اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...
Dive into the first lesson of Class 11 Urdu, "Hamd," featuring the soulful poetry of Hafeez Taib. Explore the attributes of Allah and enhance your character through our comprehensive educational content provided by Excellence Online Learning School.
Excellence Online Learning School (EOLS)
excellenceonlinelearningschool.blogspot.com
excellenceonlinelearningschool.blogspot.com
اردو-11
حصہ حمد و نعت
حصہ حمد و نعت
سبق: 1
حَمْد
تدریسی مقاصد:
- طلبہ کو حمد کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات سے آگاہ کرنا۔
- طلبہ کو قرآن وسنت کی تعلیمات سے آگاہ اور ان کی اسلامی معلومات میں اضافہ کرنا۔
- طلبہ کی کردار سازی اور زندگی میں اخلاقی اصولوں، نیک اعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنا۔
- طلبہ میں اسلامی اتحاد اور محبت کے احساسات میں اضافہ کرنا۔
کس کا نظامِ راہ نما ہے الحق الحق
کس کا دوام گونج رہا ہے الحق الحق
شانِ جلال کس کی عیاں ہے جنگل جنگل
رنگِ جمال کس کا جما ہے الحق الحق
کس کے لیے ہجومِ بکف ہے روشن روشن
بابِ شہود کس کا کھلا ہے الحق الحق
کس کے لیے سُرودِ صبا ہے چمن چمن
کس کے لیے نمودِ ضیا ہے الحق الحق
مکتوم کس کی موجِ کرم ہے صدف صدف
مرقوم کس کا حرفِ وفا ہے الحق الحق
کس کی طلب میں اہلِ محبت ہیں داغ داغ
کس کی ادا سے حشر بپا ہے الحق الحق
سوزاں ہے کس کی یاد میں تائبؔ نفس نفس
فرقت میں کس کی، شعلہ نوا ہے الحق الحق
کیا آپ جانتے ہیں؟
"حمد" اس نظم کو کہتے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف بیان کی جائے۔ اردو شاعری کی روایت میں دیوان کا آغاز عموماً حمد سے ہوتا ہے، جو اللہ تعالیٰ سے عقیدت اور اس کی وحدانیت کا اظہار ہے۔
فرہنگ (مشکل الفاظ کے معنی)
| لفظ | معنی |
|---|---|
| الحق | سچ، اللہ کا صفاتی نام |
| دوام | ہمیشگی، بقا |
| بابِ شہود | حقیقت کا دروازہ، نظر آنے والا عالم |
| مکتوم | چھپا ہوا، پوشیدہ |
| سوزاں | جلتا ہوا، تڑپتا ہوا |
اہم نکات (خلاصہ)
اس حمد میں شاعر اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور کائنات کے ہر ذرے میں اس کی موجودگی کو بیان کر رہا ہے۔ کائنات کا نظام، جنگلوں کی ہیبت، باغوں کی رونق اور سمندروں کی گہرائیاں سب اللہ کی قدرت کی گواہی دے رہی ہیں۔ شاعر کے نزدیک ہر سانس اور ہر پکار صرف اللہ کی ذاتِ حق کے لیے ہے۔
Comments
Post a Comment