Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

Class 5 Urdu Lesson 3: Rahmat-e-Alam - Digital Textbook Design Lesson No: سبق نمبر 3 | Class: 5 | Subject: اردو | Topic: رحمت عالم | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

 

Explore a beautifully designed digital version of Class 5 Urdu Lesson 3, "Rahmat-e-Alam". This lesson covers the mercy of Prophet Muhammad (PBUH) towards humans and animals, the conquest of Makkah, and key moral teachings in a high-quality Pakistani textbook style.




اردو | جماعت پنجم
EOLS ڈیجیٹل لرننگ
سبق ۳

رحمتِ عالم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہٖ واصحابہٖ وسلم

حاصلاتِ تعلم

اس سبق کی تکمیل کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ :

  • مرکب جملے سن کر سمجھیں اور دہرا سکیں۔
  • گفت گو کے دوران میں مرکب جملوں اور محاورات کا استعمال کر سکیں۔
  • متن کو تفہیم، درست تلفظ اور ادائی سے پڑھ سکیں۔
  • متن (نثر) پڑھ کر سوالات کے جوابات تحریر کرسکیں۔
  • رموزِ اوقاف (وقفہ) کا استعمال کر سکیں۔
  • کسی تقریب کو دیکھ کر اس کی کسی مخصوص سرگرمی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرسکیں۔
  • اپنے سکول اور محلے کی لائبریری سے اپنی دل چسپی کی کتابیں، رسائل وغیرہ لے کر ان کا مطالعہ کر سکیں۔
سوچیں اور بتائیں
  1. انسانوں کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں کس کو بھیجا؟
  2. صادق اور امین کس ہستی کے القاب ہیں؟ یہ القاب انھیں کن اوصاف کی وجہ سے ملے؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
  • حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی ذات اخلاق کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہے۔
  • آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: "اور ہم نے آپ (خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم) کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔" (سورۃ الانبیاء: ۱۰۷)
  • آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کا وصال تریسٹھ (۶۳) برس کی عمر میں ہوا۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کا روضہ مبارک مسجد نبوی (مدینہ منورہ) میں ہے۔
برائے اساتذہ کرام:تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لیے سبق کے حاصلاتِ تعلم دیے جا رہے ہیں، جو اساتذہ کرام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ سبق کا متن پڑھانے سے قبل 'سوچیں اور بتائیں' کے سوالات بچوں سے پوچھیں تا کہ وہ پڑھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو سکیں۔ 'ٹھہریں اور بتائیں' کے سوالات متن پڑھانے کے دوران میں بچوں سے پوچھیں۔ 'کیا آپ جانتے ہیں؟' میں دی ہوئی معلومات بھی بچوں کو موقع محل کے مطابق دی جائیں۔

رحمتِ عالم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم

تلفظ سیکھیں
لشکرجبْرنقصاناُمیدمشقتدرگزرزیادتیمنڈلانے

رمضان کا مقدس مہینا تھا۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے۔ دس ہزار کا لشکر آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے ہمراہ تھا۔ مکہ والوں میں اب لڑنے کا حوصلہ نہیں تھا۔ وہ لوگ جو کل تک ظالم بنے ہوئے تھے، کمزوروں پر جبر کرتے تھے، اسلام قبول کرنے والوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتے تھے، آج خوف کے مارے چھپتے پھر رہے تھے۔ ان کے دل مسلمانوں کی ہیبت سے لرز رہے تھے۔

مکہ مکرمہ والے اس انتظار میں تھے کہ دیکھیں ان کی قسمت کے بارے میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو ارشاد فرمایا: "جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہوا، اس کے لیے امان ہے۔ جو بیت اللہ میں آگیا، اس کے لیے امان ہے اور جو اپنے گھر کے دروازے بند کر کے بیٹھ گیا، اس کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔"

بیت اللہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے قریش کے لوگوں سے فرمایا: "اے قریش والو! جانتے ہو، میں تمھارے ساتھ کیا سلوک کرنے والا ہوں؟" وہ بولے: "آپ سے بھلائی اور خیر کی امید ہے۔ آپ رحم و کرم والے بھائی اور رحم و کرم کرنے والے بھائی کے بیٹے ہیں۔" نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "آج تم پر کوئی ملامت نہیں۔ جاؤ تم سب آزاد ہو۔" آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے پیارے چچا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قاتل وحشی اور قتل کروانے والی ہندہ بنتِ عتبہ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں نے آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے معافی مانگی۔ انھیں معافی دے دی گئی۔ پوری انسانی تاریخ میں معافی اور درگزر کی ایسی شان دار مثال نہیں ملتی۔ عفو و درگزر کا صرف یہ ایک واقعہ نہیں ہے، حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی زندگی اس طرح کے واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سراپا رحمت تھے۔

آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی زندگی رحمت و شفقت اور عفو و درگزر کا عملی نمونہ تھی۔ جان کے دشمن آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے رحم و کرم پر ہوتے تو آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم انھیں امان دیتے۔ کسی کو لاچار اور بے یار و مددگار دیکھتے تو آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کا دل پسیج جاتا۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم آگے بڑھ کر اس کی مدد کرتے۔

ایک دفعہ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے دیکھا کہ ایک غلام آٹا پیس رہا ہے اور ساتھ ہی درد سے کراہ رہا ہے۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم اس کے قریب گئے تو پتا چلا کہ وہ بیمار ہے اور اس کا ظالم آقا اسے چھٹی نہیں دیتا۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے اسے آرام سے لٹایا اور سارا آٹا خود پیس دیا، پھر فرمایا: "جب تم نے آٹا پیسنا ہو، مجھے بلا لینا۔"

حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ تمھارے غلام اور خادم تمھارے بھائی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو تمھارے ماتحت کر دیا ہے۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ جو کھانا خود کھائے، اپنے غلام اور خادم کو بھی وہی کھانا کھلائے اور جو کپڑا خود پہنے ان کو بھی وہی پہنائے۔ اپنے غلام اور خادم سے ایسی مشقت نہ لے جو اس کی طاقت سے بڑھ کر ہو اور اگر اس کی طاقت سے بڑھ کر کام لے تو اس میں اس کی مدد کرے۔

ٹھہریں اور بتائیں
  • صحابی کسے کہتے ہیں؟
  • وحشی کون تھا؟
  • جانوروں کے بارے میں آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے کیا فرمایا؟

نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم انسانوں ہی نہیں بلکہ بے زبان جانوروں پر بھی بہت مہربان تھے اور ان پر کسی قسم کا ظلم یا زیادتی ہوتے نہیں دیکھ سکتے تھے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے جانوروں اور پرندوں کا خیال رکھنے کی نصیحت کی ہے۔ ایک مرتبہ صحابہؓ نے چڑیا کے گھونسلے سے اس کے بچے اٹھا لیے۔ چڑیا سر پر منڈلانے لگی۔ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے پوچھا کہ یہ چڑیا کیوں پریشان ہے؟ صحابہؓ نے جواب دیا: "یا رسول اللہ (خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم)! ہم نے اس کے بچے اٹھا لیے ہیں۔" آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: "جاؤ! بچوں کو گھونسلے میں واپس رکھ دو۔" یہ سن کر صحابہؓ نے فوراً چڑیا کے بچے گھونسلے میں واپس رکھ دیے۔

اسی طرح سے ایک مرتبہ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کہیں تشریف لے جا رہے تھے۔ راستے میں ایک اونٹ پر نظر پڑی، جو بھوک کی وجہ سے کمزور ہو گیا تھا۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کو بہت دکھ ہوا۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: "لوگو! ان بے زبانوں کے معاملے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔"

سچ یہ ہے کہ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔
"دلائل النبوۃ" از امام بیہقیؒ

ہم نے سیکھا
  • آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔
  • نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم عفو و درگزر کا بہترین نمونہ ہیں۔
  • آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کے دشمن بھی آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی اعلیٰ خوبیوں کے معترف تھے۔
برائے اساتذہ کرام:بچوں کو بتائیں کہ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی رحمت صرف مومنوں کے لیے نہیں تھی بلکہ غیر مسلموں کے لیے بھی آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی ذاتِ مبارک شفقت کا باعث تھی۔ اسی طرح آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم جانوروں اور پرندوں پر بھی مہربان تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...