جو چیز خدا نے ہے بنائی
ہر چیز کی ادا نرالی
دن کو بخشی عجب صفائی
تاروں بھری رات کیا بنی ہے
جاڑے سے بدن ہے تھر تھراتا
گرمی نے زمین کو تپایا
برسات میں دل ہیں بادلوں کے
پیدا کیے اونٹ، بیل، گھوڑے
روشن آنکھیں بنائیں دو دو
ہر رت میں نیا سماں نئی بات
اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی دنیا کی خوبصورتی
اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بھی پیدا کیا ہے، اس میں ایک خاص خوبصورتی اور دلکشی رکھی ہے۔ ہر چیز کا اپنا ایک انوکھا انداز اور ادا ہے۔ کوئی بھی چیز بے مقصد یا خالی نہیں بنائی گئی۔
دن کی صاف روشنی اور رات کا تاروں بھرا آسمان دونوں اپنی اپنی جگہ کمال ہیں۔ دن ہمیں چمک اور بہار دیتا ہے جبکہ رات کا سکون اور ستاروں کی چمک دل کو بھا جاتی ہے۔
موسم بھی اللہ کی قدرت کا نمونہ ہیں۔ سردی میں بدن تھرتھرا اٹھتا ہے، گرمی میں زمین تپ جاتی ہے اور سایہ ہر کسی کو بھلا لگتا ہے۔ برسات کے موسم میں بادلوں کا دل خوش ہو جاتا ہے اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے راحت دیتے ہیں۔
اللہ نے اونٹ، بیل اور گھوڑے جیسے جانور پیدا کیے اور ہر چیز کے جوڑے بنائے۔ انسان کو دو روشن آنکھیں اور بولنے کے لیے منھ اور ہونٹ عطا کیے۔ ہر موسم اپنے ساتھ نیا ماحول اور نئی بات لاتا ہے۔ بے شک اللہ بہت طاقتور اور قادر ہے۔

Comments
Post a Comment