Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 4 Urdu Lesson 19 - Raaye Ka Ehtiram (Respecting Opinions) | Digital Textbook Lesson No: سبق نمبر 19 | Class: 4 | Subject: اردو | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

 

Explore the SNC Class 4 Urdu lesson "Raaye Ka Ehtiram" (Respecting Opinions). Learn about the democratic process, voting ethics, and the importance of mutual consultation through an engaging dialogue between Adnan and his mother. Perfect for teachers and students of Excellence Online Learning School.

Explore the SNC Class 4 Urdu lesson "Raaye Ka Ehtiram" (Respecting Opinions). Learn about the democratic process, voting ethics, and the importance of mutual consultation through an engaging dialogue between Adnan and his mother. Perfect for teachers and students of Excellence Online Learning School.



اردو | جماعت: چہارم
سبق ۱۹

رائے کا احترام

EOLS

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:

  • ہدایات یا علامات سن کر ان پر عمل کر سکیں۔
  • کسی بھی کہانی کو اپنے لفظوں میں بیان کر سکیں۔
  • عبارت کا مقصد سمجھتے ہوئے درست تلفظ کے ساتھ روانی سے پڑھ سکیں۔
  • عددی ترتیب (مثلاً اٹھارواں، اٹھارہویں، انیسواں، انیسویں) کا فرق سمجھ سکیں۔
  • گھر اور سکول میں پیش آنے والے مسائل کا حل اتفاقِ رائے سے تلاش کریں۔
  • اپنے مشاہدات اور خیالات کو مربوط، رواں اور موزوں انداز میں لکھ سکیں۔
  • سابقے اور لاحقے کی مدد سے نئے الفاظ بنا سکیں۔

سوچیں اور بتائیں

  • آپ کے دوست اگر آپ کی رائے سے اختلاف کریں تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں؟

ہمارے پیارے ملک کا سرکاری نام ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہے۔

Class 4 Urdu Lesson 19 - Raaye Ka Ehtiram (Respecting Opinions)
برائے اساتذہ: تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے ”حاصلاتِ تعلم“ دیے جا رہے ہیں جو اساتذہ کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل ”سوچیں اور بتائیں“ کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ ”ٹھہریں اور بتائیں“ کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ ”کیا آپ جانتے ہیں؟“ میں دی گئی اضافی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔

تلفظ سیکھیں

مشورہانتخابصلحجمہوریہرویہکثرت رائےنمائندہ

”آج ہم نے ایک نئی بات سنی ہے۔۔۔ بڑے مزے کی بات“

عدنان نے گھر میں داخل ہوتے ہی بڑی خوشی سے امی کو بتایا۔

امی نے پوچھا: کون سی نئی بات؟

عدنان کہنے لگا: ہمارے استاد ظفر علی صاحب نے بتایا کہ کل کلاس کے مانیٹر کا الیکشن ہو گا۔ عدیم اور راشد میں مقابلہ ہو گا۔

امی جان: واہ! یہ تو بہت اچھی بات ہے۔

عدنان: لیکن میرے ذہن میں یہ سوال ہے کہ عدیل پہلے سے کلاس کا مانیٹر تھا، اسے ہی رہنے دیتے۔ اگر مانیٹر بدلنا ہی تھا تو کسی اور کو مقرر کر دیتے۔ الیکشن کی ضرورت آخر کیوں پیش آئی؟

امی جان: بیٹا! ہمارے پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کا فرمان ہے کہ ہر کام باہمی مشورے سے کیا کرو۔ کلاس کے الیکشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ مانیٹر کے انتخاب میں سب کی رائے لی جائے۔ اسی طرح کوئی اچھا طالب علم پوری کلاس کا نمائندہ بنے۔

ٹھہریں اور بتائیں

  • الیکشن کیوں کروائے جاتے ہیں؟
  • ووٹ حقیقت میں کیا ہے؟

عدنان: امی جان! ہمارے استاد صاحب نے تو کہا تھا کہ آپ ووٹ دیں گے۔

امی جان: بیٹا! استاد صاحب نے درست کہا ہے۔ ووٹ حقیقت میں رائے اور مشورہ ہی تو ہے۔

عدنان: امی جان! میں کس کو ووٹ دوں؟

امی جان: بیٹا! آپ جس کو بھی ووٹ دیں اس میں چند خوبیاں ہونی چاہئیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ جس کام کے لیے اس کو ووٹ دیا جاتا ہے وہ اس کا اہل ہو۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہ دیانت دار ہو اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہو۔

عدنان: امی! میں تو راشد کو ووٹ دوں گا۔ وہ بہت اچھا لڑکا ہے۔ وہ سچ بولتا ہے۔ کسی کو تنگ نہیں کرتا اور ہر لڑکے کی مدد کرتا ہے۔ جب دو لڑکے آپس میں لڑ پڑیں تو وہ دونوں میں صلح کرا دیتا ہے اور ان کو کہتا ہے کہ ہمیں لڑنا نہیں چاہیے، ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

امی جان: شاباش بیٹا! آپ جس کو موزوں سمجھتے ہیں اسی کو ووٹ دیں اور دوسرے طلبہ کو بھی اُس کی اچھائی کی وجہ سے اُسے ووٹ دینے کے لیے آمادہ کریں۔

برائے اساتذہ: سبق کی خواندگی کے دوران میں درست تلفظ اور ادائیگی کا خاص خیال رکھیں۔ مشکل الفاظ کا درست تلفظ اور مفہوم بتائیں۔

آمادہ کریں لیکن یاد رکھیں کہ ہر معاملے میں ہر شخص کی رائے ایک جیسی نہیں ہوتی۔ آپ کے بہترین دوست بھی بہت سے معاملات میں آپ کی رائے سے اختلاف کر سکتے ہیں۔ ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔ اگر کسی کی رائے ہماری رائے سے مختلف ہو تو ہمیں اس سے جھگڑنا نہیں چاہیے بلکہ اس کی رائے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اصول یہ ہے کہ آپ اپنی رائے دیں لیکن کثرتِ رائے سے جو فیصلہ ہو، اسے خوش دلی سے قبول کریں۔ اسی کو ”جمہوری رویہ“ کہتے ہیں۔

عدنان: امی جان! یہ تو بہت اچھی عادت ہے۔

امی جان: جی بیٹا! اس اچھی عادت کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ آپ لوگوں کو بھی یہ اچھی عادت ابھی سے اپنائی چاہیے۔ آپ کے استاد صاحب کلاس کا الیکشن اس لیے کروا رہے ہیں تاکہ آپ لوگ وہ باتیں سیکھ لیں جو آنے والی زندگی میں آپ کے کام آئیں گی۔

عدنان (معصومیت سے): امی جان! کون سی باتیں؟

امی جان: ہمارے ملک کا پورا نام ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہے۔ جمہوریہ اس ملک کو کہتے ہیں جہاں عوام کی اکثریت کے مشورے سے حکومت بنائی جاتی ہے۔ عوام سے ووٹ کی صورت میں رائے لی جاتی ہے۔ ہمارے ملک پاکستان میں بھی اسی طرح ہوتا ہے، جیسے کل آپ کلاس کے مانیٹر کے انتخاب کے لیے ووٹ دے رہے ہیں۔

عدنان: امی جان! اس کا مطلب یہ ہے کہ ووٹ کی بہت اہمیت ہے۔

امی جان: جی بیٹا! ووٹ کا استعمال ہر فرد کو کرنا چاہیے اور ہمیشہ بہترین نمائندے کو ووٹ دینا چاہیے۔

عدنان (پُرجوش انداز): میں ان باتوں پر خود بھی عمل کروں گا اور سکول میں سارے دوستوں کو بھی ان باتوں کی ترغیب دوں گا۔

ہم نے سیکھا

  • نمائندے یا لیڈر کا انتخاب سب کی رائے اور مشورے سے ہونا چاہیے۔
  • نمائندگی کے لیے اہل اور دیانت دار فرد کے حق میں اپنی رائے دینی چاہیے۔
  • دوسروں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔
  • اکثریت کی رائے کو خوش دلی سے قبول کرنا جمہوری رویہ کہلاتا ہے۔
برائے اساتذہ: سبق کے اختتام پر بچوں کو ”ہم نے سیکھا“ کے عنوان سے اہم نکات سمجھائیں۔ بچوں کو ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے فیصلوں کو قبول کرنے کی ترغیب دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...