Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 5 Urdu Lesson 15 Let's Help - Scouting and Girl Guides Guide

Class 5 Urdu Lesson 15 Let's Help - Scouting and Girl Guides Guide


جماعت: پنجم | مضمون: اردو
سبق 15

آئیں! مدد کریں

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ :

  • سن کر گفتگو کے اہم نکات کو سمجھ کر بتا سکیں۔
  • کہانی سن کر خاص خاص نکات بیان کر سکیں۔
  • نصاب کے علاوہ بچوں کے اخبارات، رسائل اور جرائد سے مضامین اور کہانیاں سمجھ کر پڑھ سکیں۔
  • واقعے یا ماحول کا مشاہدہ کر کے تحریری اظہار کر سکیں۔
  • املا کو صحت کے ساتھ تحریر کر سکیں۔
  • کسی موضوع پر مختصر مضمون تحریر کرسکیں۔
  • حروفِ ندا، استعجاب، افسوس کا استعمال کر سکیں۔
  • قدرتی آفات اور ہنگامی صورت حال میں اپنے اور دوسروں کے بچاؤ کی تدابیر کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
  • ایک دوسرے کی مدد کرنا کیسا عمل ہے؟ اگر آپ نے کسی مشکل میں اپنے دوست کی مدد کی ہو تو اس کے بارے میں بتائیں۔
  • پاکستان میں خدمتِ خلق کرنے والے کسی فلاحی ادارے کے بارے میں بتائیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
  • سکاؤٹنگ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول تھے اور گرل گائیڈ تحریک کی بنیاد ان کی بہن ایگنس نے رکھی تھی۔
  • ہر چار سال بعد سکاؤٹس کا ایک بین الاقوامی اجتماع منعقد ہوتا ہے، جسے "سکاؤٹ جمبوری" کہتے ہیں۔ اس میں سکاؤٹوں کے مابین مختلف مقابلے ہوتے ہیں۔
برائے اساتذہ: تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے "حاصلاتِ تعلم" دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل "سوچیں اور بتائیں" کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ "ٹھہریں اور بتائیں" کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ "کیا آپ جانتے ہیں؟" میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔

آئیں! مدد کریں



تلفظ سیکھیں: ہجوم، تربیت، ایمبولینس، ناگہانی، کیمپ، خود اعتماد

علی اور شازیہ سکول سے واپس آ رہے تھے۔ چوک میں پہنچے تو ٹریفک کی سرخ بتی جل اٹھی۔ ساری ٹریفک رک گئی۔ ابا جان بھی رک گئے لیکن ایک موٹر سائیکل سوار سرخ بتی کی پروا کیے بغیر آگے بڑھا اور دوسری طرف سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر دور جا گرا۔ اس کے اردگرد لوگ جمع ہو گئے۔ علی اور ابا جان بھی گاڑی سے نکلے تاکہ اس لڑکے کی مدد کی جائے۔ انھوں نے دیکھا کہ لڑکے کے سر سے خون بہہ رہا تھا اور بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔ اتنے میں ہجوم میں سے دو نوجوان آگے بڑھے، انھوں نے زخمی کے سر پر پٹی کی اور اس کے بازو کو سیدھا کر کے دو پتلی لکڑیوں سے باندھ دیا۔

علی نے ان سے پوچھا: "بھائی جان! کیا آپ ڈاکٹر ہیں؟" ان میں سے ایک نوجوان نے جواب دیا: "نہیں ہم سکاؤٹ ہیں اور ہم نے ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کی ہوئی ہے۔" تھوڑی ہی دیر میں ایمبولینس بھی آگئی۔ زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

علی اور ابا جان گاڑی میں واپس آبیٹھے۔ علی نے ابا جان سے پوچھا: "ابا جان! یہ سکاؤٹ کیا ہوتے ہیں؟" ابا جان بولے: "بیٹا! سکاؤٹ سکولوں اور کالجوں میں قائم سکاؤٹ تنظیموں کے ارکان ہوتے ہیں۔ اس میں طلبہ کو اپنے کام خود کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ جہاں کہیں بھی کوئی مشکل آئے، کوئی آفت آجائے یا کوئی حادثہ ہو، سکاؤٹ وہاں لوگوں کے کام آتے ہیں۔"

علی: ابا جان! اس تنظیم کے بارے میں کچھ اور باتیں بھی بتائیں۔ یہ تو بڑی اچھی تنظیم ہے۔

برائے اساتذہ: متن پڑھانے سے قبل بچوں سے کچھ سوالات پوچھیں ، تاکہ بچے ذہنی طور پر پڑھنے کے لیے تیار ہوسکیں۔ بعد ازاں بچوں سے فرداً فرداً بلند خوانی کروائیں۔ ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کے معانی بھی بتاتے جائیں۔ متن پڑھنے کے بعد بچوں سے متن کے کسی بھی پیرا گراف کا زبانی املا لکھوائیں۔ نصاب کے علاوہ بچوں سے مختلف اخبارات، رسائل یا کہانیاں وغیرہ بھی پڑھوائیں تا کہ پڑھنے کی مہارت میں پختگی پیدا ہو۔ سبق کے اختتام پر بچوں سے سبق کے اہم نکات بتانے کے لیے کہیں۔

ابا جان: بیٹا! سکاؤٹ تنظیم کی بنیاد ۱۹۰۸ء میں برطانوی فوج کے ایک افسر رابرٹ بیڈن پاول نے رکھی تھی۔ اس کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو جسمانی اور دماغی طور پر مضبوط بنانا تھا تا کہ نوجوان معاشرے میں اپنا تعمیری کردار ادا کر سکیں۔

علی: ابا جان! کیا میں بھی سکاؤٹ بن سکتا ہوں؟

ابا جان: (مسکراتے ہوئے) کیوں نہیں بیٹا! اس تنظیم میں عمر کے لحاظ سے سکاؤٹس کے تین درجے ہیں۔

ابا جان: ۱۔ سات سے گیارہ سال تک کے سکاؤٹ شاہین سکاؤٹس کہلاتے ہیں۔
۲۔ گیارہ سے سترہ سال تک کے سکاؤٹ بوائے سکاؤٹس کہلاتے ہیں۔
۳۔ سترہ سے پچیس سال تک کے سکاؤٹ روور سکاؤٹس (Rover scouts) کہلاتے ہیں۔

شازیہ جو کافی دیر سے چپ تھی، بولی: "ابا جان! کیا یہ تنظیم صرف لڑکوں کے لیے ہے؟"

ٹھہریں اور بتائیں
  • پاکستان میں گرل گائیڈ تنظیم کب بنائی گئی؟
  • سکاؤٹ تنظیم کے قیام کا مقصد کیا تھا؟
  • ۲۰۰۵ء میں کون سا واقعہ پیش آیا؟

ابا جان: نہیں بیٹی! اس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔ طلبہ کی تنظیم سکاؤٹنگ کہلاتی ہے، جب کہ طالبات کی تنظیم کو گرلز گائیڈ کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں طالبات کی یہ تنظیم ۱۹۴۷ء میں قائم کی گئی تھی۔ اس میں بھی تین درجے ہوتے ہیں:

  1. جونیئر گائیڈ: یہ گیارہ سال کی عمر تک کی طالبات کے لیے ہوتی ہے۔
  2. گرل گائیڈ: اس میں سولہ سال کی عمر تک کی طالبات شامل ہوتی ہیں۔
  3. سینئر گائیڈ: اس میں سترہ سے اکیس سال کی عمر تک کی طالبات شامل ہو سکتی ہیں۔

سکاؤٹنگ اور گرل گائیڈ کی تنظیموں کے رکن بچے ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ مددگار اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ سکاؤٹس اور گرل گائیڈز سے عہد بھی لیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ملک، تنظیم اور والدین کے وفادار رہیں گے۔ وہ جانوروں پر رحم کریں گے۔ اپنے قول و فعل اور خیالات کو ہمیشہ پاک صاف رکھیں گے۔ کفایت شعاری اختیار کریں گے۔ ہمیشہ خدمتِ خلق کے کام کریں گے۔ ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے اور باقی سکاؤٹس کو اپنا دوست سمجھیں گے۔

علی: یہ تو بڑے اچھے اور مفید اصول ہیں۔

ابا جان: سکاؤٹ اور گرل گائیڈ اتنے خود اعتماد ہو جاتے ہیں کہ وہ زندگی کے کسی بھی میدان میں ہمت نہیں ہارتے۔ ہر قسم کے ہنگامی حالات کے لیے تیار رہتے ہیں۔

شازیہ: ابا جان! یہ کون کون سے کام کر لیتے ہیں؟

ابا جان: ان کو مختلف قسم کے کاموں کی تربیت دی جاتی ہے۔ انھیں خیمے لگانا، مختلف گرہیں لگانا اور تیراکی کرنا سکھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جاتی ہے۔ انھیں ہر قسم کی مشکلات سے لڑنا سکھایا جاتا ہے۔ یہ لوگ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں لوگوں کی جانیں بچاتے ہیں۔ ۲۰۰۵ء کے زلزلے میں انھوں نے بہت سے لوگوں کو ملبے سے نکالا اور ان کی مرہم پٹی کی۔ خاص طور پر عورتوں اور بچوں کی مدد کی اور انھیں خوراک اور ادویات بھی مہیا کیں۔

شازیہ: ابا جان! میں بھی گرل گائیڈ کی تربیت حاصل کروں گی اور اپنے ملک و قوم کی خدمت کروں گی۔ علی بھی جلدی سے بولا: "میں بھی۔"

ابا جان مسکرا دیے۔

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...