوب ہیں۔ یہ اقوال حکمت سے بھر پور ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے ہم اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

حکمت کی باتیں

جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ (حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ)
والدین کی خوشنودی دنیا میں دولت اور آخرت میں نجات ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔ (حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
خوش اخلاقی بہترین دوست ہے۔ (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
نیکوں سے میل جول رکھو گے تو تم بھی نیک ہو جاؤ گے۔ (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
اچھا دوست وہ ہے، جو مصیبت میں کام آئے۔ (شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ)
اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو مسلسل محنت کرو۔ (مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ)
خوش رہنا چاہتے ہو تو دوسروں کو خوش رکھو۔ (شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ)
تلاوتِ کلامِ پاک سے افضل کوئی عبادت نہیں۔ (فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ)
کھانے میں عیب نہ نکالو، اگر پسند نہ ہو تو مت کھاؤ۔ (امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ)

(بحوالہ کتاب: بہت اچھے اقوال)

A professional vector-style illustration of a glowing open book with stars and light rays coming out of it, symbolizing light of knowledge and golden sayings. Minimalist background, educational art style for Class 5 textbook, soft blue and amber palette.

A professional vector-style illustration of a glowing open book with stars and light rays coming out of it, symbolizing light of knowledge and golden sayings. Minimalist background, educational art style for Class 5 textbook, soft blue and amber palette.

فرہنگ (مشکل الفاظ)

لفظمعنی
قولبات، کہاوت
خوشنودیرضامندی، خوشی
افضلسب سے بہتر، اعلیٰ
عیببرائی، نقص
خلاصہ (Key Points)
  • اقوالِ زریں سے مراد دانا لوگوں کی کہی ہوئی قیمتی باتیں ہیں۔
  • رحم دلی، والدین کی خدمت اور مسلسل محنت کامیابی کی چابیاں ہیں۔
  • اچھا اخلاق اور اچھی صحبت انسان کو بہترین بنا دیتی ہے۔

سمجھیں اور بتائیں

قول کسے کہتے ہیں؟
خوش رہنے کے لیے کیا ضروری ہے؟
غصے کا بہترین علاج کیا ہے؟
سب سے افضل عبادت کون سی ہے؟
مسلسل محنت کرنے سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟
اچھا دوست کون ہوتا ہے؟
اگر کھانا پسند نہ آئے تو کیا کرنا چاہیے؟

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...