Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 4 Urdu Lesson 22 Shan-dar Faislay - Detailed Notes & Summary

 

Discover detailed notes and the summary of Class 4 Urdu Lesson 22 "Shan-dar Faislay" about Hazrat Umar Farooq (R.A). Learn about his justice and obedience to the Prophet (SAW).

Discover detailed notes and the summary of Class 4 Urdu Lesson 22 "Shan-dar Faislay" about Hazrat Umar Farooq (R.A). Learn about his justice and obedience to the Prophet (SAW).

اردو
جماعت: چہارم
Excellence Online Learning School
سبق 22

شان دار فیصلے

(برائے مطالعہ)

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کے مطالعے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عدل و انصاف اور اطاعتِ رسول ﷺ کے بارے میں جان سکیں۔



سوچیں اور بتائیں
  • حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو "فاروق" کیوں کہا جاتا ہے؟
  • امیر المومنین کس کا لقب ہوتا ہے؟

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دین اسلام کی مکمل اطاعت اور اتباع میں پیش پیش رہتے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ عدل کے معاملے میں، خلیفہ وقت ہونے کے باوجود آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی ذات کو کبھی کوئی اہمیت نہ دیتے۔ اللہ اور اس کے رسول خاتم النبیین ﷺ کے معاملے میں وہ کسی کی نہ سنتے۔ حق، سچ اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی وجہ سے انھیں 'فاروق' یعنی حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا، کہا جاتا ہے۔ اسلامی تاریخ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شان دار فیصلوں اور اطاعت رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔

درج ذیل دو واقعات سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اعلیٰ کردار پر روشنی پڑتی ہے۔ یہ مثالی کردار اصل اللہ اور اللہ کے رسول خاتم النبیین ﷺ کی کامل اطاعت کا روشن باب ہے۔

ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے درمیان کسی معاملے پر اختلاف ہو گیا۔ اس مسئلے کے حل اور فیصلے کے لیے دونوں اصحاب رضی اللہ تعالیٰ عنہم اپنا معاملہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس لے گئے تاکہ وہ ان کے معاملے کا فیصلہ انصاف کے سنہری اصولوں کے مطابق کریں۔ جب دونوں اصحاب رضی اللہ تعالیٰ عنہم، حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس پہنچے تو حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو امیر المومنین ہونے کی وجہ سے اپنے برابر بٹھانا چاہا لیکن حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بات کو اپنے لیے پسند نہ کیا اور فرمایا:

"اے زید! ہم دونوں کے ساتھ مساوی سلوک کرو۔"

مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگئی تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر قسم آئی تھی مگر قاضی صاحب (حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے احتراماً حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ آپ چاہیں تو امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قسم نہ لیں۔ اس پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نہ صرف قسم اٹھائی بلکہ یہ بھی فرمایا:

"اللہ کی قسم ! زید اس وقت تک منصب عدالت کے لائق نہیں ہو سکتے جب تک ان کی نظر میں عمر (امیر المومنین) اور عام آدمی برابر نہ ہوجائیں۔"

اسی طرح ایک دوسرا واقعہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اطاعت اور عشق رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی خوب صورت مثال ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کی ذات بابرکات کا کس قدر پاس تھا۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ایک روز نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے صاف ستھرے لباس میں ملبوس جا رہے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا گزر حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر کے پاس سے ہوا تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پرنالے سے ذبح کیے گئے پرندوں کا خون گرا جس سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کپڑے خراب ہو گئے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فوراً پرنالے کو اُس جگہ سے اکھاڑنے کا حکم دے دیا اور گھر جا کر اپنا لباس تبدیل کر کے نماز جمعہ کی غرض سے مسجد میں تشریف لے گئے۔

جب نماز جمعہ ادا ہو گئی تو حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو پرنالہ اتروایا ہے وہ نبی کریم خاتم النبیین ﷺ نے خود اپنے مبارک ہاتھوں سے لگایا تھا۔ یہ سننا تھا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہو گئی اور انھوں نے حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا:

"میں آپ کو قسم دے کر کہتا ہوں کہ آپ میری کمر پر سوار ہو کر پرنالے کو اسی مقام پر لگائیں جہاں آپ خاتم النبیین ﷺ نے نصب فرمایا تھا۔"

حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایسا ہی کیا اور پرنالہ دوبارہ اسی مقام پر لگا دیا گیا۔

فرہنگ (مشکل الفاظ کے معنی)
اطاعت: فرمانبرداری
لازوال: جسے کبھی زوال نہ ہو
مساوی: برابر
نصب کرنا: لگانا / گاڑنا
نوٹ: اس سبق کی تیاری میں شرح صحیح البخاری از ابن حجر عسقلانی اور لہمتی از احمد بن الحسین سے استفادہ کیا گیا۔
سمجھیں اور بتائیں
  • (الف) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اختلاف کس سے ہوا تھا؟
  • (ب) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کن کو اپنا قاضی اور ثالث مقرر کیا؟
  • (ج) حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے برابر کیوں بٹھانا چاہا؟
  • (د) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کیا فرمایا؟
  • (ہ) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا گزر کن کے گھر کے پاس سے ہوا؟
  • (و) پرنالے سے کس چیز کے گرنے کی وجہ سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کپڑے خراب ہو گئے؟
  • (ز) جب پرنالہ اتروایا گیا تو حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کیا کہا؟
  • (ح) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پرنالہ دوبارہ اسی مقام پر کیوں نصب کروا دیا؟
برائے اساتذہ کرام: بچوں کو لائبریری سے عدل وانصاف سے متعلق کوئی کتاب لے کر پڑھنے کی ترغیب دیں۔
پیشکش: Excellence Online Learning School (EOLS)
مزید تعلیمی مواد کے لیے وزٹ کریں:
excellenceonlinelearningschool.blogspot.com

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...