Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Care for Our Planet - Class 5 Urdu Lesson 16 Social Media Guide

 


A detailed educational post for Class 5 Urdu students focusing on environmental awareness, pollution types (air, water, noise), and the importance of cleanliness as taught in Lesson 16. Created by EOLS.

اردو (جماعت پنجم)ایکسلنس آن لائن لرننگ سکول
سبق 16

رکھیں میرا خیال

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ :

  • حفظِ مراتب کا خیال رکھتے ہوئے بات چیت میں حصہ لے سکیں۔
  • متن کی تفہیم کے لیے اسے درست تلفظ اور ادائی سے پڑھ سکیں۔
  • واقعے یا ماحول کا مشاہدہ کر کے تحریری اظہار کر سکیں۔
  • اپنی تقریر کو اشعار کے استعمال سے مؤثر بنا سکیں۔
  • پہلے سے دیے گئے موضوع پر کم از کم دو منٹ تک اظہارِ خیال/تقریر کر سکیں۔
  • اشارات اور تصاویر کی مدد سے کہانی لکھ سکیں۔
  • رموزِ اوقاف (استفہامیہ) کا استعمال کر سکیں۔
  • حروفِ عطف کا درست استعمال کر سکیں۔
  • تصاویر دیکھ کر کسی بھی منظر کے بارے میں اپنے خیال کا درست اظہار کر سکیں۔
  • سکول کی تقریبات میں میزبانی کے فرائض انجام دے سکیں۔

سوچیں اور بتائیں

  • آپ اپنے گھر سے باہر ہیں۔ آپ کے پاس جوس کا خالی ڈبہ یا چپس کا پیکٹ ہے اور کوڑے دان بھی موجود نہیں۔ آپ کیا کریں گے؟
  • کوئی ایک ایسا کام بتائیں جس کے کرنے سے ہمارے ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا رہ سکتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

  • ہر سال ۵ جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام میں ماحول کو صاف رکھنے اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور پیدا کرنا ہوتا ہے۔
  • ماحولیاتی آلودگی میں زمینی، آبی، فضائی اور صوتی آلودگی شامل ہے۔
برائے اساتذہ کرام:تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سبق کے "حاصلاتِ تعلم" دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل "سوچیں اور بتائیں" کے سوالات بچوں سے پوچھیں تاکہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ "ٹھہریں اور بتائیں" کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ "کیا آپ جانتے ہیں؟" میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔


تلفظ سیکھیں

بے ہنگمڈوہبران مولآلودگیپرورشلبریز

صبح سے شام ہوئی اور اب تو رات بھی ڈھل چکی تھی۔ مَن چلوں کی ٹولیاں سڑکوں پر باجوں کا شور مچاتی جا رہی تھیں۔ ’پیں پیں، پاں پاں‘ یہ کیسا جشن تھا جو ایک بے ہنگم شور کی صورت میں منایا جا رہا تھا۔ میں تو تھک چکی تھی۔ میرا سر بھی درد سے پھٹا جا رہا تھا مگر یہاں کسی کو میرا خیال ہی نہیں تھا۔

اب آہستہ آہستہ سڑکوں سے بھیڑ کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ادھر دیکھیے: اتنا کچرا، اف خدایا! لوگوں نے میرا کیا حال کر دیا۔ کبھی میں کتنی خوب صورت اور ہری بھری تھی۔ میری فضائیں معطر، تازہ اور میری ندیاں ٹھنڈے میٹھے پانی سے لبریز تھیں مگر اب پہلے جیسا کچھ نہیں رہا۔۔۔۔

میں ’زمین‘ ہوں۔ اس دُنیا میں آپ کا ٹھکانا، آپ کا گھر۔ میں نے آپ کو رہنے کی جگہ دی اور آپ نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا؟ کبھی سوچا ہے آپ نے؟ نہیں نا، تو اب سوچیں ۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے اور زمینی، فضائی، آبی اور صوتی آلودگی میرا حُسن ماند کر دے۔ آپ کا جینا دوبھر کر دے۔ بیماریاں، جراثیم اور وبائیں پھوٹ پڑیں۔ مل کر کوشش کریں اور ایک بار پھر مجھے میرا حُسن لوٹا دیں۔

میرے کچھ ساتھیوں کو بھی آپ سے گلے ہیں۔ آئیں! ذرا ان کا حالِ زار بھی ملاحظہ فرمائیں۔

دوستو! میں درخت ہوں۔ زمین پر سبزے کا نشان، شادابی کی علامت اور زمین کی مضبوطی کی ضمانت ہوں۔ میری لکڑی سے آپ فرنیچر بناتے ہیں۔ میری چھال سے کاغذ بنانے کا کام لیا جاتا ہے۔ میں گرمیوں میں چھاؤں دیتا ہوں۔ میرے پتے، میرے پھل سب کچھ آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن آپ نے دھڑا دھڑ مجھے کاٹنا شروع کر دیا۔ جنگلات آپ کے شوق کی نذر ہوتے چلے گئے۔ نتیجہ کیا نکلا؟ ہوا میں تازگی کم ہونے لگی اور درجہ حرارت بڑھ گیا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ مجھے بالکل نہ کاٹیں اگر ضرورت پڑے تو آپ بے شک کاٹ لیں مگر مزید درخت بھی تو لگائیں۔ اپنے لیے، اپنے وطن کے لیے اور اس زمین کے لیے۔

برائے اساتذہ کرام:بچوں کو بتائیں کہ ہمیں ذاتی صفائی کے ساتھ ساتھ ماحول کی صفائی کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔ جہاں تک ہو سکے ہم اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ آج کے اٹھائے ہوئے چھوٹے چھوٹے مثبت قدم، مستقبل میں ہماری بھلائی کا باعث بنیں گے۔

اب ذرا سمندر کی دکھ بھری کہانی بھی سن لیجیے۔ میں قدرت کا ان مول تحفہ ہوں۔ دریا، جھرنے، چشمے اور آبشاریں میرے ساتھی ہیں۔ کبھی آپ کشتی رانی سے محظوظ ہوتے ہیں تو کبھی مزے دار مچھلی سے لطف اٹھاتے ہیں۔ کبھی میری لہروں پر تختہ رانی کے ذریعے سے موج در موج آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ آپ مجھ سے کیا فائدے نہیں اٹھاتے۔ میرے سینے پر بڑے بڑے بحری جہاز چلتے ہیں، جو ایک ملک کا سامان دوسرے ملک تک پہنچاتے ہیں۔ اس سارے فائدے کے بدلے میں آپ مجھے کیا دیتے ہیں؟ کچرا، گندگی اور آلودگی۔ رہائشی کالونیوں، فیکٹریوں اور کارخانوں کا آلودہ پانی میرے صاف پانی میں ملا دیتے ہیں۔ بہت سی آبی مخلوق پلاسٹک کی تھیلیاں نگلنے سے یا زہر آلود پانی کی وجہ سے مر جاتی ہے۔ کچھ تو خیال کریں۔ بھلا کوئی ایسے بھی کسی اپنے کو نقصان پہنچاتا ہے۔

اب غور سے دیکھیں اپنی فضا کو۔ کیا چاند، تارے اتنے ہی روشن نظر آتے ہیں جتنے کچھ سال پہلے دکھائی دیتے تھے؟ پوچھیے اپنے بزرگوں سے۔ ان کا جواب یقیناً نفی میں ہوگا۔ انسانوں کی لگائی ہوئی فیکٹریوں کے دھوئیں، کوڑا کرکٹ جلانے کے دھوئیں، گاڑیوں، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجریٹر سے نکلنے والے خطرناک مادوں نے میرے حُسن اور میری تازگی کو ماند کر دیا ہے۔ میں ہرگز یہ نہیں کہتی کہ دورِ جدید اور سائنس کی ترقی سے فائدہ نہ اٹھائیں، بلکہ درخواست کرتی ہوں کہ اس آلودگی کا کوئی حل نکالیں۔

ٹھہریں اور بتائیں

  • آپ کے نزدیک ماحولیات میں کون کون سی چیزیں شامل ہیں؟
  • زمین کو کس بات کا دکھ تھا؟
  • اپنے گھر کو صاف کر کے کچرا گلی میں کیوں نہیں پھینکنا چاہیے؟

آپ کے بس میں جو ہے کم از کم اس پر تو غور کریں۔ کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔ گلیاں، نالیاں صاف رکھیں تاکہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آئے۔ پانی کو بلاوجہ کھڑا نہ ہونے دیں۔ اسی کھڑے پانی پر مچھّر پرورش پاتے ہیں اور ڈینگی، ملیریا بخار جیسی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ صوتی آلودگی کا باعث مت بنیں۔ خوشیاں منائیں مگر شور شرابا کرنے سے گریز کریں۔ شور و غل ذہنی سکون میں کمی اور چڑچڑے پن میں اضافہ کرتا ہے۔ ساحلِ سمندر، دریاؤں، جھیلوں اور ندیوں کے کنارے تفریح کی غرض سے جائیں تو کچرا سمیٹ کر کسی مناسب جگہ پھینکیں۔ زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگائیں، خود بھی خوش رہیں اور مجھے بھی آباد رہنے دیں۔ میری تندرستی میں ہی آپ کی تندرستی اور خوش حالی ہے۔

ہم نے سیکھا

  • ماحولیاتی آلودگی سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
  • ماحولیاتی آلودگی ہمارے قدرتی حُسن کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔
  • ہم سب کو مل کر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
  • اچھا اور صاف ستھرا ماحول پرسکون اور صحت مند زندگی کا ضامن ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...