Class 5 Urdu Lesson 2 - Naat | Digital Textbook Layout by EOLS Lesson No: سبق ۲ | Class: 5 | Subject: اردو | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن
Explore the complete Class 5 Urdu lesson "Naat" (سبق ۲) in a beautifully designed, SNC-inspired digital textbook format. Includes learning objectives, pronunciation guides, the full poem by Shafiuddin Nayyar, and teacher notes.
نَعْت
حاصلاتِ تعلم
اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:
- اردو زبان کے حوالے سے برقی میڈیا سے اپنی پسند کا مواد سن کر سمجھ اور دہرا سکیں۔
- حافظے میں موجود نظم اور اشعار لے اور آہنگ سے سنا سکیں۔
- متن (نظم) کو فہم کے ساتھ پڑھ کر متعلقہ سوالات کے جوابات دے سکیں۔
- نظم کو نثر میں تبدیل کر کے لکھ سکیں۔
- لغت میں الف بائی ترتیب سے الفاظ کے معانی تلاش کر سکیں۔
- اسم معرفہ اور اسم نکرہ کا درست استعمال کر سکیں۔
- ذرائع ابلاغ یا دیگر ایسے ہی ذرائع سے نظمیں سن کر دوسروں کو سنا سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
- اللہ تعالیٰ کے پہلے اور آخری نبی کا نام بتائیں۔
- حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے دو صفاتی نام بتائیں۔
- حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ عرب کے کس مشہور شہر میں پیدا ہوئے؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب نے آپ ﷺ کا نام ”محمد“ رکھا۔ محمد (ﷺ) کے معنی ہیں ”بہت زیادہ تعریف کیا گیا۔“
نَعْت
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کون سی خوش خبری لوگوں کو سنائی؟
برائے اساتذہ
بچوں کو نعت کا مطلب بتائیں۔ انھیں حمد اور نعت کا فرق بتائیں۔ بچوں کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ذاتِ اقدس کے بارے میں بتائیں کہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا۔ بچوں کو بتائیں کہ جب بھی نبی کریم حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا نام مبارک پڑھیں یا سنیں تو درود شریف پڑھیں۔
نوٹ: ● غیر مسلم طلبہ کو اسلامی مواد پڑھنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
● امتحانی سوالات میں اسلامی موضوعات پر سوال دینے کی صورت میں غیر مسلم طلبہ کے لیے متبادل سوال دیا جائے۔
Comments
Post a Comment