Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 4 Urdu Lesson 14 Blog: جب ہر چیز سونے کی بن گئی - EOLS Guide

A detailed educational blog post for Class 4 Urdu Lesson 14 "Jab Har Cheez Sonay Ki Ban Gai". Includes story summary, vocabulary table, moral lessons, and key takeaways for students.
📖 جماعت چہارم · اردو · سبق نمبر ۱۴

جب ہر چیز سونے کی بن گئی

ایک سبق آموز لوک کہانی · لالچ کا انجام
حاصلات تعلم
  • کسی بھی کہانی کو اپنے لفظوں میں بیان کر سکیں۔
  • معلومات عامہ اور فطری موضوعات پر مبنی تحریریں پڑھ سکیں۔
  • کہانی پڑھ کر عنوان ، عناصر اور نتائج اخذ کر سکیں ۔
  • محاوروں کو جملوں میں استعمال کر سکیں۔
  • کسی بھی عنوان پر مختصر مضمون ربط و تسلسل کے ساتھ لکھ سکیں اور عبارت کے خاص نکات تحریر کر سکیں۔
  • مرکب جملے بنا سکیں۔
  • دوستوں کو خط ، دعوت نامے اور کارڈ تحریر کر سکیں۔
💭 سوچیں اور بتائیں

زندگی میں آپ کی بڑی خواہش کیا ہے؟

اگر آپ کے پاس آپ کی ضرورت سے زیادہ دولت آجائے تو اس کا کیا کریں گے؟

📚 کیا آپ جانتے ہیں؟

ایسی فرضی کہانی جو کسی معاشرے میں مشہور ہو جائے اور اس معاشرے کی روایت کا حصہ بن جائے، لوک کہانی کہلاتی ہے۔ اگرچہ لوک کہانی حقیقی داستان نہیں ہوتی ، لیکن اس میں زندگی کی حقیقت، سچائی اور دانش پائی جاتی ہے۔

🧑‍🏫 برائے اساتذہ کرام

تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے حاصلات تعلم دیے جارہے ہیں جو اساتذہ کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل 'سوچیں اور بتائیں' کے سوالات بچوں سے پوچھیں تا کہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوسکیں۔ 'ٹھہریں اور بتائیں' کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ 'کیا آپ جانتے ہیں؟' میں دی گئی اضافی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔

🗣️ تلفظ سیکھیں
سنہریمحلتہ خانہاجنبیشہزادیلالچلطفگوشت پوست



✨ جب ہر چیز سونے کی بن گئی

یونان پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ بادشاہ کو دولت سے بہت پیار تھا۔ سونے کا تو وہ دیوانہ تھا۔ اُسے دن رات ایک ہی فکر تھی کہ زیادہ سے زیادہ سونا کیسے جمع کیا جائے ۔ جب وہ صبح سویرے سورج کی سنہری کرنوں کو دیکھتا تو اس کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی کہ کاش! یہ سنہری کرنیں جس چیز پر پڑیں اُسے سونے کا بنا دیں۔

سونے کی اینٹوں، برتنوں اور زیورات سے بھرا بادشاہ کا خزانہ محل کے ایک تہ خانے میں تھا۔ اسے جب فرصت ملتی ، تہ خانے میں چلا جاتا۔ سونے کی اینٹوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ۔ سونے کے برتنوں کو اُٹھا اُٹھا کر دیکھتا۔

ایک دن بادشاہ تہ خانے میں بیٹھا سونے کی چیزیں دیکھ رہا تھا۔ اچانک کمرے میں روشنی پھیل گئی۔ بادشاہ چونک گیا۔ کمرہ ہر طرف سے بند تھا، روشنی وہاں کیسے آگئی؟ ابھی وہ یہ بات سوچ ہی رہا تھا کہ اسے روشنی کے درمیان ایک شخص نظر آیا۔ بادشاہ سمجھ گیا کہ بند کمرے میں آنے والا کوئی عام شخص نہیں ہو سکتا ، ضرور یہ کوئی خاص آدمی ہوگا۔

بادشاہ کے کچھ بولنے سے پہلے ہی اس شخص نے کہا: "بہت سونا جمع کر رکھا ہے آپ نے !"
بادشاہ نے کہا: "یہ تو بہت کم ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس طرح کے کئی خزانے ہوں ۔"
اجنبی حیران ہو کر بولا : "اتنی دولت سے بھی تمھارا دل نہیں بھرا ؟"
بادشاہ نے کہا: "دولت سے بھی کسی کا دل بھرتا ہے، یہ تو جتنی بھی مل جائے کم ہے۔"
اجنبی نے کہا: "تم چاہتے کیا ہو؟"
بادشاہ نے جواب دیا : "میں چاہتا ہوں کہ جس چیز کو ہاتھ لگاؤں وہ سونے کی بن جائے۔"

🛑 ٹھہریں اور بتائیں

صبح کی سنہری کرنیں دیکھ کر بادشاہ کے دل میں کیا خواہش پیدا ہوتی؟

📢 برائے اساتذہ کرام (توجہ)

کہانی پڑھاتے ہوئے اساتذہ درست تلفظ کا خیال رکھیں۔ "تلفظ سیکھیں" کے تحت دیے ہوئے الفاظ پر خصوصی توجہ دیں۔ بعد ازاں بچوں سے پڑھوائیں۔ مشکل الفاظ کا درست تلفظ اور مفہوم بتائیں۔

اجنبی نے کہا: "ٹھیک ہے کل صبح سورج کی پہلی کرن کے ساتھ ہی تم جس چیز کو ہاتھ لگاؤ گے وہ سونے کی بن جائے گی۔" اس کے ساتھ ہی اجنبی نے بادشاہ سے کہا کہ ایک منٹ کے لیے آنکھیں بند کر لو۔ بادشاہ نے آنکھیں بند کر لیں ۔ جب دوبارہ آنکھیں کھولیں تو کمرے میں وہ اکیلا تھا، اجنبی جا چکا تھا۔

دوسرے دن بادشاہ کی صبح سویرے ہی آنکھ کھل گئی۔ وہ بہت خوش تھا۔ جوں ہی سورج طلوع ہوا۔ سورج کی سنہری کرنیں اندر آئیں۔ بادشاہ حیران رہ گیا جس چیز کو ہاتھ لگاتا، وہ واقعی سونے کی بن جاتی۔ بستر کی چادر سونے کی بن گئی تھی ۔ اس نے میز پر سے عینک اُٹھا کر آنکھوں پر لگائی ، اسے کچھ بھی نظر نہ آیا کیوں کہ عینک ساری کی ساری سونے کی بن گئی تھی۔

ناشتے کا وقت ہو گیا تھا۔ میز پر طرح طرح کے لذیذ کھانے موجود تھے۔ بادشاہ ابھی بیٹھا ہی تھا کہ اتنے میں ننھی شہزادی ہاتھ میں سنہرے رنگ کا گلاب کا پھول لے آئی۔ اس نے روتے ہوئے کہا : "ابا جان ! میں باغ میں پھول توڑنے گئی تھی لیکن وہ تو سب پتھر کی طرح سخت ہو گئے ہیں ۔"

بادشاہ نے پیار سے ہنستے ہوئے کہا: "پیاری بیٹی اس میں رونے کی کیا بات ہے؟ اب تو یہ سونے کے بن گئے ہیں ، پہلے سے زیادہ خوب صورت اور قیمتی ہو گئے ہیں۔ تم اطمینان سے ناشتا کرو۔"

یہ کہ کر بادشاہ نے چائے دانی اٹھا کر پیالی میں چائے ڈالنے کی کوشش کی لیکن چائے دانی سونے کی بن گئی۔ پیالی سونے کی اور پیالی میں چائے پگھلا ہوا سونا تھی۔ سونا کون پی سکتا ہے؟ اس نے روٹی مکھن ، انڈے اور مچھلی کھانے کی کوشش کی لیکن اس کا ہاتھ لگتے ہی ہر چیز سونے کی بن جاتی ۔ اب وہ گھبرا گیا۔ سوچنے لگا: "جس چیز کو ہاتھ لگاتا ہوں وہ سونے کی بن جاتی ہے، میں کھاؤں پیوں کیسے؟ کھائے پیے بغیر زندہ کیسے رہوں گا۔"

شہزادی تھوڑے فاصلے پر بیٹھی ہنسی خوشی کھانے میں مصروف تھی۔ کھاتے کھاتے اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو اسے اندازہ ہوا کہ اس کا باپ کچھ پریشان سا ہے۔ وہ اس کے پاس آکر بولی : "بابا جان ! خیریت تو ہے، آپ پریشان نظر آرہے ہیں؟"

🛑 ٹھہریں اور بتائیں

پہلی دفعہ اجنبی ، بادشاہ سے کہاں ملا؟

بادشاہ نے پیار سے اس کی پیشانی کو چوما۔ اُسے بالکل یاد نہ رہا کہ اس کے چھونے سے ہر چیز سونے کی بن جاتی ہے۔ شہزادی بھی سونے کی بن چکی تھی۔ اس کے کالے بال سنہرے ہو گئے تھے۔ جسم پتھر کی طرح سخت ہو گیا تھا۔ یہ دیکھ کر بادشاہ زار و قطار روتے ہوئے کہنے لگا: "اے اللہ ! یہ میں نے کیا کیا ؟ کاش ! میری شہزادی دوبارہ زندہ ہو جائے ۔"

اچانک وہی کل والا اجنبی نمودار ہوا اور مسکرا کر کہنے لگا: "کہو ۔۔۔ کیا حال ہے؟ اب تو خوش ہو، بہت سونا ہو جائے گا تمھارے پاس۔"
بادشاہ کہنے لگا: "میری بچی ، میری شہزادی مجھ سے جدا ہوگئی۔ میں کچھ کھا نہیں سکتا، کچھ پی نہیں سکتا۔ ایسے سونے کو میں کیا کروں گا، مجھے سونا نہیں چاہیے۔"
اجنبی نے کہا: "اس کا مطلب ہے اب تمھیں حقیقت کا پتا چل گیا۔ بتاؤ ، سونا اچھا ہے یا پانی کا ایک گھونٹ؟"
بادشاہ نے جواب دیا: "پانی کا ایک گھونٹ"
اجنبی نے پوچھا: "سونا اچھا ہے یا روٹی کا ایک نوالہ ؟"
بادشاہ نے کہا: "روٹی کا ایک نوالہ ! دنیا بھر کا سونا ایک روٹی کے نوالے کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔"
اجنبی نے پوچھا: "سونا اچھا ہے یا بیٹی ؟"
بادشاہ چیخ کر بولا : "میری پیاری بیٹی ، میری شہزادی ! میں اپنا تمام خزانہ اس پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔"

اجنبی نے کہا: "ٹھیک ہے، اب تم اپنے باغ کے تالاب میں نہاؤ اور اس کا پانی ان تمام چیزوں پر چھڑکو جو تمھارے چھونے سے سونے کی بن گئی ہیں اور آئندہ سچے دل سے وعدہ کرو کہ کبھی اس طرح دولت کا لالچ نہیں کرو گے۔"

بادشاہ نے سچے دل سے وعدہ کیا اور دوڑتا ہوا تالاب میں کود گیا اور اس کا پانی لا کر چیزوں پر چھڑکا۔ ہر چیز اصلی حالت پر آگئی۔ اس نے شہزادی پر پانی چھڑکا تو وہ ایک دفعہ پھر گوشت پوست کی لڑکی بن گئی۔ اس نے حیرت سے پوچھا: "ابا جان ! میرے کپڑے کیسے بھیگ گئے ؟ یہ تو خشک تھے۔" بادشاہ نے اُسے گلے سے لگایا اور اُسے پوری بات بتائی۔ پھر باپ بیٹی دونوں نے مل کر ناشتا کیا اور باغ میں جا کر پھولوں کی خوش بُو سے لطف اٹھانے لگے۔

🌟 ہم نے سیکھا

انسان کو ضرورت سے زیادہ دولت کی خواہش نہیں کرنی چاہیے۔

ہمیں اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی ہونا چاہیے اور لالچ سے بچنا چاہیے۔

🧑‍🏫 برائے اساتذہ کرام (اختتامی ہدایت)

سبق کے اختتام پر 'ہم نے سیکھا' کے تحت دیے ہوئے اہم نکات بچوں کو سمجھائیں۔

سبق نمبر 14: "جب ہر چیز سونے کی بن گئی" - جماعت چہارم (اردو) ایک سبق آموز لوک کہانی: لالچ کا انجام اور زندگی کی حقیقی خوشی۔


📖 سبق کا پیغام

کیا آپ نے کبھی ایسی دنیا کا تصور کیا ہے جہاں آپ جس چیز کو چھوئیں وہ خالص سونے کی بن جائے؟ بظاہر یہ ایک خواب لگتا ہے، لیکن یہ کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ بے جا لالچ انسان کو کس قدر مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ قناعت پسندی، اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر، اور اپنوں کی محبت ہی اصل دولت ہے۔

 | صفحات ۸۵، ۸۶، ۸۷، ۸۸ | سبق بطور خوبصورت ڈیجیٹل کتاب — تمام مواد درسی کتاب کے مطابق ہے



hhh

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...