اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Explore the beautifully designed digital lesson for Class 5 Urdu, Lesson 13: "Ham Phool Ik Chaman Ke". This textbook-style resource includes the full poem by Saba Akhtar, learning objectives, vocabulary (Talfuz), teacher guides, and interactive "Think and Tell" sections, following the SNC Pakistan curriculum.
ہم پھول اک چمن کے
حاصلاتِ تعلّم
اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:
- حافظے میں موجود نظم اور اشعار لے اور آہنگ سے سنا سکیں۔
- متن (نظم) کو فہم کے ساتھ پڑھ کر متعلقہ سوالات کے جوابات دے سکیں۔
- رموزِ اوقاف (قوسین) کا استعمال کر سکیں۔
- موقع محل کے مطابق محاورات کو اپنی تحریر میں شامل کر سکیں۔
- دوستوں کو دعوت نامہ تحریر کر سکیں۔
- ہدایات اور اعلانات سن کر ان میں امتیاز کر کے بتا سکیں۔
- مختلف ہدایات کو پڑھ کر عمل کر سکیں۔
- گفت گو، تقریر، ہدایات اور اعلانات سن کر ان کے مثبت اور منفی پہلوؤں کی نشان دہی کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
- آپ کو اپنے وطن کی کون سی بات سب سے زیادہ پسند ہے اور کیوں؟
- پرچم کسی قوم کی عزت اور احترام کی علامت کیسے ہوتا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
پاکستان کے جھنڈے میں سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ دیگر مذاہب اور اقلیتی لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
برائے اساتذہ: تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لیے سبق کے "حاصلاتِ تعلم" دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل "سوچیں اور بتائیں" کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوسکیں۔ "ٹھہریں اور بتائیں" کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ "کیا آپ جانتے ہیں؟" میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔
۸۵
ہم پھول اک چمن کے
تلفظ سیکھیں: گلشن، گلستاں، تنظیم، یقیں، ڈمن
پرچم وطن کا ہم کو ہے جان سے بھی پیارا
آنکھوں کا ہے اُجالا یہ چاند یہ ستارہ
جلوے ہمارے دل میں اس کی کرن کرن کے
ہم پھول اک چمن کے
آنے نہ دیں گے اپنے گلشن میں ہم خزاں کو
جنت بنائیں گے ہم اس پاک گلستاں کو
رنگ دیں گے اپنے خوں سے یہ راستے وطن کے
ہم پھول اک چمن کے
ٹھہریں اور بتائیں: آنکھوں کا اجالا کسے کہا گیا ہے؟
تنظیم اور یقیں کی راہوں پہ ہم چلیں گے
آپس کے پیار ہی سے قائم سدا رہیں گے
جلوے نگر نگر کے نغمے ڈمن ڈمن کے
ہم پھول اک چمن کے
(صبا اختر)
ہم نے سیکھا
- ہمیں اپنا وطن اور اس کا پرچم بہت عزیز ہے۔
- ہم اپنے وطن کی ترقی کے لیے دل لگا کر کام کریں گے۔
برائے اساتذہ: ملی نغمہ بچوں سے لے، آہنگ اور ترنم کے ساتھ پڑھوائیں۔ بچوں کو ہر بند کے بعد اس کا مفہوم بتائیں۔ بچوں کو بتائیں کہ قومی نغمے سے وطن سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ یہی جذبہ ہمیں وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ بچوں کے دو گروہ بنائیں۔ ایک گروہ شعر کا پہلا مصرع پڑھے تو دوسرا گروہ دوسرا مصرع۔
Comments
Post a Comment