Skip to main content

Pinned Post

Class 11 Urdu Lesson 22 | Ghazal by Parveen Shakir | EOLS

  اردو- 11۱۴۱حصہ نظم سبق: ۲۲ ( غزل ) تدریسی مقاصد: طلبہ کو پروین شاکر کی شاعری میں پائے جانے والی شعری خوبیوں یعنی تشبیہات، استعارات اور زبان کی ندرت کی شناخت، ادبی جمالیات اور شعری حسن کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ طلبہ سے نسوانی اور تانیثی ادب کے بارے میں گفتگو کرنا۔ طلبہ کو پروین شاکر کی غزل کے مضامین اور موضوعات کے بارے میں بتانا۔ بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مُڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پلپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئیے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لیے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمھارا دیکھنا ایک مُشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (ماہِ تمام) اضافی مطالعہ و ویڈیوز (EOLS) ویڈیو لیکچر غزل نمبر 5: بادباں کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا | پروین شاکر ...

ہمارے پیارے نبی ﷺ: ایک مثالی معلم, 4th Urdu


 مثالی معلم

سید نا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بیت اللہ کی دیواریں اُٹھاتے ہوئے دُعا کی تھی: ”اے رب! ان لوگوں میں خود انھی کی قوم میں سے ایک ایسا رسول بھیج دیجیے جو انھیں تیری آیات سنائے، ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا قبول ہوئی اور انھی کی اولاد میں سے حضرت محمد رسول الله خاتم النبیین ﷺ آخری نبی بن کر آئے ۔ آپ ﷺ پر جو پہلی وحی نازل ہوئی اس کا پہلا لفظ اقراء یعنی ”پڑھ“ تھا ۔

آپ ﷺ نے تعلیم و تربیت کے ذریعے سے انسانوں کی زندگی میں ایسی تبدیلی لائے کہ تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی ۔ آپ ﷺ نے ایک موقعے پر فرمایا: مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ۔ آپ ﷺ کی تعلیم میں ایک خاص بات یہ تھی کہ آپ ﷺ کے تعلیم کے اصول آج بھی موجود ہیں ۔

گفت گو نہایت صاف اور واضح ہوتی ۔ آپ ﷺ ٹھہر ٹھہر کر بات کرتے ۔ الفاظ کم مگر پُر اثر ہوتے، مثلاً آپ ﷺ نے فرمایا:

  • بہترین علم وہ ہے جو نفع بخش ہو ۔

  • اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ۔

  • اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں جس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہ ہو ۔

آپ ﷺ کے لہجے میں محبت اور دل سوزی ہوتی ۔ آپ ﷺ ایسی باتیں کرتے جو دل پر اثر کرتیں اور سننے والا عمل کے لیے تیار ہو جاتا ۔ آپ ﷺ کبھی ایسی بات نہیں کرتے تھے جس سے کسی کو تکلیف پہنچے اور اسے غصہ آئے ۔

ایک دفعہ ایک صحابی کھانا کھا رہے تھے ۔ کھانے کا انداز مناسب نہیں تھا ۔ کبھی ہاتھ پلیٹ کے ایک حصے پر پڑتا اور کبھی دوسرے حصے پر ۔ آپ ﷺ نے یہ منظر دیکھا تو فرمایا: ”جب تم کھانا کھاؤ تو بسم اللہ پڑھ لیا کرو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنی طرف سے کھایا کرو“ ۔

حضرت محمد رسول الله ﷺ سوال و جواب کے ذریعے سے بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دین کی تعلیم دیتے ۔ ایک مرتبہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے پوچھا کہ تم میں سے کسی کے گھر کے آگے نہر بہ رہی ہو اور وہ روزانہ پانچ مرتبہ اس میں غسل کرے تو کیا اس کے بدن پر میل باقی رہے گا؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جواب دیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ، اس پر ذرا بھی میل باقی نہیں رہے گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہی حال پانچوں نمازوں کا ہے کہ اللہ ان کے ذریعے سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے ۔

آپ ﷺ بعض اوقات اپنی بات کو اچھی طرح سمجھانے اور واضح کرنے کے لیے ہاتھ کے اشاروں سے مدد لیتے ۔ اس طرح بات اچھی طرح ذہن نشین ہو جاتی ۔ ایک بار ایک صحابی نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ میرے لیے کون سی چیز سب سے زیادہ خطرناک ہے؟ آپ ﷺ نے اپنی زبان کو پکڑ کر فرمایا: ”یہ زبان سب سے زیادہ خطرناک ہے“ ۔

اس بات کا مطلب یہ ہے کہ گفت گو میں احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔ آپ ﷺ اکثر ایسی چیزوں سے تشبیہ دیتے جن سے لوگ واقف ہوتے مثلاً آپ ﷺ نے ایک موقعے پر فرمایا: مومن مومن کا آئینہ ہے ۔ اس بات کا مقصد غیبت سے منع کرنا تھا ۔ آئینہ کبھی ایک بندے کی خامیاں دوسرے لوگوں کو نہیں بتاتا، یہ صرف تبھی ظاہر کرتا ہے جب آدمی آئینے کے سامنے ہو ۔

آپ ﷺ موقعے کے مطابق بات کرتے ۔ آپ ﷺ جن باتوں کی تعلیم دوسروں کو دیتے تھے خود بھی انھی پر عمل کر کے دکھاتے تھے ۔ بلا شبہ آپ ﷺ ایک مثالی معلم ہیں اور آپ ﷺ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ۔

ہم نے سیکھا

  • آپ ﷺ واضح، مختصر اور جامع بات کرتے ۔

  • آپ ﷺ نرمی، شفقت اور محبت سے بات سمجھاتے ۔

  • آپ ﷺ آسان مثالوں اور ہاتھ کے اشاروں سے بات ذہن نشین کراتے ۔

    ہمارے پیارے نبی ﷺ: ایک مثالی معلم

    پیارے بچو! کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اور انہی کی اولاد میں سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی بنا کر بھیجا؟ آپ ﷺ پر نازل ہونے والی پہلی وحی کا پہلا لفظ "اقراء" تھا، جس کا مطلب ہے "پڑھ"۔

    آپ ﷺ نے ایک موقع پر خود فرمایا: "مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔" آپ ﷺ نے اپنی بہترین تعلیم اور تربیت سے لوگوں کی زندگیوں میں ایسی شاندار تبدیلی پیدا کی جس کی تاریخ میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

    آپ ﷺ کے پڑھانے اور سمجھانے کے خاص اصول

    • صاف اور واضح گفتگو: آپ ﷺ بہت ٹھہر ٹھہر کر اور واضح بات کرتے تاکہ سننے والے کو اچھی طرح سمجھ آ جائے۔ آپ ﷺ کے الفاظ کم لیکن بہت اثر والے ہوتے تھے۔
    • محبت بھرا انداز: آپ ﷺ کے لہجے میں بہت محبت ہوتی تھی۔ آپ ﷺ کبھی ایسی بات نہ کہتے جس سے کسی کو غصہ آئے یا تکلیف پہنچے۔
    • آسان مثالیں اور اشارے: بات کو ذہن نشین کرانے کے لیے آپ ﷺ اکثر ہاتھ کے اشاروں اور روزمرہ کی مثالوں کا استعمال کرتے تھے۔

    آپ ﷺ کی چند پیاری تعلیمات

    • "بہترین علم وہ ہے جو نفع بخش ہو۔"
    • "اوپر والا ہاتھ (دینے والا) نیچے والے ہاتھ (لینے والے) سے بہتر ہے۔"
    • "اللہ کی قسم! وہ شخص مومن نہیں جس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہ ہو۔"

    پیار سے اصلاح کرنے کا انداز

    ایک بار ایک صحابی مناسب انداز میں کھانا نہیں کھا رہے تھے۔ آپ ﷺ نے انہیں غصہ کرنے کے بجائے پیار سے سمجھایا: "جب تم کھانا کھاؤ تو بسم اللہ پڑھ لیا کرو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنی طرف سے کھایا کرو۔"

    سوال و جواب کے ذریعے تعلیم

    آپ ﷺ اکثر سوال کر کے بھی سکھاتے تھے۔ جیسے ایک بار پوچھا کہ اگر کسی کے گھر کے سامنے نہر ہو اور وہ روزانہ 5 بار اس میں نہائے تو کیا اس کے بدن پر میل رہے گا؟ صحابہ نے کہا نہیں! تو آپ ﷺ نے فرمایا: "یہی حال پانچوں نمازوں کا ہے کہ اللہ ان کے ذریعے سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔"

    ایک اور موقع پر آپ ﷺ نے فرمایا: "مومن مومن کا آئینہ ہے۔" اس کا مقصد غیبت سے منع کرنا تھا کیونکہ آئینہ کبھی ایک بندے کی خامیاں پیٹھ پیچھے نہیں بتاتا، بلکہ صرف سامنے ظاہر کرتا ہے۔

    ہم نے کیا سیکھا؟ ہم نے سیکھا کہ آپ ﷺ واضح اور جامع بات کرتے، نرمی اور شفقت سے سمجھاتے، اور جو بات سکھاتے پہلے خود اس پر عمل کر کے دکھاتے۔ بے شک آپ ﷺ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے!

    اس لیسن کا ٹیسٹ (20 سوالات)


Comments

Popular posts from this blog

Class 9 Computer Tech - Unit 1: Introduction to Systems | Urdu Digital Lesson

  A comprehensive digital textbook-style lesson on the introduction to systems for 9th-grade Computer Tech students. Covers General System Theory, computer components, natural vs. design science, and computing networks in Urdu. کلاس: 9 مضمون: کمپیوٹر ٹیک یونٹ نمبر 1 یونٹ 1 سسٹمز کا تعارف اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: اس باب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ: جنرل سسٹم تھیوری، اس کی اقسام اور اجزاء کو بیان کر سکیں اور اس کی وضاحت کر سکیں۔ سسٹم کے تصور بشمول مقاصد، اجزاء اور ترتیل کی وضاحت کر سکیں۔ بیان کر سکیں کہ سسٹم کیا ہے اور مختلف ڈومینز میں اس کا کیا کردار ہے؟ سسٹم کے تصویری اظہار کے لیے تصوراتی ماڈل بنا سکیں۔ کمپیوٹر کو ایک سسٹم کے طور پر بیان کر سکیں بشمول اس کے مقاصد، اجزاء، ڈھانچا اور مختلف اجزاء کے آپس میں تعاملات۔ کمپیوٹنگ سسٹم کے بنیادی مقاصد بشمول ڈیٹا کی پروسیسنگ، ہدایات کا چلنا اور صارف کو انٹرفیس مہیا کرنا وغیرہ کو سمجھ سکیں۔ کمپیوٹر سسٹم کے اجزا کا کردار اور ان کی اہمیت پہچان سکیں۔ تعارف یہ باب سسٹم کے نظریہ کا جائزہ...

Understanding Machine Learning: How Machines Learn with Simple Examples - EOLS Lesson No: N/A | Class: اے آئی | Subject: AI کا بنیادی تعارف | Topic: مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔ | Theme: AI کیا ہے؟

  Discover how Machine Learning works in simple Urdu. Learn the science behind AI, its step-by-step learning process, and real-life examples like YouTube and Spam filters. مضمون: AI کا بنیادی تعارف کلاس: اے آئی  AI کیا ہے؟ جادو نہیں سائنس! - مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں حاصلاتِ تعلم (Learning Objectives) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا۔ مشین لرننگ کے بنیادی عمل سے واقفیت حاصل کرنا۔ روزمرہ زندگی میں اے آئی کی مثالوں کی پہچان کرنا۔ جب ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا نام سنتے ہیں، تو اکثر ذہن میں خودکار روبوٹس یا ایسی فلمی دنیا آتی ہے جہاں مشینیں انسانوں کی طرح سوچتی ہیں۔ بہت سے لوگ اسے "جادو" سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ خالص سائنس اور ریاضی کا امتزاج ہے۔ Excellence Online Learning School (EOLS) کے اس بلاگ میں ہم سمجھیں گے کہ مشینیں کیسے سیکھتی ہیں اور یہ عمل کتنا سادہ ہے۔ مشینوں کے سیکھنے کا عمل اور سادہ مثالیں۔  مشین لرننگ (Machine Learning) کیا ہے؟ مشین لرننگ اے آئی کی وہ شاخ ہے جو کمپیوٹر کو یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص پروگرامنگ کے بغیر ڈی...

Class 4 General Science Lesson 1: Characteristics of Living Things - EOLS Lesson No: Lesson 1 | Class: 4 | Subject: General Science | Type: ڈیجیٹل بک ڈیزائن

  Explore the fundamental characteristics of living things, including growth, respiration, and reproduction. Learn the similarities and differences between plants and animals based on the SNC Class 4 Science curriculum. General Science Class 4 Lesson 1 Characteristics and Life Process of Organisms حاصلاتِ تعلم By the end of this lesson, students will be able to identify the characteristics of living things and differentiate between major groups of organisms. On the way from your home to school, you see many things daily. Make a list of these things. Decide which of them are living things and which are non-living? Characteristics of Living Things Living things use food to remain alive. Living things breathe. Living things can move on their own. Living things reproduce offsprings of their own kinds. Living things can grow. Living things have the ability to sense. Can you think of some more characteristics of living things? Point to Ponder! List down a few characteristics of a vehicle...