Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 4 Urdu Lesson 13: Zeba ke Parosi - EOLS Guide


سبق ۱۳: زیبا کے پڑوسی

🏡 پڑوسیوں کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں
📖 ایکسلنس آن لائن لرننگ اسکول (EOLS) | جماعت چہارم✨ نیک سلوک اور معاشرتی آداب

📌 حاصلات تعلم

اس سبق کی تکمیل پر آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ:

  • اردو میں سنی گئی گفت گو کا مفہوم سمجھ کر یاد رکھ سکیں یا دہرا سکیں۔
  • جملوں میں اردو محاورات پہچان کر ان کا مفہوم لکھ سکیں اور کہہ سکیں۔
  • عبارت کا مقصد سمجھتے ہوئے درست تلفظ اور روانی کے ساتھ پڑھ سکیں۔
  • روزنامچہ (ڈائری) لکھ سکیں۔ املا کو صحت کے ساتھ تحریر کر سکیں۔
  • تذکیر و تانیث (جاندار و بے جان) کا فرق سمجھ سکیں۔

💭 سوچیں اور بتائیں

ایک اچھے پڑوسی میں کون کون سی خوبیاں ہونی چاہئیں؟ آپ اپنے پڑوسیوں کا خیال کس طرح رکھتے ہیں؟

📖 کیا آپ جانتے ہیں؟

اللہ تعالیٰ نے پڑوسی رشتہ داروں، اجنبی ہمسایوں، پہلو کے ساتھیوں اور مسافروں سے احسان کا معاملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

🗣️ تلفظ سیکھیں

آملیٹسلوکپڑوسیجبریلاحتراممستحقذبح

📖 سبق کا متن



صبح سویرے دروازے پر دستک ہوئی۔ زیبا نے دروازہ کھولا۔ سامنے کھڑی لڑکی نے پہلے سلام کیا پھر کہنے لگی: "میرا نام جمیلہ ہے۔ ہم لوگ رات کو سامنے والے گھر میں آئے ہیں۔ میں آپ کی امی سے ملنا چاہتی ہوں۔" زیبا جمیلہ کو اپنی امی کے پاس لے گئی۔ زیبا کی امی نے جمیلہ کو خوش آمدید کہا، پھر کہنے لگیں: "آپ لوگ نئے آئے ہیں، اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتائیں۔" جمیلہ نے کہا: "جی، شکریہ! میں اسی سلسلے میں آئی ہوں۔ ہمارا پورا سامان ابھی نہیں پہنچا، ہمیں کچھ برتن چاہئیں۔" زیبا کی امی نے اسے برتن دیے۔ جب جمیلہ جانے لگی تو امی نے کہا: "بیٹی! اپنی امی کو بتائیں کہ آج کا ناشتا ہم تیار کر کے دیں گے۔" پھر زیبا کی امی نے جلدی جلدی پراٹھے اور آملیٹ تیار کیے۔ چائے بنا کر تھرماس میں ڈالی۔ زیبا اور اس کی بہن زارا ناشتا لے کر ان کے گھر گئیں۔ واپس آ کر زیبا کہنے لگی: "امی جان! جمیلہ نے تو صرف برتن مانگے تھے، آپ نے انڈے، پراٹھے بنائے اور چائے بھی تیار کر کے دی۔" زیبا کی امی نے کہا: "بیٹی! یہ لوگ نئے آئے ہیں۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں تو بڑے مسائل ہوتے ہیں۔ ابھی ان کا پورا سامان نہیں پہنچا اور انھیں تھکاوٹ بھی ہوگی۔ ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔"

🕊️ ٹھہریں اور بتائیں

  • دروازے پر دستک کس نے دی؟
  • جمیلہ کے گھر ناشتا دینے کے بعد زیبا نے اپنی امی سے کیا بات کی؟

زیبا کہنے لگی: "امی جان! لیکن ان کے ساتھ نہ تو ہمارا کوئی تعلق ہے اور نہ کوئی جان پہچان!" امی جان نے کہا: "بیٹی! یہ ہمارے پڑوسی ہیں۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے پڑوسی سے نیک سلوک کرنا چاہیے۔" زیبا یہ سن کر کہنے لگی: "امی جان! نیک سلوک سے کیا مراد ہے؟" امی جان نے کہا: "آپ ﷺ کی ہدایات کے مطابق ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے۔ جب وہ بیمار پڑے تو اس کی عیادت کرے۔ اس کی خیر و عافیت معلوم کرے۔ پڑوسی کے ہاں تحفہ بھیجے، اس کا سب سے زیادہ مستحق وہ ہے جس کے گھر کا دروازہ تمھارے دروازے سے زیادہ قریب ہو۔" زیبا حیرت سے بولی: "امی جان! پڑوسی کے اتنے زیادہ حقوق! مجھے تو پتا ہی نہیں تھا۔" امی جان بولیں: "مجھے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ایک دفعہ انھوں نے بکری ذبح کی اور غلام کو ہدایت کی کہ وہ سب سے پہلے پڑوسی کے ہاں پہنچائے۔ غلام نے کہا: وہ تو یہودی ہے! حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہودی ہے تو کیا ہوا؟ وہ ہمارا پڑوسی ہے۔" رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ جبریل علیہ السلام نے مجھے پڑوسی کے حقوق ادا کرنے کے متعلق مسلسل تاکید کی ہے۔ زیبا بولی: "امی جان! آئندہ میں جمیلہ اور اس کے گھر والوں کا خاص خیال رکھوں گی۔ ان شاء اللہ!" امی جان کہنے لگی: "نہ صرف جمیلہ اور اس کے گھر والوں کا بلکہ ہمیں تمام پڑوسیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔"

📝 ہم نے سیکھا

پڑوسیوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا چاہیے۔ پڑوسیوں کی خبر گیری اور تیمارداری کرنا، ان کی خوشی اور غم میں شرکت کرنا پڑوسیوں کے حقوق میں شامل ہیں۔


🏫 سبق نمبر 13: زیبا کے پڑوسی — پڑوسیوں کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں

ایکسلنس آن لائن لرننگ اسکول (EOLS) کی جانب سے جماعت چہارم کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے اردو کے درسی کتاب کے سبق "زیبا کے پڑوسی" پر مبنی یہ خصوصی تعلیمی پوسٹ تیار کی گئی ہے۔ یہ سبق ہمیں نہ صرف معاشرتی آداب سکھاتا ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پڑوسیوں کی اہمیت سے بھی روشناس کرواتا ہے۔

📚 سبق کا خلاصہ: ہم نے کیا سیکھا؟

اس سبق میں ایک خوبصورت کہانی کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ جب زیبا کے گھر کے سامنے نئے پڑوسی (جمیلہ اور اس کا خاندان) منتقل ہوئے، تو زیبا کی امی نے کس طرح ان کی مدد کی۔ جمیلہ صرف برتن مانگنے آئی تھی، لیکن زیبا کی امی نے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے ان کے لیے ناشتہ بھی تیار کیا اور ان کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھا۔

✨ پڑوسیوں کے حقوق اور اہم نکات

  • پہل اور سلام: نئے پڑوسیوں سے ملنا اور انہیں خوش آمدید کہنا ایک بہترین عمل ہے۔
  • ضرورت میں کام آنا: اگر پڑوسی کے پاس سامان مکمل نہ ہو یا وہ کسی مشکل میں ہو، تو اس کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور دینی فرض ہے۔
  • نیک سلوک کا حکم: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے پڑوسی سے نیک سلوک کرنا چاہیے۔
  • تیمار داری اور خیر وعافیت: پڑوسی بیمار ہو تو اس کی عیادت کرنا اور اس کی خوشی و غمی میں شریک ہونا حقوق میں شامل ہے۔
  • قریبی پڑوسی کا حق: جس کا دروازہ آپ کے گھر کے سب سے قریب ہے، اس کا حق سب سے زیادہ ہے۔
  • غیر مسلم پڑوسی کے حقوق: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے واقعے سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ پڑوسی چاہے کسی بھی مذہب کا ہو، اس کے حقوق ادا کرنا ضروری ہے۔

🎓 حاصلاتِ تعلم (Learning Outcomes)

  • اردو مکالمے اور گفتگو کا مفہوم سمجھنا۔
  • روزمرہ بول چال میں اردو محاورات کا درست استعمال۔
  • روزنامچہ (ڈائری) لکھنے کا طریقہ سیکھنا۔
  • تذکیر و تانیث (جاندار و بے جان) میں فرق کرنا۔
  • درست تلفظ اور روانی کے ساتھ عبارت پڑھنا۔

ایکسلنس آن لائن لرننگ اسکول (EOLS) کا مقصد طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کو آسان اور دلچسپ بنانا ہے۔ آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں گے اور ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

🌟 نبی کریم ﷺ کا فرمانِ مبارک: "جبریل علیہ السلام نے مجھے پڑوسی کے حقوق کے بارے میں مسلسل تاکید کی یہاں تک کہ میں نے سمجھا کہ شاید وہ پڑوسی کو وارث بنا دیں گے۔" (بخاری و مسلم)




اردو کوئز | پڑوسی کے حقوق | انٹرایکٹو امتحان

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...