Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 5 Urdu Lesson 19 Hasan-e-Suluk Study Guide & Summary

Class 5 Urdu Lesson 19 Hasan e Suluk, SNC Urdu Grade 5 Lesson 19, Urdu Chapter 19 Summary, Excellence Online Learning School Urdu Notes, Urdu Moral Stories for Class 5.

 

Urdu lesson Hasan e Suluk explanation, SNC Urdu class 5 notes Punjab board, Importance of good conduct in Urdu, Zafar and Abid story Urdu class 5.


جماعت: پنجمسبق نمبر: 19

حُسنِ سلوک

مضمون: اردو

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ :

  • مرکب جملے سُن کر سمجھ سکیں اور دہرا سکیں۔
  • کسی بھی واقعے یا کہانی کو اپنے لفظوں میں درست لب و لہجے کے ساتھ بیان کر سکیں۔
  • عبارت (نثر) پڑھ کر اس کے بارے میں موجود معلومات اور تصورات اخذ کر کے بیان کر سکیں۔
  • اپنی تحریر کو عنوان، آغاز، پیشکش اور اختتامیہ وغیرہ کے مطابق ترتیب دے سکیں۔
  • اعراب کے بدلنے سے معانی کی تبدیلی کو سمجھ سکیں۔
  • حروفِ شرط و جزا کا درست استعمال کر سکیں۔
  • دوسروں کو تہنیت کارڈ تحریر کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں:

نیکی اور بھلائی سے کیا مراد ہے؟ آپ دوسروں کے ساتھ کس طرح کی نیکی کرتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں؟

حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: نیکی حسنِ اخلاق ہے۔ (صحیح مسلم)

برائے اساتذہ کرام: تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لیے سبق کے 'حاصلاتِ تعلم' دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل 'سوچیں اور بتائیں' کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں ۔ 'ٹھہریں اور بتائیں' کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ 'کیا آپ جانتے ہیں؟' میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔

تلفظ سیکھیں:

شان دارعیش و آراممُہلکبے جااشتہاربینائی

ظفر کے ابا جان ایک دفتر میں بڑے افسر تھے۔ وہ ایک شان دار مکان میں پُرسکون زندگی بسر کر رہے تھے۔ ظفر ان کا اکلوتا بیٹے تھا۔ اُسے ہر طرح کا عیش و آرام حاصل تھا۔ عام طور پر ماں باپ کا بے جا لاڈ پیار بچوں کی عادتیں بگاڑ دیتا ہے۔ وہ ضدی اور مغرور بن جاتے ہیں، لیکن ظفر ایسا نہ تھا۔ وہ ہر لحاظ سے ایک اچھا بچہ تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے ماں باپ بہت نیک دل اور مہربان تھے اور اپنے بیٹے کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتے تھے۔

A high-quality 3D digital educational illustration of a kind young Pakistani boy named Zafar standing near a humble neighborhood, looking with empathy at a blind boy sitting on a wooden bench, bright and hopeful atmosphere, soft lighting, modern textbook art style.

A high-quality 3D digital educational illustration of a kind young Pakistani boy named Zafar standing near a humble neighborhood, looking with empathy at a blind boy sitting on a wooden bench, bright and hopeful atmosphere, soft lighting, modern textbook art style.

ظفر کے گھر کے قریب ایک کچی آبادی تھی۔ وہ اس کچی آبادی کے پاس سے گزر کر سکول جاتا تھا۔ کچی آبادی کے بچوں کے پاس نہ کھلونے ہوتے اور نہ صاف ستھرے کپڑے۔ ویسے تو ظفر کو اس بستی کے سب ہی بچوں کے ساتھ ہمدردی تھی، مگر عابد کی حالت نے اسے بے چین کر رکھا تھا۔ اس کی خاص وجہ یہ تھی کہ غریب ہونے کے ساتھ ساتھ وہ نابینا بھی تھا۔ صرف دو برس کی عمر میں ایک مہلک بیماری کی وجہ سے اس کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو گئی تھی۔ اب اس کی عمر گیارہ برس کے قریب تھی اور وہ ٹٹول ٹٹول کر چلتا تھا۔ جب اس کے ساتھی کھیل گود میں مصروف ہوتے تو وہ ایک طرف بیٹھا اپنے ہاتھوں کی انگلیاں چٹخاتا رہتا۔ ظفر جب بھی اسے دیکھتا تو تھوڑی دیر اس کے پاس رُک جاتا اور ہمدردانہ لہجے میں اس کا حال احوال پوچھتا۔

ایک دن ظفر نے اپنی اُردو کی کتاب میں سفید چھڑی کے بارے میں پڑھا جو آنکھوں سے محروم لوگوں کے پاس ہوتی ہے۔ نابینا لوگوں کے ہاتھ میں مضبوط چھڑی دیکھ کر دوسرے لوگ سڑک پار کرنے یا راستہ طے کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ ظفر کے دل میں یہ خیال آیا کہ کیا ہی اچھا ہو جو ایک سفید چھڑی عابد کو بھی مل جائے۔ وہ اس بات پر کئی دن تک غور کرتا رہا پھر اُس نے یہ عزم کیا کہ وہ اپنے جیب خرچ میں سے پیسے بچا کر عابد کے لیے ایک سفید چھڑی ضرور خریدے گا۔ اگلے دن اس کے چچا جان کوئٹہ سے لاہور آئے اور ظفر کی تعلیم میں نمایاں کارکردگی کا حال سُن کر ایک ہزار روپے کا نوٹ انعام کے طور پر دیا۔ ظفر انعام پا کر بہت خوش ہوا اور اُس...

برائے اساتذہ کرام: بچوں کو بتائیں کہ نابینا بچے 'بریل سسٹم' کے ذریعے سے پڑھتے ہیں۔ بریل کسی سطح پر ابھرے ہوئے حروف ہوتے ہیں جو چھو کر پڑھے جاتے ہیں۔ دراصل یہ حروف نہیں بلکہ نقطوں کی مدد سے حروف اور ہندسوں کی علامتیں بنائی جاتی ہیں۔

نے چچا جان کا شکریہ ادا کیا۔ ان پیسوں سے اُس نے سفید چھڑی خرید کر عابد کو دے دی۔ عابد کو چھڑی دینے کے بعد ظفر کو ایسی خوشی کا احساس ہوا جو اس سے پہلے اسے کبھی نہیں ہوا تھا۔ دوسری طرف عابد بھی چھڑی پا کر بہت خوش تھا۔ ظفر کے ابا جان کا تبادلہ لاہور سے اسلام آباد ہو گیا۔ ظفر بھی ان کے ساتھ چلا گیا۔ پھر ظفر کے ابا جان کا تبادلہ جس شہر میں ہوتا، ظفر بھی ان کے ساتھ ساتھ جاتا۔ یوں وہ مختلف شہروں کے سکولوں میں پڑھتا رہا۔ نئے نئے دوست بناتا رہا۔ وقت گزرنے کے ساتھ لاہور کی وہ کچی آبادی اور اس میں رہنے والا عابد اسے یاد ہی نہ رہا۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ کوشش کر رہا تھا کہ کسی اچھے دفتر میں ملازمت کر لے۔

A professional 3D digital illustration of two young Pakistani men in a modern office. One is a successful officer sitting behind a desk, and the other is Zafar standing, both smiling warmly as they reunite after many years, representing a story of kindness and success, clean composition, vibrant colors.

A professional 3D digital illustration of two young Pakistani men in a modern office. One is a successful officer sitting behind a desk, and the other is Zafar standing, both smiling warmly as they reunite after many years, representing a story of kindness and success, clean composition, vibrant colors.

ایک دن ظفر نے اخبار میں اشتہار دیکھ کر درخواست دی۔ کچھ دنوں بعد انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔ انٹرویو کے لیے ظفر کمرے میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک خوب صورت اور بارعب نوجوان ایک بڑی سی میز کے پیچھے گھومنے والی کرسی پر بیٹھا ہے۔ جب ظفر نے اس نوجوان کو غور سے دیکھا تو بولا: "اگر میں غلطی پر نہیں تو آپ کا نام عابد ہے؟"

اُس نے ہاں میں سر ہلایا اور کہنے لگا: "آپ مجھے کیسے جانتے ہیں؟" ظفر بولا: "بہت عرصہ پہلے میں لاہور میں رہتا تھا، میرا نام ظفر ہے۔" یہ سُن کر وہ نوجوان فوراً کھڑا ہو گیا اور ظفر سے گلے ملا۔ وہ نوجوان عابد ہی تھا۔ اس نے ظفر کو اپنی کہانی سنائی: "میں تمھاری دی ہوئی چھڑی لیے سڑک پار کر رہا تھا کہ ایک خاتون نے مجھے روک لیا۔ وہ میرے ساتھ گھر تک آئیں اور ابا جان سے بات کرنے کے بعد مجھے اپنے ساتھ لے گئیں۔ وہ خاتون ایک سکول کی پرنسپل تھیں، جہاں نابینا بچوں کو تعلیم دی جاتی تھی۔ انھوں نے مجھے سکول میں داخل کر لیا اور میں خوب دل لگا کر پڑھنے لگا۔"

ٹھہریں اور بتائیں:

  1. عابد کی بینائی کیوں ختم ہوگئی تھی؟
  2. ظفر، عابد سے کیوں ہمدردی رکھتا تھا؟
  3. سفید چھڑی کون لوگ استعمال کرتے ہیں؟
  4. عابد کی بینائی واپس کیسے آئی؟

وہ بول رہا تھا کہ کچھ عرصے بعد ایک ڈاکٹر صاحب ہمارے سکول میں آئے اور پرنسپل صاحبہ کی اجازت کے ساتھ مجھے اپنے ساتھ ہسپتال لے گئے۔ انھوں نے میری آنکھوں کا علاج کیا اور اس طرح میری بینائی واپس آگئی۔ ظفر عابد کی روداد سُن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا: "سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ کی شان بہت بلند ہے۔ ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک سفید چھڑی دی ہے، یعنی نیکی کے راستے پر چلنے کی سوچ۔ جو بھی اس راہ پر چلے گا فائدے میں رہے گا۔"

دونوں اس بات پر خوش تھے کہ نیکی کے چھوٹے چھوٹے کاموں سے بڑی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ دونوں نے مل کر اسی طرح دوسروں کی مدد جاری رکھنے کا عہد کیا۔

ہم نے سیکھا

  • نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔
  • حسنِ سلوک سے زندگیاں بدلی جا سکتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...