Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 4 Urdu Lesson 17 - Garmi (گرمی) Digital Book Design Lesson No: سبق نمبر 17 | Class: 4 | Subject: اردو | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

 

A beautifully designed digital version of the Class 4 Urdu lesson 'Garmi' (سبق ۱۷: گرمی) following the Single National Curriculum (SNC) style. Includes learning objectives, the complete poem by Inayat Ali Khan, teacher notes, and vocabulary exercise.
A beautifully designed digital version of the Class 4 Urdu lesson 'Garmi' (سبق ۱۷: گرمی) following the Single National Curriculum (SNC) style. Includes learning objectives, the complete poem by Inayat Ali Khan, teacher notes, and vocabulary exercise.

اردو جماعت چہارمسبق نمبر ۱۷

گرمی



حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:

  • نظم سن کر اس کے خاص خاص نکات بیان کر سکیں۔
  • اردو میں اشعار اور نظمیں لے اور آہنگ کے ساتھ سنا سکیں۔
  • نظم کا مفہوم سمجھتے ہوئے لے اور آہنگ کے ساتھ پڑھ سکیں۔
  • مترادف اور متضاد کے فرق کو سمجھ سکیں۔
  • مکالمہ لکھ سکیں۔
  • سادہ جملوں کو زمانہ ماضی، حال اور مستقبل کے لحاظ سے تبدیل کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
  1. گرمی کا موسم کن مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے؟
  2. گرمی کے موسم کے تین پھلوں کے نام بتائیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟

دنیا میں ایسا خطہ بھی ہے جہاں سارا سال برف جمی رہتی ہے۔ اس خطے کا نام "انٹارکٹیکا" ہے۔

برائے اساتذہ کرام: تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لیے سبق کے "حاصلاتِ تعلم" دیے جا رہے ہیں جو اساتذہ کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل "سوچیں اور بتائیں" کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ "ٹھہریں اور بتائیں" کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ "کیا آپ جانتے ہیں؟" میں دی گئی اضافی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔
۱۰۷

گرمی

تلفظ سیکھیں
لُو، دُوبھر، گھڑی، چھٹی، تڑکے، کھیرے، جسم، غلہ، زحمت، رحمت
گرمی کا ہے زمانہ
تم دھوپ میں نہ جانا
آتا ہے یوں پسینا
دُوبھر ہوا ہے جینا
دوپہر کو نہ نکلو
لُو لگ نہ جائے تم کو
باہر جو گھر سے نکلو
پانی بہت سا پی لو
گرمی اگر ہوئی بھی
پھر لُو نہیں لگے گی
ٹھہریں اور بتائیں

لُو سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

آم کھاؤ، کریم کھاؤ
شربت پیو، پلاؤ
باغوں میں آم آئے
مخلوق کھا رہی ہے
دیکھو تو لڑکے بالے
سب نے خوشی سے کھائے
دیکھو تو لڑکے بالے
چھٹی کے روز تڑکے
برائے اساتذہ کرام: بچوں کو یہ نظم پہلے خود درست تلفظ سے پڑھ کر سنائیں۔ بعد ازاں بچوں سے سنیں اور غلط تلفظ کی اصلاح کریں۔
۱۰۸
نہروں پہ جا رہے ہیں
جا کر نہا رہے ہیں
کھیرے اڑا رہے ہیں
تربوز کھا رہے ہیں
تم بھی چلو نہانے
مر جائیں گرمی دانے
پیڑوں پہ سب پرندے
بیٹھے ہوئے ہیں چُھپ کے
جو دھوپ گرمیوں کی
ہے جسم کو جلاتی
یہ کام بھی ہے آتی
غلہ بھی ہے پکاتی
دیتی ہے گرچہ زحمت
پر ہے خدا کی رحمت

(عنایت علی خان)

ہم نے سیکھا
  • گرمی کے موسم میں دوپہر کے وقت لُو لگنے کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے بلا ضرورت گھر سے نہیں نکلنا چاہیے۔
  • پانی زیادہ پینا چاہیے۔ اسی طرح موسم کے پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
  • دھوپ اور گرمی سے اگرچہ ہم تنگ ہوتے ہیں لیکن اسی دھوپ کی وجہ سے پھل اور اناج پکتے ہیں۔
مشق

نئے الفاظ

۱۔ دیے ہوئے الفاظ کے معانی سمجھیں۔

الفاظمعانی
جینازندگی
دُوبھرمشکل
غلہاناج
رحمتمہربانی، بخشش، عنایت
لُوگرم ہوا
زحمتتکلیف
تڑکےصبح سویرے
مخلوقپیدا کیا گیا، خلقت، دنیا
برائے اساتذہ کرام: "ہم نے سیکھا" کے عنوان سے بچوں کو نظم کے اہم نکات سمجھائیں۔ اہم الفاظ کے معانی سمجھائیں۔
۱۰۹

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...