Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 4 Urdu: Exploring the World of Modern Computers (Lesson 10)

 

 نیا کمپیوٹر

📘 سبق نمبر 10 | چوتھی جماعت | اردو زبان و ادب

✨ حاصلاتِ تعلم

  • گفت گو یا بیان سن کر جملوں میں بے ربطی اور عدم تسلسل کا ادراک کر سکیں۔
  • کسی بھی موضوع پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ اردو مباحثے میں حصہ لے سکیں۔
  • اپنے مشاہدات اور خیالات کو مربوط، رواں اور موزوں انداز میں لکھ سکیں۔
  • حروفِ عطف کا استعمال کر سکیں۔
  • سکول سے متعلقہ امور کے بارے میں درخواست لکھ سکیں۔
  • جدید ٹیکنالوجی، ذرائع ابلاغ (موبائل فون وغیرہ) میں اُردو کا درست استعمال کر سکیں۔

🤔 سوچیں اور بتائیں

🔹 کمپیوٹر کیا ہوتا ہے؟

🔹 کیا آپ کمپیوٹر چلانا جانتے ہیں؟

📖 کیا آپ جانتے ہیں؟

💡 کمپیوٹر لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں حساب کتاب کرنے والا۔

📦 صندوقچہ🧠 دماغ🗣️ زبانت🏢 شعبہ🌐 انٹرنیٹ

📖 راوی: ایک دن انعام صاحب ایک نیا کمپیوٹر خرید لائے۔ نیا کمپیوٹر دیکھ کر علی اور جویریہ دونوں بہت خوش تھے۔ انعام صاحب نے کمپیوٹر بچوں کے کمرے میں میز پر رکھ دیا۔ دونوں بچے پاس آکر بیٹھ گئے۔ وہ کمپیوٹر چلانے کے لیے بے تاب تھے۔

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "بچو! یہ کمپیوٹر میں آپ کے لیے لایا ہوں لیکن پہلے میں کمپیوٹر کے بارے میں آپ کی معلومات جاننا چاہتا ہوں۔ آپ مجھے اس کے مختلف حصوں کے نام اور کام بتائیں۔"

👧 جویریہ: "ابا جان! یہ میز کے اوپر ٹیلی ویژن کی طرح نظر آنے والی چیز مانیٹر (Monitor) کہلاتی ہے۔ کمپیوٹر پر جو بھی کام کیا جائے، اسے مانیٹر کی سکرین پر دیکھا جا سکتا ہے۔"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "بہت اچھے، علی! اب آپ بتائیں دوسرا بڑا حصہ کون سا ہے؟"

👦 علی: "ابا جان! یہ جو ڈبہ ساتھ پڑا ہے سی۔ پی۔ یو (CPU) کہلاتا ہے، ہمیں مس نے بتایا تھا کہ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتا ہے۔"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "بیٹا! بالکل درست بات ہے۔"

👧 جویریہ: "ابا جان! یہ بورڈ جس پر بٹن لگے ہوئے ہیں، کی بورڈ (Keyboard) کہلاتا ہے۔ اس کے بٹن دبا کر ہم کمپیوٹر کو ہدایات دیتے ہیں۔"

👦 علی: "ابا جان! کمپیوٹر کو بعض ہدایات ماؤس کی مدد سے بھی دی جا سکتی ہیں۔"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "بیٹا! بالکل، ماؤس کے ذریعے سے بھی ہدایات دی جاسکتی ہیں لیکن اس کو ماؤس (Mouse) کیوں کہتے ہیں؟"

👧 جویریہ: "انگریزی میں چوہے کو ماؤس کہا جاتا ہے۔ اس کی شکل بھی بالکل ایک چھوٹے چوہے کی طرح ہے اس لیے اس کو بھی ماؤس کہتے ہیں۔"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "بچو! مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ کمپیوٹر کے بارے میں درست معلومات رکھتے ہیں۔"

👦 علی: "ابا جان! گھر میں بیٹھے بیٹھے ہم اکتا گئے ہیں۔ اب ہم اس پر مزے مزے کے کھیل کھیلیں گے۔"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "آپ شوق سے کھیلیں لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ کھیل کے لیے وقت مختص ہونا چاہیے۔ ہر وقت کھیلتے رہنا ٹھیک بات نہیں۔ دوسری بات یہ کہ آپ کمپیوٹر پر اور بھی اچھے اچھے کام کر سکتے ہیں۔"

👧 جویریہ: "ابا جان! کمپیوٹر نے تو کام بہت آسان کر دیا ہے۔ ہم کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی مدد سے ہر مضمون کی تیاری کر سکتے ہیں۔ ریاضی کے مشکل سوالات حل کر سکتے ہیں۔ سائنس کے اسباق پر بنی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے اردو اور انگریزی املا کی مشق کر سکتے ہیں اور مضمون بھی لکھ سکتے ہیں۔ تصویریں بنا کر ان میں خوب صورت رنگ بھر سکتے ہیں اور کھانا پکانے کے طریقے بھی سیکھ سکتے ہیں۔"

👦 علی: "ابا جان! اس کا مطلب یہ ہے کہ کمپیوٹر سے بہت سے مفید کام لیے جاسکتے ہیں۔"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "اب تو کمپیوٹر ہر فرد کی ضرورت بن گیا ہے۔ اس کی مدد سے پوری دنیا کی خبریں چند منٹوں میں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ آپ اس پر دنیا بھر کے اخبارات و رسائل کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ آپ اس پر کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔ کمپیوٹر کی مدد سے دنیا کے کسی بھی حصے میں پیغام پہنچایا جا سکتا ہے۔ آج کمپیوٹر زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ ہسپتالوں کے لیے بھی اہم ضرورت بن چکا ہے۔"

👦 علی: "ابا جان! کمپیوٹر کس نے ایجاد کیا تھا؟"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "چارلس ببیج (Charles Babbage) نے ڈیجیٹل کمپیوٹر کا تصور پیش کیا۔ اگرچہ وہ مکمل کمپیوٹر نہ بنا سکے تاہم انھی کے نامکمل ڈیزائن پر کام کر کے جدید کمپیوٹر کی بنیاد رکھی گئی۔ اس لیے ان کو کمپیوٹر کا بانی (Father of the Computer) بھی کہا جاتا ہے۔"

👧 جویریہ: "ابا جان! ہمیں مس نے بتایا تھا کہ پہلے کمپیوٹر بہت بڑا ہوتا تھا۔"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب: "شروع میں واقعی کمپیوٹر بہت بڑا تھا۔ اتنا بڑا کہ مشکل سے ایک کمرے میں سماتا تھا۔ جدید کمپیوٹر تو بہت چھوٹے ہیں۔ لیپ ٹاپ تو ایک چھوٹے سے بریف کیس جتنا ہوتا ہے۔ اب تو آپ کمپیوٹر کو جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔"

👦 علی (چونک کر): "جیب میں کیسے؟"

👨🏻‍🏫 انعام صاحب (مسکرا کر): (اپنی جیب سے موبائل فون نکالتے ہوئے) "یہ ہے وہ کمپیوٹر! اس سے آپ تقریباً وہ تمام کام لے سکتے ہیں جو عام آدمی کمپیوٹر سے لیتا ہے۔ پیارے بچو! امید ہے کہ آپ کمپیوٹر کا مفید استعمال کریں گے اور اس کی حفاظت بھی کریں گے۔"

💬 ٹھہریں اور بتائیں:

🔍 کمپیوٹر کے ذریعے سے آپ کون کون سے کام کر سکتے ہیں؟

📘 ہم نے سیکھا

  • 🖥️ کمپیوٹر کے چار اہم حصے ہوتے ہیں: مانیٹر، سی پی یو، کی بورڈ اور ماؤس۔
  • ⚙️ جدید کمپیوٹر کی بنیاد چارلس ببیج کے تصور پر رکھی گئی اس لیے اسے کمپیوٹر کا بانی کہا جاتا ہے۔
  • 📚 کمپیوٹر کو لکھنے پڑھنے اور دیگر کئی مفید کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

📌 سبق کے اہم نکات

  • 🖥️ کمپیوٹر کے بنیادی حصے: مانیٹر، سی پی یو (جو کمپیوٹر کا دماغ کہلاتا ہے)، کی بورڈ اور ماؤس کے کام اور پہچان۔
  • 🌐 کمپیوٹر کے حیرت انگیز فوائد: انٹرنیٹ کے ذریعے مشکل سوالات کا حل، سائنس کے اسباق کی ویڈیوز، اردو اور انگریزی املا کی مشق، اور تخلیقی کام جیسے کہ ڈرائنگ کرنا۔
  • 📜 تاریخی پس منظر: کمپیوٹر کس نے ایجاد کیا؟ ہم جانیں گے کہ چارلس ببیج کو "کمپیوٹر کا بانی" کیوں کہا جاتا ہے اور پہلے کمپیوٹر سائز میں کتنے بڑے ہوتے تھے۔
  • 📱 جدید ٹیکنالوجی: لیپ ٹاپ سے لے کر آپ کی جیب میں موجود موبائل فون تک، یہ سب کمپیوٹر کی ہی جدید شکلیں ہیں۔
  • ⏳ اخلاقی پہلو: کھیل کود کے لیے وقت کی پابندی اور کمپیوٹر کا تعلیمی و مثبت استعمال۔

ایکسلینس آن لائن لرننگ سکول (EOLS) کا مقصد طلبہ میں مشاہدات اور خیالات کو مربوط انداز میں لکھنے کی صلاحیت پیدا کرنا اور انہیں جدید ذرائع ابلاغ کے درست استعمال کے قابل بنانا ہے۔

✨ آئیے! ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔ ✨

📖 اردو زبان و آگہی | استاد محترم کی رہنمائی میں کمپیوٹر کا تعلیمی سفر 🌱

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...